saifulmaluk.com.pk
Largest News Net Work
13/07/2026
بالاکوٹ۔۔۔آٹھ اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ میں شہید ہونے والے چار سالہ معصوم جمال ولد قاری شفیق الرحمان کی نعش اکیس سال بعد مکان کے ملبہ سے برآمد۔۔اکیس سال بعد والدین پر ایک بار پھر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔اللہ کریم متاثرہ خاندان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔۔آمین
12/07/2026
نمبردار محمد یونس کا اہم وضاحتی بیان۔
الحمدللہ! اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں عدالت سے ضمانت پر رہا ہو چکا ہوں۔
میں اپنے تمام عزیزوں، دوستوں اور خیرخواہوں کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پولیس نے جو کارروائی کی، وہ اپنے قانونی اختیار اور فرض کے مطابق کی۔ میرے ساتھ کسی قسم کی زیادتی، ناانصافی یا غیر قانونی سلوک نہیں کیا گیا، اور نہ ہی میرے ساتھ کسی ملزم جیسا رویہ اختیار کیا گیا۔ مجھے عزت اور احترام کے ساتھ رکھا گیا۔اس دوران میرے پاس موبائل فون موجود نہیں تھا، اس لیے میں تھانے سے باہر کی صورتحال اور سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں سے مکمل طور پر بے خبر تھا۔میرے نام پر یا میری ہمدردی کی آڑ میں پولیس کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانا، اشتعال انگیزی کرنا یا بے بنیاد الزامات لگانا حقیقت کے منافی ہے۔ ایسے تمام بیانات اور پوسٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ حالات کی مکمل معلومات حاصل کیے بغیر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جس کی میں تائید نہیں کرتا۔میں ضلع پولیس کے معزز افسران خصوصاً جناب ایس پی محمد صابر خان صاحب، جناب ڈی ایس پی کیڈٹ محمد سہیل صاحب، جناب ایس ایچ او اشعر مشتاق صاحب اور دیگر تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے دورانِ کارروائی میرے ساتھ عزت، احترام اور خوش اخلاقی کا برتاؤ کیا اور میری عزت نفس کا مکمل خیال رکھا۔۔۔میری سب سے گزارش ہے کہ قانون کا احترام کریں، افواہوں سے گریز کریں اور ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ حقائق پر مبنی بات آگے پہنچائیں۔
والسلام نمبردار محمد یونس علاقہ بن۔۔
09/07/2026
ایبٹ آباد۔۔بالاکوٹ کی سماجی شخصیات سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و جنرل کونسلر ویلج کونسل نڑاہ حاجی منصف حسین اعوان وکاروباری شخصیات محمد رفیق نوتعینات ایس پی کینٹ ڈویژن ایبٹ آباد محمد سلیمان خان سے ان کے آفس میں ملاقات اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے اور باعزت بحالی کے ساتھ تعیناتی پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
تحصیل کونسل بالاکوٹ کے چیئرمین سید ابراہیم احمد کونسل کے آخری الوداعی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
02/06/2026
وادی کاغان کی 18 ویلج کونسلز کے چیئرمینز کا عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے اتحاد کے قیام کے ساتھ عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کا اعلان کیا ہے، وادی کاغان کی مختلف 18 ویلج کونسلز کے چیئرمینز نے "عوامی ایکشن کمیٹی" کے نام سے ایک متفقہ پلیٹ فارم قائم کرتے ہوئے عوامی حقوق کے تحفظ اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کاغان ویلی تحصیل بالاکوٹ کے ایک وفد نے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 36 منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ اور تحصیل بالاکوٹ کے چیئرمین سید ابراہیم احمد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے مطالبات اور مسائل سے آگاہ کیا۔منگل کے روز راجہ خالد نواز خان (چیئرمین ویلج کونسل پٹن دیس کاغان) کی سربراہی میں کاغان ویلی کی 18 ویلج کونسلز کے چیئرمین صاحبان پر مشتمل وفد نے ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک تحریری یادداشت پیش کی۔ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ نے وفد کے مطالبات کو غور سے سنتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں شامل چیئرمین صاحبان میں راجہ خالد نواز خان، محمد اسلم قریشی، سید افتخار حسین شاہ، محمد صدیق، محمد رفیق، ابرار خان، ذاکر خان، چوہدری الطاف حسین، تنویر اعوان، سید حسنین حیدر شاہ، اشفاق خان شامل تھے۔اس موقع پر سید منیر حسین شاہ، محمد معروف اعوان، حیدر علی خان، مشتاق خان، رستم خان (سابق تحصیل ناظم) اور صداقت خان بھی موجود تھے جنہوں نے وفد کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ اور سید ابراہیم احمد نے عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے قائم اتحاد اور اس اتحاد میں شامل بھرپور عوامی نمائندگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل حمایت وتعاون کی یقین دھانی کروائی ہے۔
01/06/2026
یونس خٹک میموریل ہاسپٹل کوٹکے مانسہرہ کے رورواں جناب محترم ڈاکٹر شعیب ہاشمی صاحب کی خصوصی کاوشوں سے بالاکوٹ میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پیر آٹھ جون( 8 جون 2026 )کو ہوگا۔۔جہاں امریکہ سے تشریف فرما محترم ڈاکٹر شہزاد احمد صاحب عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ، ٹیسٹ اور ادویات فراہم کریں گے۔
30/05/2026
بالاکوٹ پولیس نے معصوم بچہ ورثاء کے حوالے کردیا۔
ایس ایچ او بالاکوٹ وارث خان تین سالہ زوہان ولد محمد آصف ساکن سیالکوٹ کو والدین کے حوالے کردیا۔۔کچھ دیر قبل ہی معصوم بچے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اطلاع شیئرکی گئی تھی۔۔بچے کے ورثاء تھانہ بالاکوٹ پہنچ گئے جہاں پولیس نے معصوم زوہان کو ان کے حوالے کردیا۔اس موقع پر سیاحوں نے بالاکوٹ پولیس پٹرول پمپ انتظامیہ اور عوام الناس سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
30/05/2026
بابوسر ٹاپ روڈ پر سفری انتباہ۔۔
عوام الناس، سیاحوں اور مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بابوسر روڈ پر اس وقت سفر انتہائی خطرناک اور غیر معمولی احتیاط کا متقاضی ہے۔ بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں شدید برف باری کے باعث سڑک کو فی الحال صرف یکطرفہ آمدورفت کے لیے محدود طور پر کھولا گیا ہے، جبکہ شام 6 بجے کے بعد درجہ حرارت میں شدید کمی اور برف جم جانے کے باعث یہ راستہ ناقابلِ استعمال ہو جاتا ہے۔
ابتدائی دنوں میں برفانی تودے گرنے، شدید پھسلن، گاڑیوں کے بریک فیل ہونے، گلیشیئرز کے اچانک متحرک ہونے، پتھر اور ملبہ گرنے سمیت دیگر ہنگامی خطرات انسانی جانوں کے لیے سنگین نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
لہٰذا تمام شہریوں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ماہرین کی جانب سے بابوسر روڈ کو مکمل طور پر محفوظ اور کلیئر قرار دیے جانے تک اس شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور پولیس و انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مزید معلومات کے لیے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
آپ کا تعاون قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
30/05/2026
بابو سر ٹاپ کھل تو گیا ہے، لیکن شدید برفباری کی وجہ سے فی الحال سڑک ایک تنگ گلی کا منظر پیش کر رہی ہے، جہاں دو طرفہ ٹریفک کا گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
دھوپ نکلنے سے برف پگھلتی ہے اور سڑک پر پھسلن مزید بڑھ جاتی ہے، جبکہ خطرناک موڑ اور دشوار چڑھائیاں کسی بھی لمحے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔
خصوصاً چلاس کی جانب جانے والی سائیڈ اس وقت زیادہ خطرناک ہے، اس لیے سفر کے دوران انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔
براہِ کرم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے برداشت اور صبر کا مظاہرہ کریں، تاکہ ہر مسافر محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکے۔
کوشش کریں کہ دوسروں کے لیے آسانی پیدا کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اوور اسپیڈنگ ہرگز نہ کریں۔
آپ کی تھوڑی سی احتیاط کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔
محفوظ سفر کریں، ذمہ دار شہری بنیں۔
Category
Telephone
Website
Address
Balakot
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when saifulmaluk.com.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.