North Media
Alternative Media of Deprived & Marginalized People of Gilgit Baltistan.
instagram.com/northmediapk
Opinions expressed on this page are those of the individual authors or sources and do not necessarily reflect the views or opinions of North Media.
08/09/2026
تمام محکموں میں خالی آسامیوں کو 3 روز میں گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کے پورٹل پر منتشر کیا جائے۔ وزیر اعلی نے محکموں کو نوٹس جاری کردیا۔
08/09/2026
معروف عالم دین، محقق اور مصنف الواعظ فدا علی ایثار انتقال کر گئے۔
وہ اسماعیلی مکتب فکر کے بڑے عالم اور بزرگ مقرر تھے۔
وہ دہائیوں تک گلگت بلتستان میں علمی محافل کی زینت بنتے رہے۔
08/09/2026
انجہانی کوہ پیماہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت سکردو منتقل کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگلی دستیاب فلائٹ میں میت لاہور منتقل کی جائے گی۔ ڈاکٹر اسماء سپانٹک پر مہم جوئی کے دوران خرابی صحت کے باعث وفات پاگئیں تھی۔
07/09/2026
صوبائی وزیر محمد علی اختر کے خلاف الیکشن کمیشن کا از خود نوٹس کو گلگت بلستان چیف کورٹ کی ڈیویژنل بینچ نے معطل کر دیا۔
07/09/2026
گلگت/ہنزہ/لاہور:
رحیم گوجالی، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان — آج فیصلہ کن ٹرائل.
رحیم گوجالی، جن کا تعلق ہنزہ، گلگت بلتستان سے ہے، ان کے خلاف کینٹ لاہور کے مقدمہ 96/23 میں 42 دفعات عائد کی گئیں، جس کے بعد انہیں پنجاب میں طویل قید، مختلف اداروں کی تحویل میں تفتیش اور عدالتی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
چین سے واپسی پر 27 اگست 2023 کو گرفتار کیے جانے کے بعد انہیں ایف آئی اے حکام نے پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔
مختلف اداروں کی تحویل میں مجموعی طور پر 38 دن انٹروگیشن ہوئی، جبکہ تقریباً ساڑھے آٹھ ماہ قید اور قانونی مراحل میں گزارنے پڑے.
آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ان کا اہم اور فیصلہ کن ٹرائل ہے۔
06/09/2026
06/09/2026
نارتھ میڈیا کی رپورٹ پر ایکشن، سوست امیگریشن ایریا کی تزئین و آرائش کا آغاز
سوست: نارتھ میڈیا کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے کسٹمز حکام نے سوست امیگریشن ایریا کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں امیگریشن ایریا میں ٹف ٹائلز بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے مرد و خواتین کے لیے الگ الگ واش رومز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ امیگریشن ایریا میں آنے والے مسافروں اور تاجروں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز عطا اللہ خود منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
واضح رہے کہ نارتھ میڈیا نے سوست امیگریشن ایریا میں بنیادی سہولیات کی کمی اور مسافروں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے رپورٹ نشر کی تھی، جس کے بعد کسٹمز حکام کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔
06/09/2026
جی بی اے 9 سکردو سے فارم 47 جاری
پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر عباس کی آزاد امیدوار وزیر سلیم پر 300 ووٹ کی برتری
05/09/2026
جی بی اے 9 سکردو III ضمنی الیکشن
تمام 61 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر عباس ناشاد نے 8,383 جبکہ آزاد امیدوار وزیر سلیم نے 8,238 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی
05/09/2026
گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ امجد حسین نے جمعے کو ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ خطے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی ناقص سہولیات نہ صرف سیاحت کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ ہنگامی حالات میں امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں بھی شدید رکاوٹ بن رہی ہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمود الحسن نے کی، وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تقریباً 7,000 گلیشیئرز کی نگرانی اور مؤثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے سیٹلائٹ کمیونیکیشن ناگزیر ہے تاکہ خطے کو کسی بڑے سانحے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو گلگت بلتستان میں مستحکم انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی یقینی بنانے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) محض ایک سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے، لہٰذا بحیثیت ریگولیٹر پی ٹی اے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when North Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.