Zaeem Rasheed

Zaeem Rasheed

Share

Poet by Passion, Tax Advisor by Profession, Social Worker by Nature

11/06/2026
09/06/2026

ویڈیو چیٹ کی سہولت سے
لمس باتوں کا مل نہیں سکتا
تو مجھے چھو کے میری بات کو سُن !
شاعر زعیم رشید
کتاب : تروینی تیرے نام

07/06/2026

ڈھلی جو شام تو بے اختیار یاد آیا
وہ ایک شخص مجھے بار بار یاد آیا
زعیم رشید
۔ #𝙪𝙧𝙙𝙪𝙨𝙝𝙖𝙮𝙧𝙞

06/06/2026

میں کِتھے لے جاواں ایہہ دُکھ پالے ہوئے
عمراں توں ایہہ سونے وانگ سنبھالے ہوئے

دل دیاں سٹّاں پہلے پہل تے نیلیاں ہے سن
فر ایہہ پھٹ وی ہولی ہولی کالے ہوئے

تیرے نال اے رشتہ یار جدائی والا
تیرے وعدے وی پیراں دے چھالے ہوئے

آن کُھلوتے اَج فِر میرے بُوہے اُتّے
یار زعیم ایہہ دُکھ نیں کل دے ٹالے ہوئے
شاعر : زعیم رشید poetry official

05/06/2026

دل اَگے نہ ہریا جاوے

تیز ہَوا کجھ کہہ جاندی اے
میرے اندر لہہ جاندی اے
جندڑی سب کجھ سہہ جاندی اے
پر ایہہ دُکھ نہ جریا جاوے
دل اَگے نہ ہریا جاوے
شاعر : زعیم رشید ایڈوکیٹ

03/06/2026

کئی وعدے کیے خود سے
بہت سی قسمیں کھائی تھیں
محبت پھر نہیں کرنا
بڑا پختہ ارادہ تھا
مگر وہ عام سی لڑکی
وہ اب میری محبت ہے
وہ پہلے عشق کی باتیں
میں سب اس سے چھپاتا ہوں
مگر نظموں میں اس کے نام سے
میں پکڑا جاتا ہوں
شاعر : زعیم رشید

02/06/2026

“15 سال سے زائد عمر کی لڑکی کو زبردستی والد کے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا”
ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ!

محمد مصطفیٰ نے ضابطۂ فوجداری 1898 کی دفعہ 491 کے تحت ایک ہیبیس کارپس درخواست دائر کی، جس میں اپنی کمسن بیٹی کنزہ رانی کی بازیابی کی استدعا کی گئی۔ مؤقف یہ اختیار کیا گیا کہ بچی غیر متعلقہ افراد یعنی دانیہ بی بی عرف نسرین اور مزمل کے پاس رہ رہی ہے، جبکہ بطور والد اور فطری سرپرست، درخواست گزار کو اس کی تحویل سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت کے روبرو کنزہ رانی پیش ہوئی اور اس نے والد کو پہچانتے ہوئے ان کے ساتھ رہنے سے انکار کیا۔ اس نے بتایا کہ والد کی دوسری شادی اور سوتیلی ماں کے رویے کے باعث وہ خوفزدہ اور غیر مطمئن ہے، لہٰذا اپنی خالہ کے گھر رہنا چاہتی ہے۔ عدالت نے ابتدائی طور پر اسے دارالامان بھجوا دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب ڈیسٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن ایکٹ 2004 کے تحت ایسے بچوں کی تحویل چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے ذریعے منظم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پاکستانی قوانین، بشمول Majority Act، Guardian and Wards Act اور اسلامی قانون کے مطابق 18 سال عمرِ بلوغت کی حد ہے۔ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کے تحت بھی لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ بچی بعض حوالوں سے “Destitute and Neglected Child” کے زمرے میں آ سکتی ہے، مگر چونکہ اس کی عمر 15 سال سے زائد ہے، اس لیے پنجاب ڈیسٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن ایکٹ 2004 کے تحت اس کی تحویل کو عدالت کے ذریعے ریگولیٹ نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے اہم آبزرویشن دی کہ:

* کسی بالغ یا سمجھ بوجھ رکھنے والے بڑے بچے کو اس کی مرضی کے خلاف والدین کے گھر میں زبردستی نہیں رکھا جا سکتا۔
* آزادی، وقار اور تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
* والدین کا کردار جبر نہیں بلکہ رہنمائی اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔
* مذہب اور ثقافت کو انسانی وقار اور تحفظ کے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر 15 سال سے زائد عمر کا بچہ اپنی مرضی سے کسی محفوظ اور اخلاقی ماحول میں رہ رہا ہو تو اسے زبردستی والدین یا شیلٹر ہوم بھیجنا مناسب نہیں، الا یہ کہ گارڈین کورٹ باقاعدہ فیصلہ کرے۔

چنانچہ عدالت نے حکم دیا کہ کنزہ رانی کو فوراً دارالامان سے رہا کیا جائے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق خالہ کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ البتہ اگر والد تحویل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ متعلقہ گارڈین کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں، جہاں معاملہ قانون کے مطابق طے کیا جائے
— in Lahore.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Burewala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Satellite Town
Burewala
61010