Daily Rehbar Digital
page like and shaerd
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2026 عوامی رابطہ مہم کے لیے میدان میں آ گئے۔
متعدد جلسوں سے خطاب کے ذریعے عوام کو پارٹی کے آئندہ سیاسی اور ترقیاتی ایجنڈے سے آگاہ کریں گے۔
#پیپلزپارٹی #وائرل #ٹرینڈنگ
02/06/2026
Daily Rahbar NewsPaper
2 June 2026
More details
www.dailyrehbar.com
گلگت میں پرنس رحیم آغا خان کی دیداری کے موقع پر خوشی، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے، بین المسالک ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قائم کر دی۔
نگر کالونی کی جانب سے دیدارگاہ روڈ پر خصوصی سجاوٹ اور مہمان نوازی کے اقدامات نے اس تاریخی موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔
#گلگت #دیداری #یکجہتی
22/05/2026
گلگت (پ ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نائب صدر منظور حسین شاہ نے یو میڈیا نیٹ ورک کے لائیو پروگرام میں روزنامہ "گلگت بلتستان ایکسپریس" کے ایڈیٹر عامر جان سرور کے ساتھ ڈاکٹر زمان کے غیر مہذب رویے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہیں اور ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک آزادیٔ صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ منظور حسین شاہ نے تمام میڈیا تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر زمان کی ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے وقار، تحفظ اور آزادیٔ اظہار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
کنوداس گلگت میں اقراء روضہ الاطفال سکول کی سالانہ تقسیمِ انعامات کی رنگا رنگ تقریب، ننھے طلباء کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔
نگران وزیر جنگلات مولانا شراف الدین نے بچوں کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے تعلیم کے ساتھ تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
#گلگت #کنوداس #تعلیم
17/05/2026
سکردو(نامہ نگار) سکردو کے علاقے ہوتو شیرپیا میں اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ایک پروقار اور کامیاب شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی قائد، علماء کرام، عمائدینِ علاقہ، معززین، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران عوام نے شیخ نثار حسین سرباز کے ساتھ اپنی بھرپور محبت، اعتماد اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت، اتحاد اور ترقی کے مشن میں وہ ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے اور انشاءاللہ آنے والے انتخابات میں کامیابی اسلامی تحریک پاکستان کا مقدر ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور اتحاد و اتفاق کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
#سکردو #ہوتوشیرپیا #محمدعلیقائد #شیخنثارحسینسرباز
گلگت بلتستان کے نوجوان سید علی رضوی نے کیمبرج یونیورسٹی اور برطانیہ کے معزز قانونی اداروں میں کامیابی حاصل کرکے خطے اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
سید علی رضوی کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے محنت، عزم اور میرٹ کی روشن مثال قرار دی جا رہی ہے۔
#قانون #کامیابی #نگر #برطانیہ
گلگت بلتستان کی سیاست میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد بڑی ہلچل، کہیں ناراضگیاں تو کہیں نئی سیاسی شمولیتوں نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا۔
وفادار کارکن نظر انداز، الیکٹیبلز کو ترجیح، کیا سیاست میں نظریات سے زیادہ جیت اہم ہو چکی ہے؟
#نگر #ہنزہ #استور #روندو #گانچھے #الیکشن2026
10/05/2026
گلگت(رھبر نیوز) نگر حلقہ نمبر 5 سے نوجوان سیاستدان ریاض اکبر نے اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی تقریب صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
سیاسی حلقوں کے مطابق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں حلقہ نمبر 5 نگر سے مختلف امیدواروں نے انٹرویوز دیے تھے جن میں شیخ ذاکر حسین، ریاض اکبر، وزیر جہانگیر ،حاجی رضوان، فیصل شایری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ پارلیمانی بورڈ نے سفارشات مرتب کرکے اعلیٰ قیادت کو ارسال کیں، جس کی منظوری کے بعد آزاد امیدوار ریاض اکبر کو مشترکہ امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر ریاض اکبر نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی ترقی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے ریاض اکبر کی انٹری نے حلقہ نمبر 5 نگر کی انتخابی فضا کو مزید گرم کر دیا
#الیکشن2026
گلگت میں عالمی یومِ صحافت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ذمہ دار صحافت، آزادی اظہار اور ماحولیاتی آگاہی پر زور دیا گیا۔
مقررین نے فیک نیوز کے چیلنجز اور صحافیوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سچ اور غیر جانبداری کے عزم کا اعادہ کیا۔
#گلگت #صحافت #صحافی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Old Chaina Trade
Gilgit
05811