Daily Ausaf Gilgit Baltistan
Roznama Ausaf, publishing simultaneously from Frankfurt, LondonIslamabad, Lahore, Multan, Muzaffarabad and Gilgit. http://epaper.dailyausaf.com
گلگت: الچوری سکول تعمیراتی منصوبہ، ناقص کام اور سست روی پر ٹھیکیدار کو نوٹس
محکمہ تعلیم نے معاہدہ ختم اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا
گلگت شہر کی سڑکیں پکی ہونا شروع کام کے معیار اور عوامی موقف جانئے عمران شیر خان کے اس رپورٹ میں
گلگت بلتستان: ضلعی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا دوسرا اجلاس، 13 تجاویز پر غور
ترقیاتی منصوبوں میں مقررہ لاگت کے اندر ترامیم سے متعلق امور زیرِ بحث آئے
غذر: ایکسئین عامر شہزاد کا بتھریت پاور ہاؤس کا دورہ
پاور چینل پر جاری کام کا معائنہ، بجلی بحالی کیلئے اہم ہدایات
چیئرپرسن دالہنر فاؤنڈیشن تسنیم عباس کا خصوصی خطاب
تسنیم عباس نے خطاب میں فاؤنڈیشن کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے سیکریٹری سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل جمیل احمد قریشی کی ملاقات
گلگت بلتستان: پاسکو کے بعد گندم فراہمی کا نیا طریقہ کار زیر غور
اسلام آباد گودام کی توسیع اور نئے گودام کی تعمیر پر فوری کام کی ہدایت
گلگت بلتستان: نجی سکولوں کی فیسوں اور نگرانی پر اسمبلی کمیٹی کا سخت ایکشن
کمیٹی نے والدین کے مسائل سنے، تعلیم محکمے سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی
30/09/2026
گلگت: اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کے نگرانی میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس علی حیدر نے کشروٹ بازار کا تفصیلی معائینہ کیا اپنے معائینے کے دوران تجاوزات کی نشاندہی پر 04 کو گرفتاری کے احکامات دیکر مجسٹریٹ کورٹ حاضر کردیا ، اور اوپن ٹرائل کے ذریعے جرم ثابت ہونے پر مجسٹریسی ایکٹ کے تحت سبزی فروشوں کو ایک دن قید کی سزا دیکر مناور جیل بجوادیا ۔ مجسٹریٹ کلاس علی حیدر نے تاجروں اور سبزی فروشوں کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ آئیندل تجاوزات کرنے سے اجتناب کریں ،فٹ پاتھ پہ ناجائز قبضہ کرکے راہگیروں کو مشکل میں ڈالنے والے تاجروں کو ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا اور کسی بھی قیمت پر حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی۔ عوام الناس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، قانون شکنی کے مرتکب افراد نے خلاف الفا کنٹرول پہ درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔
30/09/2026
پرائیویٹ سکولزکی نگرانی کیلئے
گلگت بلتستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری ایکٹ 2020 پر عملدرآمد پر زور
گلگت (پ ر) گلگت بلتستان اسمبلی کی قانونی اصلاحات، ماتحت قانون سازی اور سرکاری یقین دہانیوں پر عملدرآمد سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی صاحب خان کی صدارت میں اسمبلی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر ملک کفایت الرحمن، وزیر زراعت انور علی اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے بھی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرکے درپیش مشکالات اور مسائل سے کمیٹی کو آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیے۔
اجلاس میں گلگت بلتستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ قانون کے تحت بنائے گئے رولز کی متعلقہ فورم سے منظوری نہیں لی گئی ہے جس کے باعث قانون پر مؤثر انداز میں عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ کمیٹی نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور مشاہدہ کیا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں کے تعین اور اداروں کے انتظامی امور میں مطلوبہ ریگولیٹری نگرانی مؤثر طور پر نہیں ہو سکی، جس سے والدین پر اضافی مالی بوجھ اور تعلیمی معیار سے متعلق مسائل پیدا ہوئے۔
کمیٹی نے محکمہ تعلیم کو سختی سے ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر قانون کے تحت بنائے گئے رولز کی متعلقہ فورم سے منظوری حاصل کرکے ایکٹ پر مؤثر اور سختی سے عملدرآمد شروع کیا جائے، تاکہ نجی تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی، فیسوں کے مناسب تعین اور تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہارڈ ایریا پالیسی کے حوالے سے بھی اسمبلی کے فیصلے اور اس پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجوہات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ کمیٹی نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ اسمبلی کی سفارشات اور فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے
Category
Contact the business
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Daily Ausaf Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.