Zewar Click

Zewar Click

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zewar Click, Artist, Chitral.

Photos from Zewar Click's post 14/08/2026

79واں یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰
ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح سالک ایجوکیشن سسٹم تورکہو شاگرام میں بھی 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، ملی نغمہ، اردو اور انگریزی تقاریر پیش کی گئیں۔ طلبہ و طالبات نے مزاحیہ ڈرامہ اور اصلاحی ڈرامہ بھی پیش کیا، جبکہ خوبصورت چترالی ثقافت کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر سکول کے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ یہ خوبصورت اور پروقار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
محبوب مُسکان تورکہو

07/08/2026

طلباء و طالبات کے لیے اہم اعلان
اب چونکہ میٹرک کا رزلٹ آ چکا ہے، لہٰذا جو طلباء و طالبات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لوئر/اپر چترال اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لوئر/اپر چترال میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، بالخصوص تریچ اور تورکہو کے علاقوں:
ورکوپ، رائین، مڑپ، شاگرام، شوتخار، بوزند، واشچ، زنگلشٹ، اجنو، ریچ اور کھوت سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
🎓 اسٹار انٹرپرائز تورکہو، شاگرام میں آن لائن ایڈمیشن کی سہولت دستیاب ہے۔
اب طلباء و طالبات کو دور بونی یا چترال جانے کی ضرورت نہیں۔
آپ کے اپنے علاقے شاگرام میں ہی آن لائن داخلے کی سہولت میسر ہے۔
✅ آج ہی اسٹار انٹرپرائز شاگرام کا وزٹ کریں اور اپنا ایڈمیشن مکمل کروائیں۔
📅 ایڈمیشن کی آخری تاریخ: 21 اگست 2026
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 03025995036
03461105026
03466876027
📍 دکان کا پتہ:
نزد مائیکرو فنانس بینک، شاگرام، ظہراندور
✍️ محبوب مُسکان

06/08/2026

سالک ایجوکیشن سسٹم، تورکہو شاگرام نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کر لی
سالک ایجوکیشن سسٹم، تورکہو شاگرام نے اس سال بھی ہر سال کی طرح ایس ایس سی سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ادارے کے ایک طالب علم شہزیبہ نرگس نے 1132 نمبرز حاصل کرکے نمایاں پوزیشن اپنے نام کی۔ اس کے علاوہ 21 طلبہ و طالبات نے A1 گریڈ، 11 طلبہ و طالبات نے A گریڈ جبکہ 4 طلبہ نے B گریڈ حاصل کیا۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سالک ایجوکیشن سسٹم کی کارکردگی انتہائی شاندار اور قابلِ تعریف رہی۔
اس شاندار کامیابی پر سالک ایجوکیشن سسٹم کی پوری ٹیم، اساتذہ، اور بالخصوص پرنسپل محمد مظفر الدین صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے نئے سنگِ میل عبور کرتا رہے۔
✍️ محبوب مُسکان

02/08/2026

جغور گول میں سیلاب،، اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ،، اللہ خیر کرے

Photos from Zewar Click's post 26/07/2026

ار ایچ سی ہسپتال شاگرام میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن کا کام جاری ہے ۔۔۔۔ اے کے ایچ سی پی کی جانب سے اسپتال میں بچلی کی کمی کو پورا کرنے کےلے ہیوی سسٹم کے سولر لگے جاریے ہیں ۔ چونکہ پہلے بچلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ اور ایکسرے کےلے جنیرٹر کا استعمال ہو رہا تھا اس وجہ پیشینٹ کو باری فیس ادا کرنا پڑتا تھا اں ہر وقت سولر سسٹم سے یہ تمام کام کے جائینگے نہ بچلی کا ایشو ہوگا اور نہ جنیٹر کا ۔۔۔۔ اور اے کی ایچ ایس پی فلحل جذوی طور پر اپنا سروس شرروغ کر چکا ہے جسمیں ۔۔3 میل ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ، اور ایک فی فیل گائنی ۔ ایکسرے ٹیکنیشن، لیب ٹیکنیشن ، ای سی جی ، الٹرا ساونڈ ، ڈینٹیل ، لیپ ٹیکنش کا سروس شروغ ہو چکا ہے ۔۔۔۔ جبکہ نارمل ڈیلوریس اسنی سے ہوتے ہیں۔ جبکہ مزید ایک ڈاکٹرز اور ایک ڈنٹیل کا انا متواقع ہے۔۔۔ ہم اہلیان تورکہو بشمول تریچ اے کے ایچ ایس پی کے ڑیپارمنٹ کا تہہ دل سے مشکور مننون ہیں کہ وہ علاقے کی ضروریات و مجبوری کو مد نظر رکھتے ہوے اپنے سروس کا دوبارہ اغاز کیا۔ اور درخواست کرتے ہیں کہ مذید اسپتال میں کمی کو بھی پورا کرے۔
شکریہ
✍️ محبوب مسکان

17/07/2026

شاگرام خاص کے عوام کا دیرینہ بجلی کا مسئلہ حل
الحمدللہ! شاگرام خاص میں بجلی کی کمی اور لو وولٹیج کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی کی خصوصی ہدایت اور ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں آج شاگرام خاص میں 50 کے وی کا اضافی ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کی امید ہے۔
اس عوامی مسئلے کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کرنے والے تمام افراد قابلِ تحسین ہیں۔ بالخصوص سابق یوتھ پریزیڈنٹ اپر چترال جناب مصروف الدین، جناب آصف الدین اور تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف تورکہو موڑکہو جناب منہاج الدین کی کاوشیں قابلِ ذکر ہیں۔
ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقع پر پی ایس ٹو ڈپٹی سپیکر جناب افگان رضا، اسپوک پرسن ٹو ڈپٹی سپیکر جناب حبیب اللہ شاہ، چیئرمین پاور کمیٹی جناب مظہر الدین اور صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل تورکہو موڑکہو جناب منہاج الدین بھی موجود تھے۔
اہلِ شاگرام تمام متعلقہ حکام، علاقائی عمائدین، پارٹی کارکنان اور ان تمام افراد کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس عوامی مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔
عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اجتماعی کوششیں ہی علاقے کی ترقی کا ذریعہ بنتی ہیں۔

16/07/2026

مبارک باد
مولانا ظاہر الدین ظہراندور اور قاری شعیب موژودور کو اے ٹی کی پوسٹ پر کامیاب تقرری اور نئی تعیناتی پر دلی مبارک باد۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو اپنی نئی ذمہ داریاں دیانت داری، اخلاص اور بہترین انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید کامیابیاں و آسانیاں نصیب فرمائے۔
بہت بہت مبارک ہو، نیک تمناؤں کے ساتھ!
محبوب مسکان

14/07/2026

انتہائی افسوس ناک خبر
دو روز قبل، اتوار کی شب، متحدہ عرب امارات کے شہر (عجمان )میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے چترال کو غم و افسوس میں مبتلا کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، رزقِ حلال کی خاطر بیرونِ ملک مقیم دو نوجوان، امیر الدین (ساکنہ شمس آباد، دروش) اور ممتاز احمد ،(ساکن چیکدام، لوئر چترال،) اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ آدھی رات کے وقت ایک شخص، جس کی شناخت ناصر اللہ (ساکنہ جغور، لوئر چترال )کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ طور پر کمرے میں داخل ہوا اور دونوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس افسوس ناک حملے میں دونوں نوجوان شھید ہوے۔
ذرائع کے مطابق، ملزم مقتولین کا قریبی دوست بھی بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
چترال ہمیشہ امن، بھائی چارے، شرافت اور باہمی احترام کی پہچان رہا ہے۔ اس المناک واقعے نے ہر چترالی کو دکھی اور غمزدہ کر دیا ہے۔ دعا ہے کہ قانون کے مطابق تحقیقات مکمل ہوں اور اگر جرم ثابت ہو تو قاتل کو عبرتناک سزا ملے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

زیوار کلک غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

Photos from Zewar Click's post 12/07/2026

خوشخبری!
رائین جنالی سے چند منٹ کے فاصلے پر "الخیر ہ" نام سے ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
یہ ہوٹل سمیع اللہ اینڈ برادرز کی جانب سے قائم کیا گیا ہے، جہاں مسافروں اور سیاحوں کے لیے قیام و طعام کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔
ہوٹل میں ہر قسم کے لذیذ اور معیاری کھانوں کے ساتھ آرام دہ رہائش کا بھی بہترین انتظام موجود ہے۔
علاقے کے تمام معززین، مسافروں اور سیاحوں کو الخیر ہوٹل خوش آمدید کہتا ہے۔
پروپرائیٹر: سمیع اللہ اینڈ برادرز
رابطہ نمبر: 034400004441، 03463454734
✍️ محبوب مُسکان

Category

Telephone

Website

Address


Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zewar Click posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Chitral.