Chach Update
Media Reporter
07/04/2026
تلاش گمشدہ
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرے تاکہ کسی کو ان کا بچھڑا مل سکے
20/03/2026
عید مبارک
منجانب: آصف خان (سابق پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ)
07/03/2026
04/03/2026
🚨 حضرو کے پانچ دیہاتوں میں آوارہ کتوں کا حملہ — 5 افراد زخمی، عوام کا شدید احتجاج 🚨
تحصیل حضرو کے مختلف دیہاتوں میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں سلیم خان، نرتوپہ، بہادر خان، کدلتھی اور ڈھوک کوا میں آوارہ کتوں نے ایک کمسن بچی ماریہ بی بی سمیت پانچ افراد کو کاٹ لیا۔ زخمی ہونے والوں میں محمد مسکین، رستم، بلال اور سعید شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ حضرو انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں آوارہ کتوں کو تلف کیا جا رہا ہے، تاہم علاقہ چھچھ میں کتوں کی تعداد میں واضح کمی نظر نہیں آ رہی، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آوارہ کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ متحرک ہوئی لیکن کچھ ہی عرصے بعد کارروائیوں میں سست روی دیکھنے میں آئی۔
عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو اس خطرناک صورتحال سے محفوظ بنایا جا سکے۔
⚠️ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اکیلا باہر نہ بھیجیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
#حضرو #چھچھ
یا اللّٰہ عرب ممالک میں مقیم سب چھاچھی اور پاکستانی بھائیوں کی حفاظت فرما۔ آمین
عید سے قبل عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
حکومت نے ملک بھر میں ڈرونز اُڑانے پر پابندی عائد کر دی
سب سے پہلے پاکستان. پاکستانی فورسز ہمیشہ زندہ آباد
25/02/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا رات گئے ضلع بھر کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ
تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے رات گئے ضلع بھر کے مختلف انٹری و ایگزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات، ناکہ بندی، چیکنگ کے عمل اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او اٹک نے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و جوان ہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس عبادات اور روزمرہ معمولات پرامن ماحول میں انجام دے سکیں۔
24/02/2026
حضرو: حمید مہلو روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم
ایک نوجوان موقع پر جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 نے زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق حمید گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔
Category
Contact the public figure
Website
Address
Attock
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Chach Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.