Mulkhow

Mulkhow

Share

upper chitral

19/09/2026

موڑکھو تریچ روڈ کے نام پر ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف محمد علی شاہ ایک بار پھر میدان میں

موڑکھو سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت محمد علی شاہ نے سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا

موڑکھو تا تریچ روڈ کا منصوبہ جو 2023 سے التوا کا شکار ہے، اس کے لیے معروف سماجی شخصیت محمد علی شاہ موڑکھو نے پہلے مسلسل آواز اٹھائی اور جب کوئی شنوائی نہ ہوئی تو 5 دن تک بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہے۔

بھوک ہڑتال اور عدالتی احکامات کے بعد 27 جولائی 2026 کو بونی میں C&W اور ٹھیکیداروں کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوا کہ یہ روڈ 31 اگست 2026 تک PC-1 کے مطابق مکمل کی جائے گی، جس پر محمد علی شاہ نے بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔

لیکن افسوس کہ اس معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

> عدالتی دستاویزات کے مطابق آج تک 2000 میٹر میں سے صرف 1700 میٹر اسفالٹ کیا گیا ہے، جبکہ 300 میٹر سڑک، دونوں اطراف کے شولڈرز، کاز ویز اور نالیوں کا کام تاحال ادھورا چھوڑا گیا ہے۔

معاہدے کی خلاف ورزی پر مجبوراً محمد علی شاہ نے سینئر سول جج اپر چترال کی عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے۔

انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ٹھیکیدار ناصر اللہ، سہیل احمد اور C&W کو PC-1 کے مطابق بقیہ 300 میٹر اسفالٹ، شولڈرز اور نالیوں کا کام فوری مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

شاہ @فورمین رئیس چترالی

Photos from Mulkhow's post 17/09/2026

شکریہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ ❤️
ملکھو وریجوں کے لیے RCC پل کا ٹینڈر جاری ہونے پر ہم دل سے آپ کے شکر گزار ہیں۔ یہ ہمارے علاقے کے لیے ایک ضروری اور دیرینہ کام تھا، جس کا ٹینڈر ہونا یقیناً خوشی کی بات ہے۔
بس ایک گزارش اور ہے کہ کلومیٹر 2 کے لیے بھی فنڈز ریلیز کر دیے جائیں تاکہ وہاں کا کام بھی جلد شروع ہو سکے۔ ملکھو کے عوام کئی دہائیوں سے سڑک کی سہولت سے محروم ہیں اور آج بھی اس بنیادی حق کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔
امید ہے آپ اس مطالبے پر بھی خصوصی توجہ دیں گی اور ملکھو کے عوام کے لیے باقی کام کو بھی آگے بڑھائیں گی۔
The people of mulkhow

06/09/2026

فخرِ مُلکهو — ساقب الرحمٰن 🇵🇰⚽pride of mulkhow
مُلکهو شتوراندور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی ساقب الرحمٰن حالیہ چترال فٹبال لیگ میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اپنی محنت، صلاحیت اور بہترین کھیل سے میدان میں مُلکهو کا نام روشن کر رہے ہیں۔

03/09/2026

فرزندِ موڑکھو کا اعزاز*

موڑکھو مژگول سے تعلق رکھنے والے قابلِ فخر نوجوان *مولانا فضل ہادی ولد سردار نیات* نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن KPPSC کا ٹیسٹ اور انٹرویو کامیابی سے پاس کر کے بطور *لیکچرر اسلامیات* تعینات ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ہم محترم فضل ہادی کی اس شاندار کامیابی پر انہیں اور ان کے تمام اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین

#موڑکھو #مژگول #چترال #کامیابی #مبارکباد
Khyber Pakhtunkhwa Public Service CommissionMulkhow
Shah Fourman Raees Chitrali

شاہ فورمین رئیس چترالی

29/08/2026

احتجاج ایسا ہو کہ حق حاصل کیا جائے، نہ کہ کسی کے تلوے چاٹ کر سلامیاں دی جائیں۔ ✊
سلام ہے عمر خلیل کو، جنہوں نے خاموش رہنے کے بجائے عوام کے حق کے لیے آواز بلند کی اور لوگوں کو شعور دیا۔
Upper Chitral کا فخر — Umar Khalil! ❤️✊
حق کی آواز کو سلام!

22/08/2026

jm mutaliba sader he 300 metero suraya kayo korelik

Photos from Mulkhow's post 21/08/2026

الحمدللہ! مُلکھو روڈ کی تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
شکریہ مکی محمد علی شاہ۔ آپ کی قربانی، ثابت قدمی اور مسلسل جدوجہد کو مُلکھو کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام جائز تمنائیں پوری فرمائے، آپ کو صحت، عزت اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ آپ کو آئندہ بھی اپنے علاقے کی خدمت کرنے اور عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دعا اور امید ہے کہ یہ روڈ مستقبل میں وریجون سے ہوتے ہوئے سیر تک بھی پہنچے، تاکہ پورے علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولت اور ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں۔ ان شاء اللہ، آپ کی جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔

18/08/2026

Miki💪♥️

08/08/2026

Category

Website

Address


Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mulkhow posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Chitral.