Comrade Baba Jan

Comrade Baba Jan

Share

Chairman of the Awami Workers Party Gilgit-Baltistan.

08/09/2026
28/08/2026

میر امین خان ہنزائی کے انتقال پر کامریڈ باباجان کا اظہارِ تعزیت

ہنزہ: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ باباجان نے ہنزہ کی آخری والی ریاست کے میر جمال محمد جمال خان کے چھوٹے صاحبزادے میر امین خان ہنزائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان، اہلیہ اور بچوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں کامریڈ باباجان نے کہا کہ میر امین خان ہنزائی عوام دوست، ملنسار اور بہترین سماجی خدمت گار تھے۔ ان کی وفات سے اہلِ علاقہ ایک مخلص اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

26/08/2026

گلگت بلتستان میں بچوں کا تحفظ سوالیہ نشان بن گیا۔
ہنزہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی پر عوامی ورکرز پارٹی جی بی کا سخت ردِعمل

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے ہنزہ میں کمسن بچے کے لاپتہ ہونے اور بازیابی کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

پارٹی نے کہا ہے کہ کمسن بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات معاشرے کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں۔ ایسے واقعات صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے تحفظ، ریاستی ذمہ داری اور ادارہ جاتی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

گلگت بلتستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی اور پالیسی فریم ورک موجود ہونے کے باوجود اگر ایسے واقعات بار بار سامنے آ رہے ہیں تو محض قوانین، سیمینارز اور آگاہی پروگرام کافی نہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو قانون پر مؤثر عمل درآمد، بروقت مداخلت، متاثرہ بچوں کی حفاظت اور مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنانا ہوگی۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری صرف پولیس یا کسی ایک محکمے کی نہیں بلکہ حکومت، متعلقہ اداروں، تعلیمی مراکز، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام ذمہ دار طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تاہم ریاستی اداروں کو اس حوالے سے بنیادی ذمہ داری اور جواب دہی قبول کرنا ہوگی۔

پارٹی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے متاثرہ بچے کو مکمل تحفظ، طبی و نفسیاتی معاونت اور قانونی مدد فراہم کی جائے، جبکہ تحقیقات کو متاثر کیے بغیر تمام مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے موجود قوانین اور فریم ورک کو عملی شکل دی جائے، چائلڈ پروٹیکشن کے اداروں کو فعال اور بااختیار بنایا جائے، ضلعی سطح پر مؤثر حفاظتی نظام قائم کیا جائے اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح اور قابلِ عمل حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

پارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو بچوں اور خواتین کے لیے محفوظ خطہ بنانا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے محض اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات اور مؤثر احتساب ضروری ہے۔

21/08/2026

کامریڈ منیر کی وفات، عوامی ورکرز پارٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے مومن آباد، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نڈر، بے باک اور بہادر ساتھی کامریڈ منیر کے المناک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کے صدر کامریڈ بابا جان اور دیگر رہنماؤں نے کامریڈ منیر کی ناگہانی وفات کو پارٹی اور ترقی پسند تحریک کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مخلص، باہمت اور عوام دوست ساتھی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ کامریڈ منیر نے ہمیشہ عوامی حقوق، سماجی انصاف اور جمہوری جدوجہد کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کامریڈ اسلام، اکرام جمال، سہیل، ابرار، واجد بیگ، اختر امین، ظہور الٰہی، آصف سخی، انجینئر علی، الطاف لغل، نذیر ایڈووکیٹ، کریم حالو، رحیم برچہ، رحیم خان، اخون بائے، امین ہنزائی، ندیم رومی اور کامریڈ بابا جان نے کامریڈ منیر کے اہلِ خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

کامریڈ منیر کی جدوجہد اور یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان

07/08/2026

کامریڈ بابا جان نے کہا کہ کارپوریٹ سامراج کی پیچیدہ ساخت، اس کے معاشی و سیاسی اثرات اور عالمی نظام میں اس کے کردار کو سمجھنے کے لیے اصغر دشتی کی کتاب "کارپوریٹ سامراج" کا مطالعہ ہر شخص کو کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ کتاب سرمایہ، طاقت اور مفادات کے باہمی تعلقات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور موجودہ دور کے معاشی نظام پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتی ہے۔

Photos from Awami Workers Party  Gilgit Baltistan's post 05/08/2026

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان کے ضلع غذر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران متعدد معروف سماجی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پارٹی کے مطابق، معروف سماجی رہنما دیدار ولی پونیالی نے عوامی ورکرز پارٹی کے بنیادی منشور اور نظریات سے متاثر ہو کر پارٹی جی بی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اسی دوران ایس ایم سلطان اور جان مدد نے بھی عوامی ورکرز پارٹی جی بی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے نظریات اور منشور کو عوام تک مزید مؤثر انداز میں پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پارٹی کے مطابق، غذر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کامریڈ بابا جان نے کارکنوں اور مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ایڈمن

Photos from Comrade Baba Jan's post 02/08/2026

شیر قلعہ سپورٹس کلب کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے مجھے ایس ایس فٹبال پریمیر لیگ سیزن 4 کے فائنل میں شرکت کی دعوت دی۔ اس شاندار ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کا جذبہ، کھیل سے وابستگی اور شائقین کا جوش قابلِ دید تھا۔

فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلمتی ایف سی نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم، اس کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سپورٹرز کو دلی مبارک باد۔ ساتھ ہی سمال ایف سی بھی بھرپور داد کی مستحق ہے، جس نے پورے میچ کے دوران بہترین کھیل، عزم اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور مقابلے کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔

کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ نوجوانوں کی کردار سازی، نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ اسی لیے کھیلوں کے فروغ میں سرمایہ کاری دراصل ایک بہتر اور صحت مند معاشرے میں سرمایہ کاری ہے۔

گلگت بلتستان میں ضلع غذر کو بجا طور پر فٹبال کا یورپ کہا جاتا ہے۔ یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر ہمارے نوجوانوں کو معیاری سہولیات، بہتر تربیت اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا کے بڑے سے بڑے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

امید ہے کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے مستقبل میں بھی باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا سلسلہ جاری رہے۔

کامریڈ باباجان جان

28/07/2026

کشمیر جل رہا ہے، حکمران عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا وحشیانہ استعمال بند کریں: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان (اے ڈبلیو پی جی بی) کے رہنماؤں کامریڈ بابا جان، پروفیسر ضیغم عباس، ظہور الہی، رحیم خان ندیم رومی، زیشان اور کامریڈ الطاف نے اپنے مشترکہ بیان میں کشمیر میں عوامی احتجاج کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے باز آئیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، معاشی و سماجی انصاف اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے جس استقامت، بہادری اور عزم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد، ثابت قدمی اور تاریخی لاک ڈاؤن کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت کے ذریعے عوامی آواز کو دبانا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ حکمرانوں کو طاقت کے استعمال اور تشدد کے بجائے عوام کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور عوام کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

اے ڈبلیو پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے تمام جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں، احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عوام کے خلاف طاقت کا استعمال بند کیا جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوری آواز کا احترام ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی معاشرے میں پائیدار امن صرف انصاف، جمہوری حقوق اور عوامی مطالبات کے احترام سے ہی ممکن ہے۔

24/07/2026

قدرتی وسائل پر عوام کا حق مقدم، ناصرآباد میں مسلط کردہ کان کنی قبول نہیں۔ سرمایہ دارانہ مفادات کے لیے عوام کا مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دیں گے۔ آصف سخی

پریس ریلیز

ہنزہ۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر وائس پرزیڈنٹ آصف سخی نے کہا ہے کہ ناصرآباد ہنزہ کے عوام کے حقوق، قدرتی وسائل اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے پورا گلگت بلتستان ناصرآباد کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی آبادی کی آزادانہ رضامندی، عوامی مشاورت، شفاف سائنسی و ماحولیاتی فزیبلٹی اسٹڈی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ناصرآباد میں سونے کی کان کنی یا کسی بھی بڑے معدنیاتی منصوبے کو مسلط کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے حساس ترین پہاڑی اور گلیشیائی خطوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر کان کنی صرف ایک مقامی مسئلہ نہیں بلکہ ایک وسیع ماحولیاتی، سماجی، آبی اور کروڈوں لوگوں کی زندگی سے جڑا مسئلہ ہے۔ اس نوعیت کے منصوبے ماحول، حیاتیاتی تنوع، قدرتی ماحولیاتی نظام اور مقامی آبادی کے طرزِ زندگی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

آصف سخی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ محض چٹانیں نہیں بلکہ زندگی کا سرچشمہ ہیں۔ انہی پہاڑوں اور گلیشیئرز سے بہنے والا پانی نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے کروڈوں لوگوں، زرعی نظام اور دریاؤں کی بقا سے جڑا ہوا ہے۔ چند سرمایہ دار گروہوں کے مالی مفادات کے لیے ان نازک پہاڑی علاقوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا نہ صرف مقامی آبادی بلکہ آنے والی نسلوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرمایہ دارانہ دباؤ، مالی مفادات یا کسی بھی قسم کے سیاسی اثر و رسوخ کے تحت عوام کے اجتماعی مفادات کے خلاف کوئی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام بھرپور، منظم اور جمہوری مزاحمت کریں گے۔ سوست سے ناصرآباد تک عوام سڑکوں پر نکلے گی اور ناصرآباد کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

آصف سخی نے مزید کہا کہ ناصرآباد سمیت پورے گلگت بلتستان کے پہاڑ، زمینیں اور قدرتی وسائل وہاں کے عوام کی اجتماعی امانت ہیں۔ جن زمینوں اور پہاڑوں سے مقامی لوگوں کی تاریخ، شناخت، روزگار اور مستقبل وابستہ ہے، ان کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی جدوجہد کی جائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترقی کا حقیقی تصور وہی ہے جو کسی بھی تہذیب کی بقاہ، ماحولیاتی تحفظ، شفافیت، سماجی انصاف اور لوگوں کے آئینی و بنیادی حقوق کو یقینی بنائے۔ عوام کی مرضی اور مفاد کو نظرانداز کرکے کیا جانے والا کوئی بھی منصوبہ ترقی نہیں بلکہ وسائل پر قبضے کی کوشش تصور کیا جائے گا، جس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

Category

Address

Gilgit