Sony Ghizer
Student
31/07/2026
شنگلاٹ کا واحد پل = موت کا پل؟*
یہ تصویر شنگلاٹ کے واحد پل کی ہے۔ یہاں 50 سے زائد گھرانوں کی آبادی ہے۔
روزانہ سکول کے معصوم بچے، بوڑھے، مائیں بہنیں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس عارضی اور ٹوٹے ہوئے پل سے گزرنے پر مجبور ہیں۔
آر سی پل کا ٹینڈر ہو چکا، فنڈز بھی جاری ہوئے... لیکن ٹھیکیدار فنڈز لے کر غائب ہو گیا۔
کام ادھورا چھوڑ کر عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔
*ایم این اے عبدالجہان صاحب* سے اور حکومتِ گلگت بلتستان سے پرزور اپیل ہے:
1. مفرور ٹھیکیدار کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے
2. ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے
3. شنگلاٹ کے عوام کو فوراً پکا پل دے کر اس اذیت سے نجات دلائی جائے
کسی حادثے کا انتظار نہ کیا جائے۔ بچوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں۔
اس پیغام کو ذیادہ سے ذیادہ شئر کریں تاکہ متعلقہ اداروں تک پہنچ جائے 👍
copy Beauty of phander Valley
12/07/2026
داریل سے محمد نسیم نے ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ سے فتح اپنے نام کر لی
27/06/2026
ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر ڈاکٹر عبید کی پھنڈر میں کارروائیاں
آج مورخہ: 27-06-2026
ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر ڈاکٹر عبید نے پھنڈر کے مختلف میڈیکل اسٹورز اور صحت کے مراکز کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ ڈرگ ایکٹ 1976 کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہونے پر ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تمام میڈیکل اسٹور مالکان اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976 اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
عوام کو معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات کی فراہمی ڈرگ کنٹرول انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
“عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں”
22/06/2026
گلگت: اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کی درخواست (ریکوزیشن) پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا۔
اس فیصلے کا اعلان اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا۔
22/06/2026
الحمداللہ ✌️
حلف برداری
غذر کے جانباز سپاہی ✌️✌️✌️
19/06/2026
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 21 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری
16/06/2026
سیاست کا سلطان حافظ حفیظ الرحمان🐅❤️
13/06/2026
✌️🎉♥️
Congratulations Team Gilgit Baltistan for the magnificent win of Shandoor Polo Festival 2026🎉✌️
Score - 6/5 🏆
12/06/2026
📢 وفاقی بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم اعلانات
✅ 1۔ نئی پے اسکیل 2026 متعارف کرائی جائے گی، جس میں 2022 کا 15 فیصد اور 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا۔
✅ 2۔ تمام وفاقی ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔
✅ 3۔ جن ملازمین کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) مل رہا ہے، انہیں یہ الاؤنس بدستور ملتا رہے گا۔
✅ 4۔ کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
✅ 5۔ سول آرمڈ فورسز کے لیے کانسٹنٹ اٹینڈنٹ الاؤنس 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
✅ 6۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے اسپیشل ایریا کمپنسیٹری الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
✅ 7۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر (100 فیصد) خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
✅ 8۔ ایگزیکٹو الاؤنس کی ادائیگی پے اسکیل 2022 کے مطابق کی جائے گی۔
✅ 9۔ کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملے کی خصوصی تنخواہ 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
✅ 10۔ NACTA/NIFTAC کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
✅ 11۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات PSP افسران کو بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد پروویژنل الاؤنس دیا جائے گا۔
✅ 12۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے BPS-1 تا BPS-22 ملازمین کا خصوصی الاؤنس 10 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔
✅ 13۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
✅ 14۔ خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
✅ 15۔ تمام پنشنرز کی بنیادی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit