Markhor Times

Markhor Times

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Markhor Times, Media/News Company, Shop No 101 Near Pso Pump Jutyial Gilgit, Gilgit.

Markhor Times is a digital media network from Gilgit-Baltistan, sharing news, culture, tourism, and positive stories from Pakistan through credible journalism and creative storytelling. 03125321665

30/09/2026

گلگت بلتستان سول سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ، صدر اور جنرل سیکرٹری کیلئے امیدوار سامنے آگۓ۔۔۔

29/09/2026

گلگت // صوبائی وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان امان علی عامر کی زیرِ صدارت ضلع دیامر کے تعلیمی مسائل، تعلیمی اداروں کی موجودہ صورتحال اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمن، صوبائی وزیرِ داخلہ محمد دلپذیر صوبائی وزیرِ تعمیرات محمد نسیم، ممبر صوبائی اسمبلی عطا اللہ خان ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ظفر وقار تاج ڈائریکٹر جنرل اسکولز محمد مرتضیٰ، ڈائریکٹر کالجز محمد عالم ، ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر و استور اور ڈپٹی ڈائریکٹر دیامر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع دیامر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال، اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر، تدریسی معیار، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، اسکولوں کی مانیٹرنگ اور جاری تعلیمی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ضلع میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے جاری اقدامات، درپیش رکاوٹوں اور مستقبل کی ترجیحات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر منتخب نمائندگان نے اپنے حلقوں میں تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، اساتذہ کی کمی، بنیادی سہولیات اور دیگر اہم امور سے صوبائی وزیرِ تعلیم کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔
صوبائی وزیرِ تعلیم امان علی عامر نے کہا کہ دیامر میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں تدریسی عمل کو مؤثر بنایا جائے، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، اسکولوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ افسران صرف دفتری امور تک محدود نہ رہیں بلکہ فیلڈ میں موجود رہ کر اسکولوں کی صورتحال، تدریسی عمل اور اساتذہ کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کریں۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع دیامر میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، اسکولوں میں نظم و ضبط اور حاضری کے نظام کو مؤثر بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم اور منتخب نمائندگان باہمی رابطے کے ساتھ اقدامات جاری رکھیں گے۔

29/09/2026

تانگیر کو دبئی بنائیں گے نئے صوبے بنے تو ہم بھی وزیراعظم بن سکیں گے امجد ایڈوکیٹ نے سب کو یکساں بجٹ تقسیم کیا ہے
ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان کی عمران شیر خان کے پروگرام مین گفتگو

29/09/2026

عالمی یومِ قلب 2026 گلگت کارڈیک ہسپتال میں عالمی تھیم "دل کی دھڑکن کو نظر انداز نہ کریں" (Don’t Miss the Beat) کے تحت منایا گیا۔

تقریب میں محکمۂ صحت گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری، جناب ارشاد حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹس، میڈیکل آفیسرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف، مریضوں اور ان کے لواحقین نے شرکت کی۔

"آئیے مل کر ہر دھڑکن کی حفاظت کریں اور ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں۔"

28/09/2026

سکردو: علی شیر خان انچن پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر مقپون پولو گراؤنڈ قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونج اٹھا۔

28/09/2026

چترال کی فوزیہ کیسے قدیمی ثقافتی ملبوثات کو اجاگر کر رہی ہیں

28/09/2026

سکردو کی انیلہ نے ایک ہزار سے کاروبار شروع کیا تھا آج لاکھوں کما رہی ہیں

28/09/2026

شیلہ نور کامیاب کاروباری کے طور سامنےآ رہی ہیں جنہوں نے بڑی محنت سے کاروبار کو شروع کیا

28/09/2026

گلگت کی نائیلہ سلیم کیسے خودکفیل بنی؟

28/09/2026

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیئے AKRSPکے تعاون سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں گلگت بلتستان سمیت چترال سے بھی خواتین نے شرکت کی

Telephone

Address


Shop No 101 Near Pso Pump Jutyial Gilgit
Gilgit
05811