Abshar TV Gilgit Baltistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abshar TV Gilgit Baltistan, Media/News Company, Gilgit.
گلگت بلتستان کے باسیوں کا سچا ترجمان۔
آبشار ٹی وی گلگت بلتستان.
بحیثیت صحافی آبشار ٹی وی گلگت بلتستان چینل کے ذریعے گلگت بلتستان کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے۔
یہ اس دنیور چوک کی بات کر رہا ہے جہاں سے KKH گزرتا ہے اور تحصیل انتظامیہ دنیور گاڑی کا روٹر آن کر کے گزرتے ہیں😍
03/10/2026
اہم اطلاع
موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش
پی ایس او پٹرول پمپ دنیور پر ایک موٹر سائیکل گزشتہ دو دن سے کھڑی ہے، تاہم اس کے مالک کا تاحال کوئی پتا نہیں چل سکا۔
🏍️ موٹر سائیکل نمبر: LEY-1826
جس کسی کی یہ موٹر سائیکل ہے، وہ براہِ کرم پی ایس او پٹرول پمپ دنیور کے مالک/انتظامیہ سے رابطہ کرے اور اپنی موٹر سائیکل کی تصدیق کے بعد وصول کر لے۔
براہِ کرم یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ موٹر سائیکل اپنے اصل مالک تک پہنچ سکے۔
دیکھیے آبشار ٹی وی کی رپورٹ
#دنیور
کونوداس چوک چھے گھنٹے سے بند انتظامیہ غائب
کنوداس پل کے قریب احتجاج، روڈ بلاک
کئی سال گزرنے کے باوجود کنوداس پل سے سکار کوئی روڈ کا کام تاحال زیرِ التوا ہے، جس کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روڈ کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور عوام کو مزید اذیت سے نجات دلائی جائے۔
کنوداس پل، گلگت
03/10/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ایک شفیق سایہ ہم سے جدا ہو گیا۔
انتہائی دکھ، کرب اور افسوس کے ساتھ یہ خبر دل پر بوجھ بن کر لکھ رہا ہوں کہ میرے پیارے چاچا جان اس دارِ فانی سے رخصت ہو کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
کچھ رشتے صرف رشتے نہیں ہوتے، بلکہ محبت، شفقت، دعا اور سائے کا نام ہوتے ہیں۔ چاچا جان بھی ہمارے لیے ایسا ہی ایک شفیق سایہ تھے۔جن کی جدائی کا خلا شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔
موت برحق ہے، ہم سب نے ایک دن اپنے رب کے حضور لوٹ کر جانا ہے۔ لیکن اپنوں کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
یا اللہ
میرے چاچا جان کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، تمام منزلیں آسان فرما، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔
یا ربِ کریم
بیمار کربلا کے صدقے میں ہمارے مرحوم کے تمام گناہوں سے درگزر فرما اور ہمیں ان کی جدائی کا صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرما۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور احباب سے خصوصی درخواست ہے کہ میرے چاچا جان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
02/10/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گلگت بلتستان کے پہلے پی ایچ ڈی ڈاکٹر، محمد سلیم صاحب اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
ڈاکٹر محمد سلیم صاحب کی زندگی علم، تحقیق، تدریس اور ادارہ سازی کے لیے گراں قدر خدمات سے عبارت تھی۔ ان کی علمی و تعلیمی خدمات گلگت بلتستان کے لیے ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ پسماندگان، اہلِ خانہ، شاگردوں اور متعلقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
#تعزیت
عالم زیب آر بی کے کو کے کے ایچ تھانہ چلاس میں مبینہ طور پر دو گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنا کر حوالات میں رکھنے کے واقعے کا اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف شفاف تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
02/10/2026
پی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کارڈ کے باوجود ایڈمیٹ مریضہ کو آپریشن کا سامان نہ مل سکا
کل ایک غریب خاتون کو آپریشن کے لیے تھیٹر منتقل کیا گیا۔ وارثان نے صحت کارڈ بنوا کر متعلقہ میڈیکل اسٹور سے ادویات و ضروری سامان طلب کیا، مگر مبینہ طور پر اسٹور سے سامان دینے سے انکار کر دیا گیا۔
زمہ دار کو اطلاع اور ہدایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا، جس پر وارثان مریضہ کو پی ایچ کیو سے الشفا آئی ہسپتال منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس لے کر معاملے کی شفاف انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔
02/10/2026
گلگت بلتستان کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، وزیراعلیٰ امجد حسین
گلگتوزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے صحافیوں کو ہر سطح پر مستحکم کرنا چاہتی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مالی معاونت سمیت دیگر معاملات میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، صحافی اپنے جائز حقوق کے حصول پر توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں ان کے حقوق مل سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین آف جرنلسٹس گلگت کے صدر کرن قاسم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں گلگت کے صحافیوں کو درپیش مسائل، فلاح و بہبود اور صحافتی برادری کے لیے مختلف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے مالی سطح سمیت دیگر معاملات میں بھی صحافی برادری کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آواز ہیں اور انہیں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے مؤثر انداز میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر یونین آف جرنلسٹس گلگت کی جانب سے وزیراعلیٰ کو پریس کلب گلگت میں قائم کیے جانے والے فری لانسنگ حب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس پر وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اتوار کے روز تقریب میں شرکت اور آئی ٹی حب کا افتتاح کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے مواقع سے استفادہ کرنے سمیت صحافتی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
01/10/2026
آئی جی صاحب ( Inspector General gilgit) کے نام ایک مؤدبانہ اور مؤثر اپیل
موضوع: آئی جی صاحب سے التماس – چالان/فیس جمع نہ کروانے والے امیدواروں کو ایک موقع دینے کی اپیل
محترم آئی جی صاحب،
السلام علیکم!
ہم نہایت ادب کے ساتھ آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ حالیہ بھرتی عمل میں سینکڑوں امیدواروں کی درخواستی فارمز صرف اس وجہ سے ریجیکٹ (مسترد) کر دی گئی ہیں کہ وہ بروقت فیس جمع نہیں کروا سکے۔
ان امیدواروں میں سے اکثریت کا تعلق دور دراز اور پس ماندہ علاقوں سے ہے، جہاں آن لائن سسٹم کی عدم آگاہی، بینکنگ کے مسائل، اور تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے فیس کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔ یہ تمام امیدوار دن رات محنت کر کے اس ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے اور ان کا مستقبل اس امتحان سے وابستہ ہے۔
آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ انسانی ہمدردی اور ان نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے، فیس جمع کروانے کے لیے ایک آخری موقع/مہلت عنایت فرمائی جائے تاکہ یہ امیدوار فیس جمع کروا کر ٹیسٹ میں شامل ہو سکیں اور اپنی قابلیت ثابت کر سکیں۔
آپ کی ذرہ نوازی اور ہمدردانہ غور کا بے حد شکریہ۔
نیازمند:
تمام متاثرہ امیدواران
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Abshar TV Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.