Chitral Express

Chitral Express

Share

Chitral Express is the Chitral's Largest and eminent Online News Network. Send your pressers to [email protected] or WhatsApp at +923450990083

Chitral Express is the largest online Unicode newspaper in Chitral. It publishes news, analysis, and articles on a daily basis. The Chitral Express is the voice of public aspirations and believes that it is your fundamental right to be informed wherever you are. Therefore, the news is conveyed to readers and viewers through various platforms such as the internet, mobile, email, and television. All

داد بیداد۔۔​غلطی ہائے مضامین۔۔۔​غلطی ہائے مضامین 11/08/2026

مرزا غالب نے کہا تھا
غلطی ہائے مضامین نہ پوچھ لوگ نالے رسا باندھتے ہیں
​غالب یہ کہنا چاہتے تھے جو لوگ عاشق کی فریاد کو کارگر سمجھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔
جدید دور میں ذرائع ابلاغ میں مضامین کے اندر بھانت بھانت کی بولیاں پہلے زمانے کی طرح آتی ہیں مزید ظلم یہ ہوا ہے کہ املاء میں فاش غلطیوں کی بھر مار دکھائی دیتی ہے ایک مختصر کالم میں ذرائع ابلاغ کی پروف ریڈنگ نہیں ہو سکتی اور نہ مطلوب ہے۔ آج کل ایسی غلطی کو غلط العام بنایا گیا ہے جس کا تعلق جغرافیہ اور تاریخ سے ہے سلطنت اومان کا نام عمان لکھا جا رہا ہے اور تسلسل کے ساتھ لکھا جارہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ دونوں میں جغرافیائی لحاظ سے بھی، تاریخی لحاظ سے بھی اور حالاتِ حاضرہ کے اعتبار سے بھی زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ اومان (Oman) عرب ریجن کی سب ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

داد بیداد۔۔​غلطی ہائے مضامین۔۔۔​غلطی ہائے مضامین ​مرزا غالب نے کہا تھا غلطی ہائے مضامین نہ پوچھ لوگ نالے رسا باندھتے ہیں ​غالب یہ کہنا چاہتے تھے جو لوگ عاشق کی فریاد کو کارگر سمجھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ جدید دور میں ذ...

لوئر چترال: جشنِ آزادی کے سلسلے میں تین روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز، آگاہی واک کا اہتمام 10/08/2026

چترال (چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر 14 اگست جشنِ آزادی کی مناسبت سے ضلع لوئر چترال میں تین روزہ خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
​مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لوئر چترال، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) چترال کے مشترکہ اہتمام سے ایک بیداری و صفائی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا بنیادی مقصد شہریوں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ایک پاک و صاف چترال کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔
​آگاہی واک میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، یوتھ آفیسرز، ٹی ایم اے کے عملے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔
​منتظمین ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

لوئر چترال: جشنِ آزادی کے سلسلے میں تین روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز، آگاہی واک کا اہتمام چترال (چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر 14 اگست جشنِ آزادی کی مناسبت سے ضلع لوئر چترال میں تین روزہ خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ​مہم ک....

10/08/2026

چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے لوئر چترال کے دیہات کالکاٹک اور بیوڑی کے فارسٹ رائلٹی ہولڈرز میں جنگلات کی رائلٹی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم پر ضلعی انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیاب مہم پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ہاشم عظیم، اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ظفر اقبال اور تحصیلدار عتیق الرحمن کو حکومت کی جانب سے خصوصی ایوارڈز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
​پیر کے روز چترال میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے نے انکشاف کیا کہ ماضی میں پورے گاؤں کی رائلٹی کی بھاری رقم چند بااثر افراد کے جعلی کاغذات پر یکمشت ان کے حوالے کر دی جاتی تھی، جس سے غریب حقدار اپنے حق سے ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

chitralexpress.com

ٹھیکیداری نظام: جب این جی اوز سے کمیونٹی بھی چھن گئی تحریر: عبدالغفار 10/08/2026

چترال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے تو ایک اہم تبدیلی گزشتہ کچھ عرصے سے واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔ کبھی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) گاؤں کی سطح پر مقامی تنظیموں اور کمیونٹی کو ساتھ لے کر ترقیاتی منصوبے مکمل کیا کرتی تھیں۔ آج اسی شعبے میں بتدریج ٹھیکیداری نظام غالب آتا جا رہا ہے، جس نے نہ صرف کمیونٹی کی شراکت داری کو کمزور کیا بلکہ کئی ترقیاتی منصوبوں کو ان کی تکمیل کے بعد عملاً لاوارث بھی بنا دیا ہے۔ماضی میں این جی اوز کا کام محض منصوبہ بنانے اور تعمیر مکمل کرنے تک محدود نہیں ہوتا تھا۔ گاؤں کی سطح پر تنظیم تشکیل دی جاتی، مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا جاتا اور منصوبے میں کمیونٹی کا باقاعدہ حصہ مقرر ہوتا۔ بعض منصوبوں میں تقریباً دس فیصد کمیونٹی شیئر بھی شامل ہوتا تھا، جو ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

ٹھیکیداری نظام: جب این جی اوز سے کمیونٹی بھی چھن گئی تحریر: عبدالغفار چترال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے تو ایک اہم تبدیلی گزشتہ کچھ عرصے سے واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔ کبھی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) گاؤں کی سطح پر مقامی ...

10/08/2026

اپر چترال(چترال ایکسپریس)لاسپور کی تاریخی سرزمین پر امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی تین روزہ ‘امیر اللہ خان یفتالی پولو کپ 2026’ کا انعقاد تاریخی پولو گراؤنڈ ہرچین میں کیا جا رہا ہے۔ اس روایتی کھیلوں کے میلے میں وادی لاسپور کے علاوہ اوی، سنوغر، مستوج اور چوینچ سے تعلق رکھنے والے نامور اور باصلاحیت پولو کھلاڑی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔
​یہ پولو کپ چترال میں فری اسٹائل پولو کی شاندار روایت، ثقافتی ورثے اور مقامی کھیلوں کی شناخت کو زندہ رکھنے کی ایک بامقصد کاوش ہے۔ اس ایونٹ کا بنيادی مقصد نوجوان پولو کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
​ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاسپور پولو ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں، سابق ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

chitralexpress.com

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا 10/08/2026

اپر چترال (جمشیداحمد) موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے اہم ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے فیتہ کاٹ کر اس منصوبے کا آغاز کیا۔
​افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت، اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو الیاس احمد، موڑکہو ڈویلپمنٹ موومنٹ کے عہدیداران، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام، متعلقہ عملے اور علاقے کے عمائدین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کی آمد پر اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
​اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ انہوں نے اپنے گزشتہ دورے کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کر دیا ہے۔ سڑکوں کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ​اپر چترال (جمشیداحمد) موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے اہم ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے فیتہ کاٹ ک...

ڈپٹی اسپیکر دوسروں کے منظور شدہ منصوبوں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لے رہی ہیں: جے یو آئی اپر چترال 10/08/2026

اپر چترال (شہزاد احمد )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اپر چترال کے رہنماؤں نے اپر چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد یوسف نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے دور میں منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی نام کی تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔
​پریس کانفرنس میں سابق ضلعی امیر مولانا فتح الباری، نائب امیر مفتی محمد امین، ممبر صوبائی مجلس شوریٰ حبیب الدین، سابق تحصیل نائب ناظم مرزہ عالم اور مرکزی ضلعی ترجمان امیر الدین سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
​مولانا محمد یوسف نے کہا کہ ایک ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

ڈپٹی اسپیکر دوسروں کے منظور شدہ منصوبوں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لے رہی ہیں: جے یو آئی اپر چترال ​اپر چترال (شہزاد احمد )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اپر چترال کے رہنماؤں نے اپر چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی ...

09/08/2026

یورپ جانے کا آسان اور قانونی راستہ, یورپ کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ (پہلی قسط)

یورپ جانا آج پاکستان کے ہزاروں نوجوانوں کا خواب ہے۔ کوئی بہتر تعلیم کے لیے جانا چاہتا ہے، کوئی روزگار کی تلاش میں ہے اور کوئی اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے یورپ کا رخ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے معلومات کی کمی اور غیر قانونی ایجنٹوں کے جھانسے میں آ کر بہت سے نوجوان اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں اور بعض اوقات خطرناک اور غیر قانونی راستوں کا انتخاب کر لیتے ہیں۔

میں کئی دہائیوں سے اس فیلڈ کا طالب علم رہا ہوں اور عملی طور پر بھی اس شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ اسی تجربے کی بنیاد پر آئندہ اقساط میں یورپ جانے کے قانونی، محفوظ اور باعزت راستوں کے بارے میں معلومات آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کروں گا، تاکہ ہماری نوجوان نسل کو حلال روزگار کے مواقع مل سکیں اور وہ غیر ضروری دھکوں، فراڈ اور غیر قانونی راستوں سے بچ سکیں۔

سب سے پہلے ایک بنیادی غلط فہمی دور کرنا ضروری ہے: یورپ کا کوئی ایک مشترکہ ویزا نہیں ہوتا۔ شینگن ویزا بنیادی طور پر مختصر مدت کے سفر، سیاحت یا ملاقات کے لیے ہوتا ہے، جس کے تحت عام طور پر 180 دن کے عرصے میں زیادہ سے زیادہ 90 دن قیام کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس ملازمت، طویل مدتی تعلیم یا مستقل نوعیت کے قیام کے لیے متعلقہ یورپی ملک کے اپنے قوانین کے مطابق قومی ویزا اور رہائشی اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر مقصد روزگار ہے تو سب سے بہتر راستہ یہ ہے کہ پہلے اپنی تعلیم، ہنر اور تجربے کے مطابق مناسب شعبہ تلاش کیا جائے۔ پھر متعلقہ ملک میں حقیقی اور قانونی ملازمت کے مواقع تلاش کیے جائیں۔ اگر کسی مستند کمپنی سے ملازمت کی پیشکش مل جائے تو اس کے بعد متعلقہ ملک کے قانون کے مطابق ورک پرمٹ اور ویزا یا رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دی جاتی ہے۔

دوسرا اہم قانونی راستہ تعلیم ہے۔ کسی تسلیم شدہ یورپی تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کرنے کے بعد طالب علم متعلقہ ملک کے قوانین کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا یا رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس کے لیے داخلہ، مالی وسائل، رہائش، انشورنس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کا درست ہونا ضروری ہے۔

نوجوانوں کو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے: “سو فیصد ویزا گارنٹی” دینے والا شخص قابلِ اعتماد نہیں سمجھا جا سکتا۔ جعلی جاب آفر، جعلی بینک اسٹیٹمنٹ، جعلی دستاویزات یا غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش مستقبل برباد کر سکتی ہے۔ ویزا کا فیصلہ متعلقہ ملک کے مجاز حکام کرتے ہیں، ایجنٹ نہیں۔

اس سلسلے میں ہمارا اصول بہت واضح ہونا چاہیے: راستہ قانونی ہو، ذریعہ حلال ہو اور منزل باعزت ہو۔ ممکن ہے قانونی راستہ کچھ وقت لے، لیکن یہی راستہ انسان کو دھوکے، خوف اور غیر یقینی صورتحال سے بچاتا ہے۔

آنے والی اقساط میں ان شاء اللہ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ یورپ میں قانونی ملازمت کہاں تلاش کی جائے، کون سے ہنر زیادہ قابلِ غور ہیں، جاب آفر کی حقیقت کیسے جانچی جائے اور ورک ویزا کے لیے عملی طور پر کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔
(چترال ایکسپریس)

09/08/2026

چترال (چترال ایکسپریس)وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیرِ نگرانی جاری اہم قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی فیلڈ معائنہ کیا۔
​دورے کے دوران انہوں نے چترال–شندور روڈ اور کیلاش ویلیز روڈ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت، فیلڈ میں دستیاب وسائل اور مشینری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے وفاقی سیکرٹری کو منصوبوں کی موجودہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔
​وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے موقع پر موجود حکام اور این ایچ اے کی ٹیم کو ہدایت کی کہ تمام ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

chitralexpress.com

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کا ضلعی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس: تنظیمی استحکام اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کا فیصلہ 09/08/2026

چترال (چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی ضلعی مجلسِ شوریٰ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شوریٰ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت کے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بالخصوص متوقع بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
​اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز سابق ضلعی امیر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبد المجید نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے اجلاس کے نكات اور ایجنڈا اراکین کے سامنے پیش کیا۔
​خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن نے جماعت کی تنظیمی صورتحال، سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مجلسِ ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کا ضلعی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس: تنظیمی استحکام اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کا فیصلہ ​چترال (چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی ضلعی مجلسِ شوریٰ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شوریٰ کے اراکین ن....

Want your business to be the top-listed Media Company in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Qashqar Center, School Road Muldeh
Chitral
17200