Swat Updates

Swat Updates

Share

Swat updates

24/09/2026

Malam jabba ❤️

22/09/2026

پہلے ایک فیملی ٹرپ میں پٹرول، ہوٹل اور کھانے کا کتنا خرچ آتا تھا، اب کتنا آتا ہے؟

10/09/2026

شوکت علی یوسفزئی نے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبرپختونخوا کے کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ شوکت علی یوسفزئی ایک وسیع انتظامی تجربہ رکھنے والے سینئر افسر ہیں، جو اپنے طویل سرکاری کیریئر کے دوران صوبے کے مختلف اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمشنر مردان، کمشنر بنوں، کمشنر ہزارہ اور کمشنر ملاکنڈ جیسے اہم عہدوں پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ان کا بنیادی تعلق سوات سے ہے۔عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نئے کمشنر شوکت علی یوسفزئی نے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف کمشنر اور کمیشن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں کمیشن کے قانونی مینڈیٹ، طریقہ کار، عوامی شکایات کے ازالے کے نظام، جاری اقدامات، سروس ڈلیوری کی نگرانی اور عوامی آگاہی سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔بعد ازاں کمشنر شوکت علی یوسفزئی نے کمیشن کے افسران اور عملے کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت، شفاف، مؤثر اور ان کی ضروریات کے مطابق سرکاری خدمات کی فراہمی بہتر طرز حکمرانی کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن شہریوں کے اس قانونی حق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ عوامی خدمات مقررہ مدت کے اندر فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری اداروں سے خدمات کے حصول کے دوران غیر ضروری تاخیر، رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ کمیشن کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر عوامی خدمات فراہم کریں۔کمشنر نے سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ڈیٹا پر مبنی نگرانی اور عوام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کی بروقت نشاندہی، اداروں کی کارکردگی کی نگرانی اور ذمہ دار اداروں کی جوابدہی ایک مؤثر اور عوام دوست نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔شوکت علی یوسفزئی نے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح رائٹ ٹو پبلک سروسز کے نظام کو مزید قابلِ رسائی، مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانا ہوگی، تاکہ صوبے کے عام شہری سرکاری خدمات کے حصول کے لیے غیر ضروری دفتری چکروں اور تاخیر سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کمیشن کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور عوامی شکایات کے ازالے کو اولین ترجیح دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں شفافیت اور جوابدہی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔اس موقع پر کمیشن کے افسران اور ملازمین نے شوکت علی یوسفزئی کو کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں صوبے میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کے نظام کو مزید مضبوط، مؤثر اور فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
Swat Updates

07/09/2026

سید علی شاہ کے افسوسناک واقعے کے دوران بہت سے لوگوں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا اور سب نے اپنی ذمہ داری نبھائی، لیکن اگر میڈیا کے کردار کی بات کی جائے تو جس تسلسل، ذمہ داری اور حقائق پر مبنی انداز میں صحافی حیدر علی جان نے کام کیا، وہ واقعی قابلِ تعریف اور منفرد تھا۔

حیدر علی جان بار بار اس واقعے سے متعلق حقیقت پر مبنی پوسٹس کرتے رہے، نئی اور درست معلومات عوام تک پہنچاتے رہے اور معاملے کو مسلسل اجاگر کرتے رہے۔ ان کی انہی پوسٹس اور مسلسل نگرانی سے ذمہ دار اداروں اور متعلقہ لوگوں پر بھی توجہ دینے اور حرکت میں آنے کا دباؤ برقرار رہا۔

انہوں نے سید علی شاہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہو کر بھی اپنا کردار ادا کیا اور ہر ممکن طریقے سے اس معاملے کی نگرانی جاری رکھی۔ یقیناً ہر شخص نے اپنی جگہ اپنی ذمہ داری پوری کی، لیکن میڈیا میں جتنا مؤثر، مسلسل اور نمایاں کردار حیدر علی جان نے ادا کیا، وہ کسی اور کا نظر نہیں آیا۔

یہ کسی کی حق تلفی نہیں بلکہ حقیقت کا اعتراف ہے کہ ایسے حساس موقع پر ذمہ دار، سچی اور مسلسل صحافت کس قدر اہم ہوتی ہے۔

حیدر علی جان صاحب، آپ نے جس ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اس معاملے کو عوام کے سامنے رکھا، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ 👏

06/09/2026

سعید علی شاہ کی میت لانے کے لیے ہیلی کاپٹر نے دوبارہ اڑان بھر لی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ آج 57 دن بعد سید علی شاہ میاں کی میت گھر پہنچ جائے گی۔

06/09/2026

دکلی۔۔۔سوغات

05/09/2026

بابو سر ٹاپ اور دیو سائی
میں سنو فال، موسم تبدیل
💨 🌨 🌨 🌨 💨

05/09/2026

**انا للّٰہ وانا الیہ راجعون**

انسانیت اور بہادری کی ایک نئی داستان!

کالام کی سب سے اونچی اور خوفناک چوٹی **فالک سیر** کے خون جما دینے والے موسم اور خطرناک راستوں میں 6 دنوں تک جاری رہنے والا مشکل ترین ریسکیو آپریشن بالاخر مکمل ہو گیا۔ میاں سید علی شاہ مرحوم کی میت کو پہاڑ سے باحفاظت بیس کیمپ تک منتقل کر دیا گیا ہے۔
موسم خراب ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بیس کیمپ تک نہیں جا سکتا اس لے مرحوم کو بیس کیمپ سے نیچے مقامی لوگ اپنی مدد آپ لے کر چشمہ شفا تک لائنگے اور چشمہ شفا سے گاڑی کے ذریعے کالام منتقل کردیا جاے گا،

اس بظاہر ناممکن مشن کو ممکن بنانے والے وہ ہیرو جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے:

* **صدام حسین** (ٹور گائیڈ)
* **احمد زیب کالامی**
* **سکردو کے 2 نڈر اور تجربہ کار کوہ پیما**

ان جوانوں نے منفی درجہ حرارت اور برفانی طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے مسلسل 6 دن تک اپنی جانیں جوکھم میں ڈالیں اور ثابت کیا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں۔ ان کے اس جذبے اور شجاعت کو پورا علاقہ سلام پیش کرتا ہے۔

اللہ پاک مرحوم میاں سید علی شاہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے گھر والوں کو صبرِ جمیل دے، اور اس ریسکیو ٹیم کے تمام اراکین کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!

TourGuide

05/09/2026

اطلاع برائے عوام الناس۔۔۔۔
بحرین منکیال میں اچانک سیلاب کے باعث بحرین کالام مرکزی شہرہ عارضی طور پر بند ہے اج دوپہر ایک بج کر 25 منٹ پر بحرین کے علاقے منکیال میں اچانک سیلابی صورتحال پیش ائی ہے جس کے نتیجے میں بحرین کالام مین روڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔سیاحوں اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہے ہدایات پر عمل درامد کریں۔
@

Relief Rehabilitation & Settlement Department KP NDMA Aqib Ullah Khan Government of Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority

04/09/2026

تازہ خبر
د سید علی شاہ مڑ وجود کیمپ 1 تہ پہ خیریت سرہ راؤڑے شو ۔ امید دے چے سبا ماسپخن تہ پورہ ٹیم بیس کیمپ تہ راؤرسی ۔سبا اہمہ ورز دہ ۔

Website

Address


Chitral
1720 – 0XX

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Chitral.