Action corner
12/06/2026
گلگت (پ ر) ایڈوائزری کونسل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین راجہ امداد حسین نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے زیر سرپرستی بہترین صاف وشفاف انتخابات ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی خوش قسمتی تھی کہ وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ انتہائی باصلاحیت ملے جنہوں نے نے بہترین صلاحیتیں لگا کر اس جمہوری عمل کو کامیاب بنایا۔
سیکورٹی اداروں کا کردار بھی اس الیکشن میں بہترین رہا۔
چوبیس حلقوں میں کہیں پر بھی الحمدللہ کوئی خون خرابہ یا بڑی نوعیت کا جگھڑا تک نہیں ہوا۔
غیر سیاسی لوگ پیسوں کے بل بوتے پر سیاست میں آئے جن کو سیاست کی الف ب کا پتہ نہیں تھا وہ ہار کو برداشت نہیں کرسکے اور الیکشن کے بعد کچھ حلقوں میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہارے وہ اپنے حلقوں میں ماحول گلگت کا خراب کرنا چاہتے ہیں اور نفرتوں کے فتوے لگا کر پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ گلگت کے تین حلقے ہیں، تینوں میں پرامن الیکشن ہوئے ہیں اور سب نے نتائج کو تسلیم کیا ہے جو سیاست کا حسن ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا حق اس دفعہ حلقہ ایک کا ہے اور ہم نے اپنے کنٹیڈیٹ کو ممبر کا ووٹ دیا ہی نہیں ہے، ہم نے وزیر اعلیٰ کا ووٹ دیا ہے، ہمیں سازشوں کا ادراک بھی ہے اور بہترین حکمت عملی سے ان سازشوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑیں ہیں ان شاءاللہ تمام سازشیوں کا منہ کالا ہوگا اور امجد ہی وزیر اعلیٰ بنے گا۔
12/06/2026
سابقہ خاتون وزیر کا ڈرائیور نما باپ جو کہ اقتدارِ نامی بیماری کا مریض ہے، حالت اس کی یونین کونسل کا الیکشن کا نہیں وہ فرقہ واریت اور لسانیت پرستی کا لیکچر جھاڑ رہا ہے۔ کل تک تو وہ امپھری سی ایم سرکٹ ہاؤس کے روزانہ طواف کرتا تھا، جب امجد نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا تو ن لیگ جوائن کی۔ یہ وہ بیمار شخص ہے جب عمران خان کی پارٹی میں تھا تو اپنے سارے بچوں کا نام عمران خان رکھا تھا، پھر وہاں مقاصد پورے ہوئے مزید امید باقی نہیں رہی تو پیپلز پارٹی میں آئے اور سارے بچوں کا نام بلاول رکھا، اب ن لیگ میں گیا پھر اپنے بچے بچیوں کے نام نواز شریف خاندان کے ساتھ رکھے گا۔
اس نیچ سوچ کے شخص کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں اس شخص کو جی بی کے لیڈر کا نام لینے سے پہلے پورے غسل کی ضرورت ہے۔
اکرام حیدر Ikram Haider
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
10/06/2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو اوراسحاق ڈار نے اتفاق کیا کہ گلگت میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے امور پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ 24 کے ایوان میں حکومت بنانے کے لیے 13 نشستیں درکار ہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستیں لے کرسب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7 نشستیں لے گئے،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کا مطالبہ ریاست اور عوام کے مفاد میں ہے۔۔۔ 12 نوسربازوں پر اربوں کا خرچہ بچ جائے گا، وہ نوسرباز اور ان کے چیلے اپنے پیٹ کے لیے جعلی دلائل جوڑتے ہیں اس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔
مسلہ کشمیر کو کچھ بھی نہیں ہوگا بلکہ مظبوط ہو جائے گا۔ اب پوری قوم مل کر ایک جائز مطالبہ کر رہی ہے اور ان کچھ نوسربازوں کے لیے کتنی جانیں لوگے اور کیا کیا الزامات لگانے پڑیں گے اس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔
بالآخر مطالبہ تو ماننا ہوگا اس سے پہلے مانتے تو دوریاں ختم ہو جاتی ابھی بھی وقت ہے کہ مسلے کو مزید خطرناک نہ بنائیں، اتنی بڑی تحریک کسی کمیٹی کے کنٹرول میں نہیں رہتی لا محالہ ملک دشمن عناصر گھس جائیں گے اس لیے سب کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ۔۔
مذاکرات کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار بھی ہے اور کر بھی رہی ہے ۔
میڈیا سیل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit