Apna Watan

Apna Watan

Share

Apna Watan is a social website, effective Forum for Latest News and Analysis, also covers Overseas

08/09/2026

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان

07/09/2026

’18 مقدمات میں مطلوب’ حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق 2 روز سے غائب سابق وفاقی وزیر حماد اظہر 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 برس سے روپوش تھے اور انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماد اظہر سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

حماد اظہر کو اے ٹی سی جج سردار محمد اکرم کی عدالت میں پیش کیا گیا، جنہوں نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت سے قبل میڈیا نمائندوں سمیت غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

جج نے کہا کہ صرف وکلا اور تفتیشی افسر کمرہ عدالت میں رہیں، جبکہ میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد باہر چلے جائیں۔

جج نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ جب کیس کی کارروائی شروع کی جائے گی تو انہیں بلا لیا جائے گا۔

اس سے قبل حماد اظہر کی والدہ نے ان کی مبینہ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر حکام کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ حماد اظہر کو فوری طور پر عدالت یا متعلقہ مجاز عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی گرفتاری و حراست کی قانونی بنیاد بھی عدالت کے سامنے لائی جائے۔

پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ایک بیان میں ان کی “گرفتاری” کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے “سیاسی انتقام، ریاستی جبر اور فسطائی ہتھکنڈوں کا تسلسل” قرار دیا تھا۔

پارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ “حماد اظہر ایک سابق وفاقی وزیر ہیں، ان کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔”

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کی والدہ کے وکیل ابوذر نیازی نے کہا کہ حماد اظہر کے خلاف تقریباً 71 ایف آئی آرز درج ہیں، تاہم پولیس حماد اظہر کو عدالت میں پیش کیے جانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہی۔ ان کے مطابق حماد اظہر کو دو روز قبل ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر حماد اظہر کی حراست آئین اور قانون کے مطابق نہیں تو اسے غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا جائے۔

حماد اظہر 2018 میں لاہور سے پی ٹی آئی کے ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور عمران خان کے دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور اور وزیرِ صنعت و پیداوار رہے۔

اس کے علاوہ وہ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور قائم مقام صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے تنظیمی اختلافات اور دباؤ کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ 9 مئی واقعات کے بعد کئی ماہ روپوش رہے اور جولائی 2025 میں اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے منظر سامنے پر آئے تھے۔

07/09/2026

کیا پاکستان کو نئے صوبوں کی ضرورت ہے؟آپ کا کیا خیال ہے ؟

05/09/2026

پیٹرولیم پر لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولی، شہری مہنگا ترین ایندھن خریدنے پر مجبور
شہباز حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہوگئے جس میں شہری ملکی تاریخ کاسب سے زیادہ مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنےجب کہ بھاری لیوی کا بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ دور حکومت میں شہریوں سے لیوی کی مد میں ریکارڈ 3137 ارب روپے وصول کیےگئے، ایک لیٹر ڈیزل 233 روپے اور پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔
حکومتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ریکارڈ 3 ہزار 137 ارب روپے لیوی کی وصولی کی جس کا بوجھ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بردداشت کیا۔
حکومت کے آغاز پر 4 مارچ 2024 کو ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے تھی جو 520 روپے 35 پیسے تک پہنچی جب کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے تھی جس کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 458 روپے 41 پیسے تک پہنچی۔
یعنی موجودہ حکومت میں ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل233 روپے اور ایک لیٹر پیٹرول 178 روپے 66 پیسے تک مہنگا ہوا۔
سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 میں ایک ہزار 567 ارب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی، اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی مد میں 50 ارب روپے سے زائد الگ سےوصول کیے گئے۔

مالی سال 25-2024 میں لیوی کی مد میں ایک ہزار 220 ارب روپے وصول کیے گئے جب کہ اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 80-80 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہےجب کہ 5-5 روپے کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی الگ سے وصول کی جا رہی ہے۔

بیمار شوہر اور گھر کے اخراجات، معروف پاکستانی اداکارہ سڑک کنارے روزی کمانے پر مجبور 05/09/2026

بیمار شوہر اور گھر کے اخراجات، معروف پاکستانی اداکارہ سڑک کنارے روزی کمانے پر مجبور

بیمار شوہر اور گھر کے اخراجات، معروف پاکستانی اداکارہ سڑک کنارے روزی کمانے پر مجبور لاہور(پی این پی ) کبھی ٹی وی اسکرین اور اسٹیج پر اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مسکان ملک آج معاشی مشکلات کے باعث کوئٹہ کی سڑکوں پر دو....

04/09/2026

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوئی ہے

04/09/2026

پارٹی کیلئے9مئی سے لیکراب تک میں 5100کینال خاندانی زمین بیچ چکا ہوں۔ علی امین گنڈاپور

04/09/2026
04/09/2026

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 9 روز بعد سرنگ سے دو کارکن زندہ نکال لیے گئے
کھٹمنڈو:نیپال میں تباہ کن سیلاب کے نو روز بعد ہائیڈرو پاور سرنگ سے دو کارکن زندہ نکال لیے گئے۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ بچائے جانے والے کارکنوں کی شناخت سنجیا شاہ اور کبیر مہارجن کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کے ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخم ہیں، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سرنگ کے اندر رینگتے ہوئے نکلنے کی کوشش کے دوران آئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرنگ کے اندر پھنسے مزید کم از کم 39 افراد کو بھی نکالنے کی امید ہے، کیونکہ آج صبح امدادی کارکنوں نے اندر سے آوازیں سننے کی اطلاع دی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیپال کے دیگر ہائیڈرو پاور منصوبوں میں اب بھی 150 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے آنے والے شدید اچانک سیلاب نے نیپال کے ہمالیائی علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جس کے بعد متعدد ہائیڈرو پاور منصوبوں کے کارکن سرنگوں اور مختلف مقامات پر پھنس گئے تھے۔ نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں اب تک بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

04/09/2026

بادل، ہوا، فضا، سبھی خوشبو سے بھر گئے
بارش ہوئی تو شہر کے منظر نکھر گئے

Category

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Watan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Islamabad.