Progressive Youth Hunza

Progressive Youth Hunza

Share

Fight for change, fight for revolution 🚩

27/08/2026

ہنزہ میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام عبرتناک سزا دی جائے ،،تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے ۔

02/08/2026

افسوس 💔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف نوجوان کوہ پیما سہیل سخی براڈ پیک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ کے ٹو، نانگا پربت، مناسلو سمیت کئی بلند چوٹیوں کو کامیابی سے سر کر چکے تھے
۔
اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق کوہ پیماؤں کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

29/07/2026

کشمیر جل رہا ہے، حکمران عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا وحشیانہ استعمال بند کریں: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان (اے ڈبلیو پی جی بی) کے رہنماؤں کامریڈ بابا جان، پروفیسر ضیغم عباس، ظہور الہی، رحیم خان ندیم رومی، زیشان اور کامریڈ الطاف نے اپنے مشترکہ بیان میں کشمیر میں عوامی احتجاج کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے باز آئیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، معاشی و سماجی انصاف اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے جس استقامت، بہادری اور عزم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد، ثابت قدمی اور تاریخی لاک ڈاؤن کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت کے ذریعے عوامی آواز کو دبانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ حکمرانوں کو طاقت کے استعمال اور تشدد کے بجائے عوام کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور عوام کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

اے ڈبلیو پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے تمام جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں، احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عوام کے خلاف طاقت کا استعمال بند کیا جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوری آواز کا احترام ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی معاشرے میں پائیدار امن صرف انصاف، جمہوری حقوق اور عوامی مطالبات کے احترام سے ہی ممکن ہے۔

17/07/2026
13/07/2026
07/07/2026

کامریڈ میر بابر کو فوری طور پر رہا کرو

23/06/2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور
اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے عہدیداران کو سراسر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت سزائے دی گئی ہے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان اس عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور پرامن جدوجہد کو دبانے کی سازش قرار دیکر فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں
یہ نوآبادیاتی روش کو ترک کریں
جابرانہ پالیسی کو ختم کیا جائے

Category

Website

Address


Gilgit