Nagar Disability Forum - NDF
NDF is working for the rights and empowerment of persons with disabilities in District Nagar
27/07/2026
کل بروز اتوار 26 جولائی 2026 دن 11:00 صدر محمد نواز صاحب کے رہائش گاہ پر Vipra GB Pakistan visually impaired rehabilitation Association کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران شریک ہوئے اور جو ممبران شدید بارش کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے ان کو ان لائن کال پر لیا گیا تھا اجلاس میں چارٹر اف ڈیمانڈ پر تمام ممبر صاحبان نے اپنا اپنا ارا پیش کرتے ہوئے اس بات پر متفق ہوئے کی افراد باہم معذور بالخصوص بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور جدوجہد کیا جائے گا
20/07/2026
شکریہ SM میڈیا نیٹ ورک
19/07/2026
انیس جولائی بروز اتوار صبح 10:00 سٹی پارک گلگت میں نابینا افراد کا بہت اہم اجلاس ہوا اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں کی تقریبا نمائندگی موجود تھی !
اپنے اپنے ضلعوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام احباب نے گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت وزیر اعلی جناب امجد حسین اور اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمن صاحب پر امیدیں وابستہ کرتے ہوئے بہت جلد افراد باہم معذور اور خاص طور پر نابینا افراد کے اہم مسائل کو لے کر بہت جلد ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ;
اجلاس کے اخر میں تحریک تحفظ برائے نابینا افراد کے نام سے ایک نئی تحریک چلانے پر امادہ ہوئے یہ تحریک ویب پرا جی بی کے سرپرستی میں چلے گی :
ویب پرا کے صدر جناب محمد نواز قاسمی صاحب نے باقاعدہ کابینہ بھی تشکیل دیا ایگزیکٹو ممبر ساحبان کے نام حسب ذیل ہے صدر نواز نائب صدر شمس المتین جرنل سیکٹری محمد شعیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری موسی علی نگر سیکرٹری مالیات محمد رفیع غذر اور پریس سیکرٹری شاہ زوہیب ہنزہ اور ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ دی عامر کے دو ایگزیکٹو ممبران شامل ہے '
تمام ممبران نے افراد باہم معذوروں کے حقوق کی تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا
14/07/2026
محمد نواز قاسمی صاحب ہمارے استاد اور ایک اچھے دوست بھی ہیں بہت خوشی ہوتی ہے بڑی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جب اپ وقتا فوقتا ہماری طرف تشریف لے اتے ہیں اور نگر ڈسے بلٹی فورم کے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جناب استاد نواز قاسمی صاحب نے ائندہ بھی افراد باہم معذوروں کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا وعدہ کیا
01/07/2026
ڈپٹی کمشنر نگر جناب اصغر خان صاحب اور ایس پی نگر محترم سید دلدار حسین صاحب کے ساتھ ٹیم این ڈی ایف کی الگ الگ میٹنگز مختلف محکموں میں انے والے تمام پوسٹوں پر افراد وہاں معذوروں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی میٹنگ میں مشہور و معروف سینئر ایڈوکیٹ جناب رئیس خان صاحب بھی موجود تھے !
محترم وکیل صاحب نے Nagar disability form کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کسی بھی معذوری کے حامل بہن بھائی کا کوٹ میں کوئی کیس اگر ہو تو بغیر فیس کے لڑنے کے لئے تیار ہو بہت شکریہ سر اللہ سلامتی دے
24/05/2026
نگر ڈس ایبلٹی فورم کی ٹیم نے اج دار ال ہنر فاؤنڈیشن دنیور کا تفصیلی دورہ کیا اس ادارے کی چیئر پرسن قابل فخر بہن تسنیم زہرہ کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا ٹیم این ڈی ایف کے ساتھ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون چلت برادر واجد علی اور مغل فیملی کے چیئرمین برادر حسین علی صاحب بھی موجود تھے ہمارے ساتھ ائے ہوئے مہمان افراد باہم معذور اور خاص طور پر women with disabilities کے لیے میڈم تسنیم زہرہ کی کارکردگی سے انتہائی متاثر ہوئے اور اس ادارے کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا
22/05/2026
بہت شکریہ پاکستان مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار جناب امتیاز حسین مغل صاحب اور اپ کی پوری ٹیم کا اپ نے ہمارے یونیک ایبیلیٹیس وکیشنل سینٹر کا دورہ کیا سینٹر کے تمام اسٹوڈنٹ اور خاص طور پر women with disabilities کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی سینٹر کے چھوٹے موٹے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری لوازمات فی الفور فراہم کرنے کا اعلان کیا تمام قائدین ہمارے لئے قابل عزت ہے اور سب کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں
14/05/2026
نہایت شفیق درد دل رکھنے والی فرض شناس میڈم ڈسٹرک ہیلتھ افیسر نگر DHO سیدہ ارم بتول کے ساتھ نگر ڈس ایبلٹی فورم کی اہم ملاقات میڈم صاحبہ نے ہماری ٹیم کو جو عزت دیا میرے پاس الفاظ نہیں میں کیا تعریف کروں حالات کے مطابق کافی تھکن اور بوریت تھی میٹنگ کے بعد یوں محسوس ہوا کی سارے پریشانی دور ہوئی ہےاپاتےہیں اصل بات کی جانب نگر کا سب سے پسماندہ گاؤں وادی حس پر سے تعلق رکھنے والے سپیشل اسٹوڈنٹ محمد ابراہیم جس نے صحت فاؤنڈیشن میں ڈپلومہ حاصل کیا ہوا ہے ہم شکر گزار ہیں صحت فاونڈیشن کا جس نے این ڈی ایف کی درخواست پر اس نوجوان کو بغیر فیس کے فری میں تعلیم دلایا ڈپلومہ حاصل کرکے فارغ بیٹھا تھا اج ڈی ایچ او صاحبہ نے اس کو اپنے گاؤں میں ویلنٹیر بیوٹی کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کسی بھی خالی اسامی پر افراد باہم معذوروں کا خصوصی کوٹے کے تھرو موقع دیا جائے گا
14/05/2026
۔
# # **معذوری مجبوری نہیں، ایک مختلف صلاحیت ہے!*
ہم اکثر اپنی ظاہری آنکھوں سے کسی کی جسمانی کمی کو تو دیکھ لیتے ہیں، لیکن اس کے اندر چھپے عزم اور حوصلے کے ہمالے کو نہیں دیکھ پاتے۔ یہ تصویر محض ایک فرد کی نہیں، بلکہ اس وقار اور خودداری کی علامت ہے جو یہ پیغام دیتی ہے کہ **"افرادِ باہم معذور معاشرے پر بوجھ نہیں، بلکہ معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔"**
معاشرہ اکثر یہ سمجھنے کی غلطی کرتا ہے کہ معذوری کسی انسان کو ناکارہ بنا دیتی ہے۔ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ معذوری جسم کے کسی حصے میں ہو سکتی ہے، عزم و ارادے میں نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ان افراد کو ہمدردی کے بجائے برابری کا موقع دیا گیا، انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا۔
**بوجھ وہ نہیں جنہیں چلنے یا دیکھنے کے لیے سہارے کی ضرورت ہے، بلکہ اصل بوجھ وہ ذہنیت ہے جو انہیں "بے چارہ" سمجھ کر پیچھے دھکیل دیتی ہے۔**
آج ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ:
* ہم ایسا **ماحول** تخلیق کریں جہاں ان کے لیے راستے مسدود نہ ہوں، بلکہ ان کے استقبال کے لیے کھلے ہوں۔
* ہم ان کے لیے **مواقع** پیدا کریں تاکہ وہ اپنی چھپی ہوئی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔
* ہم ان کے **اعتماد** کو سہارا دیں تاکہ وہ معاشی طور پر کسی کے دستِ نگر رہنے کے بجائے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی خاص ہنر اور صفت سے نوازا ہے۔ اگر ایک راستہ بند ہوتا ہے تو قدرت کئی نئے راستے کھول دیتی ہے۔ ہماری ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ ہم ان کی راہ میں حائل سماجی رکاوٹیں دور کر دیں، باقی کا سفر یہ اپنے مضبوط ارادوں سے طے کرنے کی بھرپور طاقت رکھتے ہیں۔
آئیے عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ بنیں گے جہاں ہر انسان کی پہچان اس کی **معذوری** نہیں بلکہ اس کی **صلاحیت اور کردار** ہوگا۔
کالم شمس المتین نگر ڈس ایبلٹی فورم
Gemini - معذوری، بوجھ نہیں، صلاحیت ہے Created with Gemini
12/05/2026
پاکستان مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار نوجوان قائد امتیاز حسین مغل صاحب کے ساتھ نگیر ڈس ایبلٹی فورم کے صدر نے کوئٹہ ہوٹل گل مت میں بہت اہم ملاقات کیا ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر اراکین بھی موجود تھے !
افراد باہم معذوروں کے اہم مطالبات پر تفصیلی گفتگو ہوئی یہ بات قابل ذکر ہے جناب امتیاز حسین مغل صاحب نے اپنے منشور میں افراد باہم معذوروں کو خصوصی توجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اس ملاقات میں مغل صاحب نے اج بھی بہت بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر ہو یا نہ ہو افراد باہم معذوروں کو خود مختار بنانے کے لئے اسکل سینٹر کا بلڈنگ اپنی جیب سے بناؤں گا اور ساتھ یہ بھی کہا کوئی معذوری کے حامل بہن بھائی چھوٹی موٹی کاروبار کے ذریعے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے اس کے لئے مالی تعاون کروں گا یہ سارا کام الیکشن سے پہلے کرنے کا وعدہ کیا
Category
Website
Address
Gilgit
Opening Hours
| 09:00 - 05:00 |