Daily GB
گلگت بلتستان اور گردو نواح کے خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیے. فالو کیجے اور اپنا فیڈ بیک دیجے۔
01/10/2026
گلگت بلتستان میں قیامِ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
چیف منسٹر گلگت بلتستان کی منظوری سے قائم کمیٹی میں رکن اسمبلی عبدالجہاں سمیت 8 پارلیمانی اراکین شامل ہیں۔ کمیٹی مختلف برادریوں کے ساتھ مذاکرات اور تنازعات کے دوستانہ حل کے لیے کام کرے گی۔
وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان آمان علی عامر اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ سےخطاب کر رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے ذہنی صحت، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، معیاری تعلیم اور مثبت سوچ کے فروغ کو ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم کا مقصد صرف کتابی علم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ طلبہ کی ذہنی، اخلاقی اور سماجی تربیت بھی تعلیمی نظام کا لازمی حصہ ہونی چاہیے۔
گلگت بلتستان کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہیں معیاری تعلیم، بہتر مواقع اور صحت مند ماحول فراہم کرنا روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔
امان علی عامر کا یہ خطاب گلگت بلتستان میں تعلیم اور نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک مثبت اور جامع سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
01/10/2026
وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان آمان علی عامر اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
01/10/2026
غذر (پ ر): غذر پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری، چوری شدہ 10 موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غذر اسحاق حسین (PSP) کی خصوصی ہدایات پر غذر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سی سی او پونیال اشکومن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گاہکوچ اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 39/2026، بجرائم 380، 457 PPC میں مطلوب ملزم صداقت ولد اصل رحمت، سکنہ جگلوٹ تانگیر، ضلع دیامر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 10 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ مالِ مسروقہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
01/10/2026
یاسین : عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسین، سہرش رحمت نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ یاسین بازار کا مفصل دورہ کیا۔انہوں نے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر غیر معیاری اور مضرِ صحت پاپڑ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔دورانِ کارروائی بھاری مقدار میں ناقص پاپڑ برآمد ہوئے، جنہیں موقع پر ہی تلف کر کے جلا دیا گیا۔اس اقدام کا مقصد عوام، بالخصوص بچوں کی صحت اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایت کی کہ آئندہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
01/10/2026
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین امن وامان کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
01/10/2026
غذر: جی بی آر ایس پی کی جانب سے قدرتی آفات کے خطرے سے دوچار علاقوں میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (جی بی آر ایس پی) نے ای کیئر (ECARE) منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کی مختلف ہدفی وادیوں میںقدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لئے موک ڈرلز (ہنگامی مشقوں) کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار کمزور کمیونٹیز کی پیشگی تیاری اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
ای کیئر منصوبہ جی بی آر ایس پی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے لیے مالی معاونت چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) فراہم کر رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد کمزور کمیونٹیز کی لچک اور استعداد کار کو بڑھانا اور انہیں قدرتی آفات کی پیشگی نشاندہی، تیاری اور مؤثر ردعمل کے قابل بنانا ہے۔
منصوبے کے مقررہ اہداف کے تحت جی بی آر ایس پی کی فیلڈ ٹیموں نے ضلع غذر کے گاؤں سمال اور ہاسس میں آگاہی سیشنز اور موک ڈرلز یعنی ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں میں مردوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
آگاہی سیشنز میں قدرتی آفات کے خطرات، پیشگی حفاظتی اقدامات، ابتدائی وارننگ سسٹم اور بروقت ردعمل کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ موک ڈرلز کے ذریعے کمیونٹی کے افراد کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی مشق بھی کروائی گئی، جس سے انہیں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اپنے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل ہوئی۔
یہ سرگرمیاں بالخصوص ان کمزور کمیونٹیز کے لیے اہم ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودوں اور دیگر ہنگامی حالات کے خطرات سے دوچار علاقوں میں آباد ہیں۔
منصوبے کے منظور شدہ شیڈول اور سرگرمیوں کے منصوبے کے مطابق باقی ماندہ ہدفی اضلاع میں بھی سماجی متحرک سازی کے سیشنز اور موک ڈرلز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان سرگرمیوں سے گلگت بلتستان کی سطح پر کمیونٹی کی آفات سے نمٹنے کی تیاری، باہمی رابطہ کاری اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
01/10/2026
شگر: سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ایمبیسڈر میزان سکول سسٹم ثریا زمان نے سی ای او میزان سکول سسٹم عدنان مختار اور جنرل مینیجر وقاص حمید باجوا کے ہمراہ سابق وزیر تعلیم و صحت راجہ محمد اعظم خان سے ملاقات کی
01/10/2026
پاکستان پیپلز پارٹی یاسین, سُمال و درمندر کی کابینہ نے رکن گلگت بلتستان کونسل و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد ایوب شاہ کی زیرِ صدارت وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے:
1.. تحصیل تھوئ سلگان۔۔۔یاسین کی ابآدی کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ تحصیل کا درجہ دیا جاے ۔تاکہ دور دراز علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکے۔
2.۔ آئی ٹی و سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک:
یاسین میں جدید آئی ٹی پارک قائم کیا جائے، جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ، کو ورکنگ اسپیس اور ڈیجیٹل تربیت کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ریموٹ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
3 ۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی:اور جفاظتی بند
علاقے کی رابطہ اور دیہی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائے۔ اور حفاظتی بند وں کی تعمیر یقینی بنایا جاے۔
4.. صاف پانی کی فراہمی:
پینے کے صاف پانی کی نئی اسکیمیں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ منصوبوں کو بھی بہتر اور فعال بنایا جائے۔
5.. طاؤس 30 بیڈ ہسپتال کی فعالیت:
تعمیر شدہ ہسپتال کو ڈاکٹرز، طبی عملے، بیڈز، فرنیچر، ایکسرے، ای سی جی، دیگر ضروری طبی آلات اور ادویات فراہم کرکے فوری طور پر فعال کیا جائے۔
6..۔ ڈسپنسریوں میں مستقل ڈاکٹرز کی تعیناتی:
تھوئی، گندائی اور دیگر متعلقہ علاقوں کی ڈسپنسریوں میں مستقل بنیادوں پر ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں۔
7.. تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن:
طاؤس کے بوائز اور گرلز انٹر کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دیا جائے۔ اور سلگان تھوئ میں الگ انٹر کالج کا قیام
8.. بی آئی ایس پی دفتر:
یاسین میں بینظیر انکم میں منظور شدہ خالی آسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں
9..۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی بہتری:
علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نے پیش کیے گئے مطالبات پر مثبت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِ اعلیٰ نے متعلقہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ علاقے کے لیے پیش کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے اور ضروری ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ہنزہ کی بہادر بیٹی ہمیں آپ پر فخر ہے۔ یوں ہی ملک کا نام روشن کرنا ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Daily GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.