FATA Express
Welcome to the Official FATA Express. Get breaking News & must see videos and exclusive interviews
20/09/2026
ایک گھر کے دو سہارے چھن گئے…
درہ آدم خیل قوم شیراکی، مبارک خیل خانکی میلہ سے تعلق رکھنے والے عدنان گزشتہ روز سانحۂ کوہاٹ میں ش ہید ہوگئے۔
عدنان کا ایک بھائی فرمان بھی چند سال قبل بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ فرمان کے دو معصوم بچوں کی کفالت بھی ان کے چچا عدنان ہی کر رہے تھے۔
مگر کل کے سانحے نے اس خاندان سے آخری مرد سہارا بھی چھین لیا۔
عدنان اور فرمان خود بھی پہلے ہی یتیمی کا دکھ جھیل چکے تھے۔ آج ان کے پیچھے ایک بوڑھی ماں، دو بیوائیں اور چھ معصوم یتیم بچے رہ گئے ہیں، جن میں کسی کی عمر آٹھ سال سے زیادہ نہیں، جبکہ سب سے چھوٹا بچہ صرف آٹھ ماہ کا ہے۔
یہ صرف ایک خاندان کی کہانی نہیں، یہ ان معصوم بچوں کی پوری زندگی کا سوال ہے۔
یا اللہ! ان یتیم بچوں کا حامی و ناصر بن، ان کی بوڑھی ماں کو صبر دے اور ش ہید بھائیوں کی کامل مغفرت فرما۔ آمین۔ 😭
کوہاٹ: باپ کی وردی، بیٹے کا عزم
کوہاٹ پوسٹ کی ایس پی اکبر خان شنواری ش ہید کے بیٹے ایمل خان سے خصوصی گفتگو۔
کوہاٹ مسجد کے افسوسناک حملے میں ش ہید ہونے والے ایس پی اکبر خان شنواری بھی 24 ش ہداء میں شامل تھے۔ آج ان کا بیٹا ایمل خان اپنے والد کی یاد کو دل میں لیے، ان کے نقشِ قدم پر چلنے کے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔
ش ہید مسجد کی تعمیرِ نو، کوہاٹ کے عوام کا بلند حوصلہ
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد کے افسوسناک سانحے کے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ عوام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ مسجد پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور شاندار تعمیر کی جائے گی۔
کوہاٹ کے عوام پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسجد کی تعمیرِ نو میں بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔
دہ ش ت گرد حوصلے پست نہیں کرسکتے، کوہاٹ متحد اور پرعزم ہے۔
سانحہ کوہاٹ پولیس لائنز کے ش ہداء عصمت اللہ اور نعمت اللہ کی فاتحہ خوانی میں چیئرمین انعام خان کی شرکت، اجتماع سے اظہارِ خیال۔
20/09/2026
وزیر قانون آفتاب عالم قوم بوستی خیل نوید وزیر کی فاتحہ خوانی کے لیے پہنچ گئے، مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وزیر قانون آفتاب عالم نے نوید وزیر کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ نوید وزیر کے ق تل میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف نوید وزیر کا ق تل نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ہم ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ اصل قات لوں کو قوم کے سامنے لایا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔
نوید وزیر کے خاندان کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایک گھر کا واحد سہارا بھی چھین لیا گیا
کوہاٹ سانحے میں درہ آدم خیل قوم شیراکی سے تعلق رکھنے والے عدنان کی ش ہادت نے ایک پورا گھر اجاڑ دیا۔ پیچھے چار معصوم بچے، ایک بے سہارا خاندان اور ایک بڑا سوال رہ گیا۔
اب اس گھر کا چولہا کون جلائے گا؟ ان بچوں کا مستقبل کون سنبھالے گا؟
یہ صرف عدنان کے خاندان کا دکھ نہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس خاندان کو تنہا نہ چھوڑیں۔
اللہ تعالیٰ ش ہید عدنان سمیت تمام ش ہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
کامران آدم خیل
(259)
19/09/2026
فاٹا ایکسپریس/
سابق ایم این اے ملک حاجی باز گل آفریدی کی ش ہید عدنان کے حوالے سے حکومتِ پاکستان سے اہم اپیل
19/09/2026
سانحۂ کوہاٹ: عینی شاہد خالد کی لرزہ خیز روداد
سماجی شخصیت شاہد خان نے سانحۂ کوہاٹ کے عینی شاہد خالد خان سے ملاقات کی، جس دوران خالد نے واقعے کے دوران پیش آنے والے خوفناک حالات کی چشم دید روداد بیان کی۔
خالد کے مطابق نمازِ جمعہ کے دوران امام صاحب نے جیسے ہی ’’ایاک نعبد و ایاک نستعین‘‘ پڑھا، اسی لمحے ایک زوردار دھ ماکہ ہوا۔ دھ ماکے کے بعد ہر طرف افراتفری، دھواں اور شدید فائ رنگ شروع ہوگئی۔ جان بچانے کی کوشش میں خالد بھاگتے ہوئے عمارت کی آخری چھت تک پہنچ گئے۔
خالد نے بتایا کہ اس دوران انہیں ایک گولی بھی لگی جو جسم کو چیرتی ہوئی نکل گئی، جبکہ مسلسل فائ رنگ کے باعث وہ شدید خوف میں مبتلا تھے۔ ان کے ساتھ عدنان خان، قوم شیراکی بھی موجود تھے۔ دونوں نے فائ رنگ سے بچنے کے لیے چھت پر پناہ لی، مگر صورتحال اس قدر خطرناک تھی کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرف جائیں۔
خالد کے مطابق انہوں نے عدنان سے کہا کہ اگر بچنے کا کوئی راستہ نہیں تو یہیں لیٹ جاتے ہیں، تاہم عدنان نے کہا کہ کھلی جگہ ہونے کی وجہ سے یہاں بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ اسی دوران عدنان نے نیچے کی طرف چھلانگ لگا دی۔ خالد سمجھتے رہے کہ شاید عدنان بحفاظت باہر نکل گئے ہیں، لیکن بعد میں ہسپتال پہنچنے پر انہیں عدنان کی ش ہادت کا علم ہوا۔
خالد نے بتایا کہ انہوں نے مختلف افسران کو پیغامات بھیج کر اطلاع دی کہ وہ چھت پر موجود ہیں تاکہ ان کی طرف فائ رنگ نہ کی جائے۔ رات کے اندھیرے اور شدید خوف کے باعث انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے پانی کی ٹینکی میں پناہ لی، جہاں پانی اور شدید سردی کے باوجود انہیں رات گزارنا پڑی۔
صبح روشنی ہونے کے بعد آرمی کے جوان سیڑھی لگا کر چھت تک پہنچے اور خالد کو زخمی حالت میں بحفاظت نیچے منتقل کیا۔
خالد کا کہنا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں زندہ بچنے کی امید تقریباً ختم ہوچکی تھی، مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی عطا کی۔
یہ چشم دید روداد سانحۂ کوہاٹ کی ہولناکی اور وہاں پھنسے افراد کو درپیش خوفناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام ش ہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
ڈی پی او ڈیرہ کا وائرل ویڈیو پر نوٹس
حیدری چوک کے قریب کم سن بچے اور والدہ پر تش دد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ڈی پی او ڈیرہ ضیاءالدین احمد نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم دارین ولد محمد اکرم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچوں اور والدین پر تش دد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Al Ajman
00000
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when FATA Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.