Muslim Boy scout Gilgit
This page is about pak muslim boy scout jama masjid gilgit We need to support of everyone so kindly support us and follow our official page thankx all of you
13/08/2026
𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐈𝐧𝐝𝐞𝐩𝐞𝐧𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞 𝐃𝐚𝐲
❤️ 14 August 2026 ❤️
(𝐘𝐚̄𝐮𝐦-𝐞-𝐀̄𝐳𝐚̄𝐝𝐢) — 79 𝐘𝐞𝐚𝐫𝐬 𝐨𝐟 𝐅𝐫𝐞𝐞𝐝𝐨𝐦
تمام پاکستانیوں کو
جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰
اللہ پاک ہمارے پیارے ملک پاکستان کو تا قیامت سلامت اور خوشحال رکھے،
اور اسے دشمنوں کے شر سے ہمیشہ محفوظ فرمائے۔
ہمارا پاکستان ہمیشہ شاد، آباد اور قائم و دائم رہے۔ 🇵🇰
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲
16/06/2026
⚖️👍🏻
10/05/2026
پاک مسلم بوائزسکاؤٹ گلگت
آج حاجی کیمپ اسلام آباد میں گلگت بلتستان مسلم بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک شاندار، پُروقار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی سیکرٹری جناب الیاس حسین (سابق چیئرمین کورٹ آف آنر، کنٹیجنٹ لیڈر) نے کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اپنے خطاب میں جناب الیاس حسین نے معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی جرات، حکمتِ عملی اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر اپنی دفاعی برتری دنیا پر ثابت کی۔
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
آخر میں محکمۂ ایجوکیشن گلگت بلتستان، خصوصاً سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی جی اسکولز جناب فیض اللہ خان لون کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اسکاؤٹ لیڈرز کو حجاجِ کرام کی خدمت کے لیے حاجی کیمپ اسلام آباد بھیجا۔
06/05/2026
آج گلگت بلتستان بواۓ اسکاؤٹ ایسوسی ایشن حاجی کیمپ اسلام آباد میں "معرکہ حق" کے حوالے سے ایک شاندار، پر وقار اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور تقریب زیر سایہ ڈپٹی سیکرٹری گلگت بلتستان بواۓ اسکاؤٹ ایسوسی ایشن جناب الیاس حسین سابق چیرمین کورٹ آف آنر، کنٹیجنٹ لیڈر حاجی کیمپ اسلام آباد منعقد ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول سے ہوا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب الیاس حسین ڈپٹی سیکرٹری۔ سابق چیرمین کورٹ آف آنر نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی عظیم الشان کامیابیوں اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج نے اپنی جرات ، بہترین حکمت عملی اور پیش ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور پوری دنیا پر اپنی طاقت ، اتحاد اور دفاعی برتری ثابت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر صاحب کی مدبرانہ قیادت، دانشمندانہ فیصلوں اور جرات مندانہ حکمتِ عملی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ اگر پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آخر میں انہوں نے محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان خصوصاً سکریٹری ایجوکیشن، ڈائرکٹر جنرل سکول جناب فیض اللہ خان لون صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گلگت بلتستان کے گورنمنٹ سکولوں کے اسکاؤٹ لیڈرز کو حاجی کیمپ اسلام آباد میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے بھیجا لہذا تمام سکاؤٹ لیڈرز حجاج کرام کی ہر ممکن خدمت کریں۔
جی بی بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Police Station
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Muslim Boy scout Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.