Abdul Rauf Ghori
𝐌𝐚𝐲𝐨𝐫 𝐌𝐮𝐧𝐢𝐜𝐢𝐩𝐚𝐥 𝐂𝐨𝐫𝐩𝐨𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐫𝐩𝐮𝐫𝐤𝐡𝐚𝐬🇱🇾
16/09/2026
میرپورخاص کے لیے فخر کی بات! جدید فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچ گئیں
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی درخواست پر محکمہ بلدیات سندھ نے شہر کے لیے دو جدید اسنارکل فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کردی ہیں۔
یہ جدید گاڑیاں بلند عمارتوں، پلازوں میں آتشزدگی اور ہنگامی صورتحال کے دوران ریسکیو کارروائیوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔
میرپورخاص کی بڑھتی آبادی اور شہری ترقی کے پیش نظر یہ اقدام شہر کی بہتر فائر سیفٹی اور جدید سہولیات کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
15/09/2026
حیدرآباد: میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نظام الدین آرائیں کے بڑے بھائی حاجی اسلام الدین کی صاحبزادی اور چیئرمین یوسی 08 چوہدری شانی آرائیں کی کزن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر یوسی چیئرمین ارشد ہزاروی، شریف بلوچ، وائس چیئرمین دانش آرائیں اور عبدالمنان غوری بھی موجود تھے۔
12/09/2026
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے ریڈر سیشن کورٹ عبدالغفار پہنور کے والد عبدالستار پنہور کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی ایثال صواب کے فاتح خوانی بھی کی۔
Categoría
Página web
Dirección
Ring Road
Quito
69000