Inam Zeb Offical
Anchor Person
M news Reporter
Pair Reporting
Swabi Citizen
Empowering Social Change One Idea at a Time 💡
As a non-partisan thinker, I'm driven to inspire positive transformation in our society. With a passionate and open-minded approach, I aim to harness the power of youthful energy to create meaningful impact and foster a brighter future for all
27/08/2026
صوابی: کوٹھا گاؤں میں افسوسناک حادثہ، 9 سالہ بچہ جاں بحق
صوابی: ٹوپی کے علاقے کوٹھا گاؤں میں افسوسناک حادثے کے دوران ٹریکٹر کے کٹر سے گر کر 9 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 صوابی
27/08/2026
صوابی: چھوٹا لاہور ریسکیو 1122 اسٹیشن 44 کا افتتاح
صوابی: چھوٹا لاہور میں ریسکیو 1122 اسٹیشن 44 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی، سیکرٹری ریلیف سہیل خان، ریسکیو 1122 کے افسران، اہلکاروں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ نئے اسٹیشن کے قیام سے چھوٹا لاہور اور ملحقہ علاقوں میں روڈ حادثات، طبی ہنگامی حالات، آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسیز میں بروقت ریسکیو اور طبی امداد کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کو 24 گھنٹے فوری اور مؤثر ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
صوابی: جعلی بت کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار
صوابی: تھانہ کالوخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور نقلی بت کو قدیم و قیمتی ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم شیر نواز عرف امان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ تقریباً 30 سال سے اس نوعیت کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ ملزم ٹیکسلا سے معمولی قیمت کا سیمنٹ کا بت خرید کر اسے مٹی سے ڈھانپ کر قدیم اور قیمتی ظاہر کرتا اور شہریوں کو مختلف طریقوں سے جھانسہ دے کر رقم بٹورتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
صوابی: بارش اور سیلاب سے یتیم خاندان کا گھر منہدم، متاثرہ خاندان امداد کا منتظر
صوابی: تحصیل رزڑ کے علاقے ترلاندی، محلہ علی خان خیل میں گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک یتیم اور مستحق خاندان کے گھر کے دو کمرے منہدم ہوگئے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق گھر کے کمرے گرنے کے بعد یتیم بچوں کی ماں اپنے بچوں سمیت ایک چھوٹے سے کچن میں رہنے پر مجبور ہے، جبکہ شدید مشکلات کے باوجود کئی دن تک بجلی اور پنکھے کی سہولت سے بھی محروم رہی۔
متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود حکومت، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں میں سے کسی نے بھی ان کے گھر کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی تاحال کوئی عملی امداد فراہم کی گئی۔
متاثرہ خاندان نے حکومت، ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور مخیر حضرات سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتہائی سخت حالات سے گزر رہے ہیں، ہماری مدد کی جائے اور ہماری آواز متعلقہ حکام تک پہنچائی جائے۔
نوٹ متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد یہ رابطہ کرسکتے ہیں
ایزی پیسہ
03478973424
ولایت ولایت
رابطہ نمبر
03375846063
Category
Telephone
Website
Address
Swabi
00000
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Inam Zeb Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.