TNN Digital
پاکستان کا نمبر 1نیوز چینل
23/07/2026
صنعاء (ٹی این این ڈیجیٹل۔تازہ ترین۔ 23 جولائی 2026ء) یمن کے ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے دو سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یہ حملہ سعودی عرب کے خلاف عائد کردہ بحری ناٹک بندی کی خلاف ورزی پر کیا گیا، دوسری جانب سعودی عرب نے بھی اپنے ایک بحری جہاز پر حملے اور آگ لگنے کی تصدیق کر دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اینسیلیا اور لئیلا نامی دو سعودی آئل ٹینکرز کو بالسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی، فورسز نے تقریباً 10 دیگر بحری جہازوں کو اپنے راستے بدلنے اور واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
سعودی آفیشل نیوز ایجنسی ایس پی اے نے سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر کی تصدیق کی، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اینسیلیا پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں جہاز کے آگے والے حصے میں آگ لگ گئی، سعودی حکام اور یو کے ایم ٹی او دونوں نے تصدیق کی ہے کہ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، سعودی عرب نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی بحری قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا فیصلہ 20 جولائی کو سامنے آیا تھا، یمنی حکومت کی جانب سے ایرانی طیارے کو لینڈنگ سے روکنے کے لیے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری کی گئی تھی، جس کے جواب میں حوثیوں نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ’اینٹ کا جواب پتھر سے‘ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے باعث پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کا سامنا ہے، ایسے میں بحیرہ احمر کا یہ تنازع دنیا کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد سعودی عرب بحیرہ احمر اور باب المندب کے ذریعے تیل برآمد کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اگر باب المندب بھی بلاک ہوتا ہے تو دنیا کے کل تیل اور گیس کی سپلائی کا 25 فیصد حصہ مکمل طور پر بند ہو سکتا ہے، جس سے عالمی سطح پر انرجی کا بدترین بحران جنم لے سکتا ہے۔
نجی کمپنیوں کے سیکورٹی گارڈ کی تنخواہیں انتہائی کم ہونے کے باوجود عدم ادائیگی کا شکار محترم انصار عباسی صاحب سے تجزیہ کار طاہر نعیم ملک کا معصومانہ سوال
ڈیرہ غازی خان میں واقع دی لٹل اسکالرز اسکول میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد بچوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
یہ واقعہ علاقے میں شدید تشویش اور غم کی لہر دوڑا گیا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔
, , , , , , , , , , , , ,
تلہ گنگ(راجہ عدیل) سب انسپکٹر ملک تنویر اسلم کو تلہ گنگ سی سی ڈی کا نیا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملک طارق محمود اس عہدے پر فائز تھے، جو چند روز قبل اپنی سروس مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے۔
ملک تنویر اسلم کا شمار ان پولیس افسران میں ہوتا ہے جو جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ہر جگہ اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوا چکے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آئے گی اور شہریوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔ ان کی تعیناتی کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
, , , , , , , , , , , , , ,
تلہ گنگ کے لیے ایک سوال… اور ایک سچ ❗
ہر سال سیکڑوں لوگ صرف اس لیے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کہ دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) کے بعد انہیں بروقت علاج نہیں مل پاتا۔ نہ یہاں کوئی مکمل کارڈیک ہسپتال، نہ فعال سہولت… اور وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔
ذرا ایک لمحہ سوچیں…
اگر خدانخواستہ آپ کے اپنے گھر میں کسی کو اچانک ہارٹ اٹیک ہو جائے… اور آپ کو کہا جائے کہ “فوری راولپنڈی لے جائیں”…
تو اس لمحے آپ کتنے بے بس ہوں گے؟
راستے بند ہوں… سواری نہ ملے… اور ہر گزرتا لمحہ قیمتی ہو…
یہ صرف سوال نہیں، تلہ گنگ کا ایک المیہ ہے۔
👉 کیا تلہ گنگ میں فوری طور پر دل کے جدید ہسپتال کی ضرورت نہیں؟
👉 کیا ہم مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے دیں گے؟
اب وقت آ گیا ہے آواز اٹھانے کا۔
تلہ گنگ کو ایک مکمل کارڈیک ہسپتال چاہیے — ابھی، فوری! 💔🏥
10/03/2026
بسم اللہ کچن — گھر جیسا خالص ذائقہ!
اگر آپ گھر کے بنے ہوئے معیاری فروزن فوڈ کی تلاش میں ہیں تو بسم اللہ کچن آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ یہاں ہر آئٹم صفائی، معیار اور بہترین ذائقے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ 😋
🥟 سموسے، کباب، رولز، نگٹس، پراٹھے اور دیگر مزیدار فروزن آئٹمز
🍜 اس کے علاوہ فریش چاؤمین، بریانی، پاستا اور دیگر ڈشز بھی دستیاب ہیں۔
گھر کے خالص ذائقے کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ اور مہمانوں کو خوش کریں۔
📞 آرڈر اور بکنگ کے لیے رابطہ کریں:
WhatsApp: +92 316 1568994
⏰ براہِ کرم آرڈر ایک دن پہلے بک کروائیں۔
20/02/2026
شیخوپورہ
ق/ت/ل کے مقدمہ کے مدعی کو فا/ئر/نگ کر کے ق/ت/ل کر دیا گیا حاجی طارق محمود کھوکھر عدالت میں تاریخ پیشی پر واپس گھر جا رہے تھے، بیٹا تابش علی کھوکھر لاہور ریفر،، محلہ رسول نگر شاہ کالونی روڈ
غمزدہ لواحقین نے ٹراما سنٹر کے مقام سے لاہور سرگودھا روڈ بلاک کر دی
"مودی نے تسلیم کر لیا: پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست اور 10 جہاز گراے گئے
17/02/2026
حافظ مزمل کوٹھہ ابدال قتل کیس کا ڈراپ سین، سوتیلا باپ قاتل نکلا
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹھہ ابدال کے رہائشی حافظ مزمل یعقوب کے اندوہناک قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ چند روز قبل سدوال اور موہڑہ تھنیل کے درمیان السی کے کھیتوں سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت بعد ازاں حافظ مزمل یعقوب کے نام سے ہوئی۔ مقتول 8 فروری کو نماز عشاء کے بعد گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔
ابتدائی طور پر یہ واقعہ ایک اندھا قتل دکھائی دے رہا تھا اور قاتل تک پہنچنا مشکل سمجھا جا رہا تھا، تاہم چکوال پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند ہی دنوں میں اہم پیش رفت حاصل کر لی۔ تحقیقات کے دوران مقتول کے سوتیلے باپ مبشر سکنہ سکریالہ کو حراست میں لیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا اور واردات کی تفصیلات بیان کر دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر پہلوؤں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
مزید خبروں کے لیے فیضان شیخ اکائونٹ فالو کریں اور خبر کو شیئر کریں۔
ہماری پوسٹس کو لائک، کمنٹ اور شئیر کریں
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Talagang
48100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when TNN Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.