Sahara Welfare Organization Gilgit
Objectives:
1. To arrange skill enhancement, career counseling and guidance programs for the youth.
2. To establish quality institutions for students.
7.
Sahara Welfare Organization is the largest and most organized welfare network in Gilgit-Baltistan, working tirelessly day and night to serve humanity without discrimination of color, race, language, religion, or political belief. To establish the public health care centers and provides ambulance and patients’ welfare services to build up a healthy and drug free society.
3. To develop unity and co
17/08/2026
اسوہ پبلک اسکول پھکر میں طلبہ و طالبات کے لیے ریفریشمنٹ
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے معزز ڈونرز محترم ہادی شہزاد صاحب اور محترم کیلی مراشی صاحب کی جانب سے اسوہ پبلک اسکول پھکر کے طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنے محسنوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے "کیلی مراشی زندہ باد، ہادی شہزاد زندہ باد، پاکستان پائندہ باد" کے نعروں سے فضا کو گونج اٹھایا۔
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے معزز ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے، جو تعلیم اور نئی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
12/08/2026
Ex Chairman Sahara welfere organisation
𝐇𝐚𝐛𝐢𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 has dedicated more than three decades of his life to serving humanity and uplifting communities across 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭-𝐁𝐚𝐥𝐭𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧. Widely known as 𝐍𝐚𝐠𝐚𝐫 𝐤𝐚 𝐀𝐛𝐝𝐮𝐥 𝐒𝐚𝐭𝐭𝐚𝐫 𝐄𝐝𝐡𝐢, he has earned this title through his selfless commitment to helping people in need and his unwavering dedication to public welfare.
Holding a 𝐁.𝐀 degree from a university in Karachi, he is the Co-Founder and former Chairman of the Syedabad Sahara Welfare Organization. Throughout his remarkable journey, he has led numerous initiatives focused on healthcare, education, and clean drinking water in remote and underserved areas. He also served as the former Chairman of the District Council Nagar, where he played an important role in community development and public service. His efforts have helped countless families gain access to medical support, educational opportunities, and essential welfare services. His lifelong commitment to humanity has made him a highly respected and inspiring figure in the region.
𝐂𝐨𝐫𝐞 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧:
For over 30 years, he has worked tirelessly to improve the lives of people through welfare projects, social support programs, and community development initiatives. His leadership and dedication have brought meaningful change to many underserved communities, making him a symbol of compassion, service, and hope.
𝐇𝐞 𝐁𝐞𝐥𝐢𝐞𝐯𝐞𝐬:
The greatest achievement in life is to ease the difficulties of others and serve humanity without expecting anything in return.
𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 & 𝐌𝐞𝐬𝐬𝐚𝐠𝐞 to Get Featured on Pakistan's Top Professional Platform "Pakistan K Sitare"
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐀𝐩𝐩:
[https://wa.me/923307262033]
09/08/2026
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے معزز ڈونر ہادی شہزاد صاحب کا دورۂ گلگت
دردِ دل رکھنے والے ہمارے معزز ڈونر ہادی شہزاد صاحب نے گلگت کا دورہ کیا اور ضلع نگر میں سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے مکمل کیے گئے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ سالوں بعد بھی منصوبوں کو فعال دیکھ کر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران جوتل اور چھپروٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا گیا، جبکہ مناپن اور بڈلس میں کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ حکوچھر میں بھی جلد واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیا جائے گا۔
تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں، ہم خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ سہارا بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن اور راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام، نگر سے جامع مسجد گلگت تک پیدل سفر (مشی) کرنے والے زائرین کے لیے مشترکہ میڈیکل کیمپ اور فری ایمبولینس سروس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی سفر کے دوران ہماری ٹیموں نے دن رات کوشش کر کے زائرین کو ادویات اور سرجیکل فرسٹ ایڈ کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔
عشقِ حسینی میں گامزن ان مسافروں کا آرام اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
اللہ تعالیٰ اس ادنیٰ سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آمین!
بڈلس شتنگ داس سہارا ویلفیئر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگِ بنیاد معروف مذہبی اسکالر، شیخ مرزا علی، امامِ جمعہ و الجماعت جامع مسجد دنیور نے اپنے دستِ مبارک سے رکھا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین، سہارا ویلفیئر کے عہدیداران، اراکین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد شیخ مرزا علی نے منصوبے کی کامیابی، سہارا ویلفیئر کے تمام اراکین، مخیر حضرات اور علاقے کے عمائدین کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس فلاحی منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے، اسے اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے، اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
02/08/2026
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن اور راہِ خدا فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے چہلمِ حضرت امام حسینؑ کی مشی کے عزاداروں کی خدمت کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔
30/07/2026
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد کی وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات
گلگت، 29 جولائی 2026ء:
سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایک نمائندہ وفد نے، حاجی لیاقت علی کی قیادت میں، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین آزر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیرِ اعلیٰ کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفد نے ضلع نگر حلقہ 4 سے منتخب ہونے والے رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی جناب محمد علی اختر کو وزیرِ خزانہ اور حلقہ 5 سے منتخب ہونے والے رکنِ اسمبلی جناب ذوالفقار علی مراد کو وزیرِ بلدیات مقرر کیے جانے پر پوری قوم کی جانب سے مبارکباد اور شکریہ ادا کیا۔ اس اہم ملاقات میں دونوں معزز وزراء بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ کو سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد، فلاحی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے مستقبلِ قریب میں ایک ویلفیئر لیبارٹری (پیتھالوجی سینٹر) اور کمیونٹی سینٹر کے قیام کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے لیے درکار عمارت پہلے ہی خریدی جا چکی ہے، تاہم ان کی تکمیل اور فعال بنانے کے لیے تنظیم کو مالی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتِ گلگت بلتستان سے مالی معاونت کی درخواست پیش کی گئی تاکہ یہ منصوبے جلد از جلد عوام کی خدمت کے لیے شروع کیے جا سکیں۔
وزیرِ اعلیٰ جناب امجد حسین آزر نے تنظیم کی عوامی خدمت پر مبنی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فلاحی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور عوامی مفاد کے ایسے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ آخر میں وفد نے وزیرِ اعلیٰ جناب امجد حسین آزر کی کامیابی، گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر میں مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔
30/07/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Gilgit