All about KPK
NEWS UPDATE
09/08/2026
💔 میری ماں! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، ایک بار واپس آ جائیں...
میں اسد اللہ ہوں۔ آج برسوں بعد بھی میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش صرف ایک ہے کہ مجھے میری ماں بی بی زہرا مل جائیں۔
سن 2010 میں قانونی کارروائی کے باعث ہم بہن بھائی اپنی والدہ سے جدا ہو گئے۔ تقریباً دو سال ہم اپنی ماں سے دور رہے۔ اس دوران میری والدہ پشاور کے علاقے اشنغری، مومن ٹاؤن، بورڈ بازار میں رہائش پذیر تھیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق میری ماں تقریباً دو سال تک ہر روز سڑک کے کنارے بیٹھ کر ہمارے واپس آنے کا انتظار کرتی رہیں۔ لیکن جب ہم رہائی کے بعد واپس آئے تو معلوم ہوا کہ میری ماں طویل انتظار کے بعد کہیں چلی گئی تھیں، اور پھر آج تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
میری والدہ کا نام: بی بی زہرا
میرے نانا کا نام: سردار محمد
میرے ماموں کا نام: خان محمد
میرے مرحوم والد کا نام: امین اللہ
ہم تین بہن بھائی ہیں:
👦 بڑا بھائی: عزیز اللہ
👦 میں: اسد اللہ
👧 میری بہن: شکوفہ
آج 12 سال گزر چکے ہیں۔ ہم اپنی ماں کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ نہ جانے وہ کس حال میں ہوں گی، لیکن ہمیں یقین ہے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرتی ہوں گی، اور ہم بھی ہر دن صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے کی دعا کرتے ہیں۔
امی! اگر آپ یہ پیغام کہیں سن رہی ہیں، یا کوئی یہ پیغام آپ تک پہنچا دے، تو جان لیجیے کہ آپ کے بچے آج بھی آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ سے کوئی شکوہ نہیں، بس ایک بار آپ کو دیکھنا، آپ کو گلے لگانا اور آپ کے قدم چومنا چاہتے ہیں۔
🙏 خدارا، میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں۔ اللہ تعالیٰ کے بعد اب ہماری امید اور سہارا آپ جیسے دردِ دل رکھنے والے لوگوں سے ہے۔ شاید آپ کی ایک شیئر ہماری برسوں کی جدائی ختم کر دے اور ہمیں ہماری ماں سے ملا دے۔
📞 اگر کسی شخص کو میری والدہ بی بی زہرا کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوراً رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر:
0317-8235986
آپ کی ایک شیئر شاید برسوں سے بچھڑے ہوئے ایک خاندان کو دوبارہ ملا دے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
مردان: تحت بھائی کے ایک علاقے میں وائی فائی کے استعمال کے تنازع پر دو پڑوسی خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق، کچھ افراد مبینہ طور پر دوسرے گھر کا وائی فائی استعمال کر رہے تھے۔ جب اس حوالے سے گلہ کرنے کے لیے ان کے گھر جایا گیا تو تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
اطلاع عام کل یکم جولائی بروز بدھ سارے بینک بند ہو نگے گرمی بہت زیادہ ہے اس لئے اپنے گھر اور آس پاس کے بزرگ مرد اور خواتین کو آگاہ کریں کہ پنشن یا تنخواہ کے لئے بینک جانے کی زحمت نہ کریں۔
سوچ کووم چی چا کرہ سولر سسٹم بیٹری نہ وی د ھغہ بے وسہ لاچارو خلقو بہ سہ حال وی۔صد افسوس ۔🥺😭
ریسکیو سروسز چارسدہ
چارسدہ: دریائے خیالی پل کے قریب دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
ریسکیو سروسز چارسدہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ دریائے خیالی پل کے قریب دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ایک نوجوان کو مقامی افراد نے بے ہوشی کی حالت میں پانی سے نکال لیا جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریکوری آپریشن تاحال جاری ہے۔
ڈوبنے والے نوجوان کا نام ساجد ولد فقیر، عمر 18 سال سکنہ بہلولہ (تاحال لاپتہ)
جبکہ دوسر نوجوان احسان ہے جس کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچا لیا ہے
وہاب حاجی سرڈھیری کا جنازہ
25/06/2026
پولیس سٹیشن سرڈھیری کے حدود میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ ۔
پی ٹی ائی سابق ویلج کونسل ناظم وہاب سمیت دو افراد جاں بحق
ذرائع
چارسدہ: سردریاب میں کشتی الٹنے سے 7 افراد دریا کابل میں ڈوب گئے
چارسدہ: ریسکیو چارسدہ کی غوطہ خور ٹیم نے فوری آپریشن شروع کر دیا
چارسدہ: ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت نکال لیا
چارسدہ: تشویشناک حالت میں خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا
چارسدہ: ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر خاتون کی موت کی تصدیق کر دی
چارسدہ: سردریاب میں پشاور سے آنے والی فیملی کی کشتی دریائے کابل میں الٹ گئی
پرائیویٹ سکول والے 11 ماه پہلے رکھی ہوئی ٹیچر کو گرمی کی چھٹیوں کی سیلری نہیں دیتے کہ سال پورا نہ ہوا لیکن اگر ایک دن پہلے کوئی بچہ ایڈمشن لے لے تو 3 ماہ کی فیس ایڈوانس لے لیتے ہیں
Category
Website
Address
Charsadda