PPP GBA2
Official page Pakistan Peoples Party - PPP GBA2 Gilgit 🇱🇾🇱🇾
15/06/2026
چنو نئ سوچ کو ۔۔۔۔
چنو نوجوان قیادت کو ۔۔۔
مناور گلگت کی عوامی آواز، رضی اللہ رضوی میدان میں! 🇱🇾✌️
بلدیاتی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک، باصلاحیت، مخلص اور عوام دوست رہنما رضی اللہ رضوی نے باقاعدہ طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
رضی اللہ رضوی نوجوانوں کی امید، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اور مناور کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک مضبوط آواز ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کی رہنمائی اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ان شاء اللہ عوام کے اعتماد، محبت اور بھرپور حمایت سے رضی اللہ رضوی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مناور میں ترقی، خدمت اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔
عوام کا اعتماد، رضی سرکار کے ساتھ
ترقی کا سفر، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ
جئے بھٹو 🇱🇾✌️
جئے عوام 🇱🇾✌️
14/06/2026
دیامر کا ہر فرد گواہی دیگا امجد ایڈووکیٹ تعصبی نہیں میں خود دیامر کا پشتنی باشندہ ہوں چلاس سے لے کر تھور تک بزرگوں سمیت بچوں کا پسندیدہ لیڈر ہے امجد ایڈووکیٹ حلقہ ایک میں اہسلنست والجماعت کے لوگوں نے بھاری اکثریت سے امجد ایڈووکیٹ کو ووٹ دیا ہے کیچڑ اچھالنے سے امجد ایڈووکیٹ کا قد کم نہیں ہوتا بلکہ الزام لگانے والوں کا معیار ضرور بے نقاب ہو جاتا ہے
سیاسی میدان میں مقابلہ دلیل، کردار اور عوامی خدمت سے کیا جاتا ہے، گالم گلوچ اور کردار کشی سے نہیں۔ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون نفرت بانٹ رہا ہے اور کون اتحاد و ترقی کا پیغام دے رہا ہے۔ باقی میرے حلقے میں چند لوگ شرارت کرنے میں مصروف ہیں جو صرف مجھ نہیں بلکہ امام ملک کو بھی نقصاندہ ہے
امجد حسین ایڈووکیٹ نے ہمیشہ نفرت کے بجائے محبت، تعصب کے بجائے برداشت اور تقسیم کے بجائے یکجہتی کی سیاست کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج انہیں ہر مکتبِ فکر کے باشعور عوام کی حمایت حاصل ہے۔
گندی زبان اور بے بنیاد الزامات کسی کی سیاسی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ عوام کا فیصلہ آ چکا ہے اور عوام نے خدمت، کردار اور اتحاد کے بیانیے پر اعتماد کیا ہے عطاء اللہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی
12/06/2026
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس اور دلی رنج کے ساتھ معلوم ہوا کہ پیپلز پارٹی استور کے سینئر سیاسی رہنما جناب عبد الحمید صاحب انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی وفات استور کی سیاسی و سماجی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
12/06/2026
گلگت
12 جون 2026
گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس
اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر نیر حسین بخاری نے کی
اجلاس میں حالیہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی جانب سے اطمینان کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کی شاندار انتخابی مہم کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی، اجلاس میں اظہار
اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر بھی غور، آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت
پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار
گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو دے دیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا، پارلیمانی پارٹی
11/06/2026
گلگت: یاسین سے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی امان علی عامر نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور خطے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے یاسین سے امان علی عامر کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit