Fc Gilgit Baltistan

Fc Gilgit Baltistan

Share

Official

22/07/2026

گلگت: سیکرٹری جنگلات اور چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کی زخمی ایف سی اہلکار کی عیادت

گلگت: سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان اور چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (CCF) نے ایس ایس جی ہسپتال گلگت میں غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے ایف سی اہلکار کی عیادت کی۔

دونوں اعلیٰ حکام نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی، اس کی بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائی کے طور پر نقد انعام بھی دیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں سے اہلکار کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ بہتر علاج کے لیے ایف سی ہسپتال پشاور منتقلی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

سیکرٹری جنگلات اور چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور محکمہ ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

#

14/06/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شبقدر میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ تربیتی معیار کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے اسپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں اور ریاستی شخصیات کی سکیورٹی کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔ محسن نقوی نے اہلکاروں کو دی جانے والی جدید تربیت کے معیار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن ونگ کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ایک جدید اور منظم فورس بنایا جا رہا ہے، جو غیر ملکی مہمانوں کو عالمی معیار کی سکیورٹی فراہم کرے گی۔

محسن نقوی نے فورس کے لیے جدید اینٹی رائٹ آلات کی خریداری کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فورس کو ایک مؤثر اور باصلاحیت ادارے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے بیرکس کا بھی دورہ کیا اور زیرِ تربیت اہلکاروں سے ملاقات کے دوران خوراک، سہولیات اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بیرکس میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے فوری احکامات جاری کیے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریننگ سینٹر میں جمنازیم اور سوئمنگ پول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

انسپکٹر جنرل فیڈرل کانسٹیبلری نذیر احمد گڑا نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے اہلکار شریک ہیں، جبکہ پہلی مرتبہ 35 خواتین اہلکار بھی اس تربیتی پروگرام کا حصہ بنی ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی او ایف سی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ، ڈی پی او چارسدہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

14/06/2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیرِ داخلہ فرداً فرداً زخمی جوانوں کے پاس گئے، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے پاک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور وطن کے لیے قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ "آپ نے جوانمردی اور بہادری کے ساتھ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ آپ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔"

انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

12/06/2026

ایف سی کے جوان ہر دم تیار، صبح ہو یا شام، ہر وقت چوکس تیار

Photos from Fc Gilgit Baltistan's post 12/06/2026

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی کا بلتستان ڈویژن کا دورہ جہاں انتخابات کے دوران بہترین ڈیوٹی پر ایف سی اور جی بی اسکاؤٹس کے جوانوں کو سراہا،اور حوصلہ افزائی کی، مورال بلند کیا اچھی ڈیوٹی کرنے پر کش انعامات دیے

10/06/2026
Photos from Fc Gilgit Baltistan's post 09/06/2026

پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارج کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار وطن پر قربان ہوگئے۔

شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

شہداء میں نائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، احسان اور ریاض شامل ہیں۔

حکام نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہداء کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Photos from Fc Gilgit Baltistan's post 27/05/2026

فیڈرل کانسٹیبلری ونگ کمانڈر گلگت بلتستان حامد امتیاز (پی ایس پی) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اور اُنہیں عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی۔
فیڈرل کانسٹیبلری ونگ کمانڈر گلگت بلتستان حامد امتیاز نے فرائض کی انجام دہی میں مصروف فیڈرل کانسٹیبلری و دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری فورس کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

23/03/2026

Pakistan Day Message from Wing Commander Gilgit-Baltistan Federal Constabulary Gilgit-Baltistan on the occasion of Pakistan Day:

“March 23 provides us with an opportunity to renew our commitment to the rule of law, state governance and public safety. Policing in the difficult and sensitive geography of Gilgit-Baltistan is not just a responsibility but a sacred duty.

Effective, impartial and professional policing at the local level is indispensable for sustainable peace in the global and regional context. Gilgit-Baltistan Federal Constabulary is compatible with modern requirements, people-friendly and based on timely response.

Photos from Fc Gilgit Baltistan's post 21/03/2026

ونگ کمانڈر فیڈرل کانسٹیبلری گلگت بلتستان سعد بن عبید نے عید کے پُرمسرت موقع پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور ایف سی کے جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور عید کے پر مسرت موقع پر ایف سی کے جوانوں کو عیدی بھی تقسیم کی # # # #

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit