Roundu Students Federation
روندو سٹوڈنٹ فیڈریشن ( حقیقت پسند جماعت )
14/06/2026
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
شیعہ طلبہ کی نمائندگی کے لیے ایک نڈر اور بے باک طالب علم کی ضرورت پوری ہوگئی ۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شیعہ طلبہ کی نمائندگی کے لیے ایک صدر اور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یقینن تمام شیعہ ملی تنظیموں کو یکجا کرنے کے لیے اور تشیع کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام شیعہ صدور کی متفقہ رائے کے مطابق سرفراز علی صابری کو آل شیعہ اسٹوڈنٹس کا صدر منتخب کیا گیا۔ یہ انتخاب طلبہ کے اعتماد اور اتحاد کا مظہر ہے۔
ہم سرفراز علی صابری کو اس ذمہ داری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
12/06/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قابلِ صد مبارکباد!
ڈگری کی تکمیل پر جناب عمران ندیم کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں آپ نے ثابت کر دیا کہ لگن اور محنت سے کوئی منزل دور نہیں۔ اللہ کرے یہ علم آپ کے لیے نفع کا ذریعہ بنے اور آپ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ آمین۔
16/05/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بتاریخ 15 مئی، کو غالب کی بیٹھک میں روندو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب وزیر اعجاز صاحب کے ساتھ روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ایک طویل اور اہم ملاقات منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سرفراز علی صابری، کابینہ، اور کور کمیٹی کے ہیڈ عمران ندیم پاجی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی مواقع، نوجوانوں کے کردار، اور روندو کے طلبہ کے مستقبل سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے میں تعلیمی بہتری، طلبہ کی رہنمائی، اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
جناب وزیر اعجاز صاحب نے روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کے اتحاد، شعور، اور تعلیمی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے اس ملاقات کو نہایت مثبت، بامقصد، اور مستقبل کے لیے مفید قرار دیا گیا۔ امید ظاہر کی گئی کہ اس طرح کی نشستیں طلبہ اور قیادت کے درمیان مضبوط رابطے اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
16/05/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج مورخہ 16 مئی 2026 کو روندو اسٹوڈنٹس فڈریشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تمام روندو یوتھ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ووٹ اُسی امیدوار کو دیا جائے گا جو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے گا اور نوجوانوں کو جدید Skills سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔
اجلاس میں یہ عزم بھی دہرایا گیا کہ روندو حلقہ 4 سے مورثی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا اور ایسی قیادت کو آگے لایا جائے گا جو عوام کے درمیان رہ کر نوجوانوں کی حقیقی نمائندگی کرے۔
روندو کے نوجوان اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ صرف نعروں پر نہیں بلکہ عملی کام، تعلیم، روزگار اور نوجوانوں کی ترقی کی بنیاد پر اپنا فیصلہ کریں
03/05/2026
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
آر ایس ایف
ہم اپنے سابق وزیر راجہ ناصر علی خان کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے وعدے کو محض الفاظ کے حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ عملی طور پر پورا کر کے دکھایا۔ روندو کے طلباء جو کے آئی یو میں پوزیشن ہولڈرز ہیں ان کو وعدے کے مطابق ایک سمسٹر کی فیس ادا کی۔
یہ اقدام قابلِ تحسین ہونے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی کا ایک مضبوط پیغام ہے کہ محنت اور قابلیت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ ہمیں امید ہے کہ ایسے عملی اقدامات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
آر ایس ایف مرکز گلگت
02/05/2026
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
آج مورخه 2 مئی، بروز ہفتہ، RSF (رنڈو اسٹوڈنٹس فیڈریشن) کی جانب سے ایکسیلنس پبلک سکول دنیور میں چہلمِ شہیدِ رہبر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ نادِ علی واجدی صاحب تھے۔
اس موقع پر شہید رہبر کی قربانیوں اور ان کے مشن کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ شرکاء نے ان کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نوجوانانِ ملتِ روندو
صدر، کور کمیٹی اور کابینہ
الله ہمیشہ ایسے ہی اتحاد قائم کرنے کی توفیق دے ۔
02/05/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج کے پُرآشوب دور میں ہمیں صرف نعروں کی نہیں، بلکہ ایسے کرداروں کی ضرورت ہے جو عمل سے راستہ دکھائیں۔
سیئر و سیرتِ رہبرِ معظمؒ اسی سوچ کی ایک جھلک ہے—جہاں ایک عظیم رہبر کی زندگی، جدوجہد اور اعلیٰ کردار سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔
یہ محفل محض ایک پروگرام نہیں، بلکہ ایک فکری نشست ہے جو سوچ کو بیدار کرے گی اور عمل کا راستہ واضح کرے گی۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اس بامقصد نشست کا حصہ بنیں۔
01/03/2026
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی:
یونیورسٹی اوپن ہونے کے فورن بعد
یہ احتجاج کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ظلم، جارحیت اور استکبار کے خلاف ایک واضح مؤقف کے اظہار کے لیے ہوگا۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ اپنے رہنماؤں کی توہین، شہادت اور مظلوم اقوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
طلبہ اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پرامن مگر پُرجوش انداز میں شرکت کریں گے۔ ہمارا پیغام واضح ہے: ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔
تمام طلبہ سے اپیل ہے کہ نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے اس احتجاج میں شریک ہوں اور اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔
صدر آر ایس ایف
سرفراز علی صابری
السلام علیکم!
ان شاء اللہ، بہت جلد صدر روندو سٹوڈنٹس فیڈریشن (آر ایس ایف) سمیت فیڈریشن کی مرکزی کابینہ روندو کے باکردار اور غیور سیاستدان، افسران اور معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کے لیے روندو تشریف لائیں گے۔ اس ملاقات میں روندو سے تعلق رکھنے و تمام طلبہ و طالبات اپنے تعلیمی سفر میں درپیش مسائل اور مشکلات پر جامع گفتگو کریں گے، تاکہ ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit