IQRA Library Akbarabad

IQRA Library Akbarabad

Share

A haven for knowledge seekers, where the pages of books whisper the pursuit of wisdom.

Explore a world of enlightenment and discovery within the walls of IQRA Library.

16/07/2026

بارش کے باوجود مومنین کے جذبے کو سلام! 🌧️

شدید بارش کے باوجود مومنین نے امامیہ کمپلیکس اکبرآباد کے لے آؤٹ میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ یہ اخلاص، اتحاد اور خدمتِ اہل بیتؑ سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین، رضاکاروں اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے رزق، صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور اس عظیم منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین۔

Photos from IQRA Library Akbarabad's post 15/07/2026

المہدی ویلفیئر آرگنائزیشن اکبرآباد کی زیر نگرانی امامیہ کمپلیکس اکبرآباد کے تعمیراتی منصوبے کے تحت پلرز کی بنیادوں کے لیے کھدائ کا کام باقاعدہ طور پر جاری ہے۔

یہ منصوبہ مقررہ پلان کے مطابق مرحلہ وار آگے بڑھ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین۔

Photos from IQRA Library Akbarabad's post 15/07/2026

الحمدللہ!
المہدی ویلفیئر آرگنائزیشن اکبرآباد کی کاوشوں سے امامیہ کمپلیکس اکبرآباد کے فیز ون کے تحت لے آؤٹ کا کام بروز اتوار کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔
یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو اس عظیم منصوبے کی عملی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان شاء اللہ یہ کمپلیکس مستقبل میں دینی، تعلیمی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کا ایک مثالی مرکز ثابت ہوگا۔
ہم اس نیک کام میں تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات، ذمہ داران، رضاکاروں اور اہل علاقہ کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور اسے اہل علاقہ کے لیے باعث خیر و برکت بنائے۔ آمین۔

30/03/2026

نوجوانان اکبرآباد کمیٹی کے زیر اہتمام اقراء لائبریری اکبرآباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اکبرآباد کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ ہوپ آف لائف ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کی خصوصی موجودگی نے اجلاس کو مزید اہمیت بخشی۔
اجلاس میں نوجوان نسل کو درپیش مسائل، بالخصوص غیر ضروری سرگرمیوں میں وقت کے ضیاع اور تعلیم سے دوری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نوجوانوں کی مثبت رہنمائی، شعور کی بیداری اور ایک باوقار و مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
ہوپ آف لائف ویلفیئر ٹرسٹ نے تمام طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ علاقے میں اس نوعیت کی مثبت سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا اور مستحق طلبہ کی تعلیم کے حوالے سے معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
بالخصوص محمد ظفر اقبال کی جانب سے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کورسز کی طرف راغب کرنے کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Deputy Commissioner, Nagar Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan @

Photos from IQRA Library Akbarabad's post 15/02/2026

ڈپٹی کمشنر نگر اصغر خان نے اقراء لائبریری کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری کے قیام جیسے بہترین علمی اقدام پر مقامی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ قدم نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور فروغ تعلیم میں اہم سنگ میل ہے۔

Category

Telephone

Website

Address


Akbarabad Chalt Nagar
Gilgit
15500

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 22:00
Friday 10:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 22:00
Sunday 10:00 - 22:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IQRA Library Akbarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.