Commissioner Gilgit Division
Commissioner Gilgit Division
24/09/2026
کمشنر گلگت ڈویژن کا نادِ علی چوک سکوار کا دورہ
گلگت: کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی نے ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد کے ہمراہ نادِ علی چوک سکوار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سابق وزیرِ داخلہ ساجد علی بیگ صاحب، سکوار گاؤں کے معززین، عمائدین، نمبردار اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے موقع پر موجود عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے کی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر گفتگو کی۔
24/09/2026
کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور باہمی رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مزید مؤثر کوآرڈینیشن اور ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
24/09/2026
سکوار کےنمائندہ عمائدین پر مشتمل وفد نے کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی۔ وفد نے گاؤں سکوار کو درپیش مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کی درخواست کی۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
05/09/2026
🇵🇰 یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰
یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی نے شہداء و غازیانِ وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا اور جرات، بہادری اور قربانی کی لازوال تاریخ رقم کی۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے کہا کہ شہداء و غازیانِ وطن کی بے مثال قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر جوانوں نے ہر دور میں ملک کی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں، جنہیں پوری قوم ہمیشہ عزت، احترام اور عقیدت کے ساتھ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کا درس دیتا ہے۔ آج کے دن ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد اور یکجان رہے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔
کمشنت گلگت نے شہداء کے بلند درجات اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰
توقیر حیدر کاظمی
کمشنر گلگت ڈویژن
Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan ISPR Special Communications Organization - SCO
گلگت: ڈائریکٹر جنرل نادرا گلگت بلتستان کرنل (ر) عباس علی خان نے کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گلگت ڈویژن میں نادرا سے متعلق مختلف امور، درپیش مسائل اور بالخصوص نادرا مراکز پر عام عوام کو بہتر اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے، نادرا مراکز پر سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے حل اور نادرا کی خدمات کو مزید آسان، شفاف اور عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی سہولت اور مؤثر سروس ڈلیوری کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
25/08/2026
گلگت: شمشال مائنز اور این او سی کے اجراء سے متعلق اجلاس آج کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی کی زیر صدارت کمشنر آفس گلگت میں منعقد ہوا، جس میں چینی وفد، شمشال کمیونٹی کے نمائندگان، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، او سی آئی ڈبلیو ہنزہ، ڈائریکٹر EPA، ڈی ایف او وائلڈ لائف ہنزہ اور محکمہ جنگلات کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں شمشال کمیونٹی کی جانب سے ماحولیاتی اور جنگلی حیات سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ این او سی کے اجراء سے قبل ماحولیاتی، جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام سے متعلق تمام تحفظات کا مناسب جائزہ ضروری ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ Initial Environmental Examination Report (IEER) این او سی کی کارروائی کے لیے لازمی پیشگی شرط ہوگی، جبکہ متعلقہ کمپنی کو ماہر ماحولیاتی کنسلٹنٹس کے ذریعے رپورٹ تیار کروانے اور تمام مقررہ ماحولیاتی حفاظتی اقدامات اور SOPs پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
مزید برآں، این او سی پر کارروائی تمام قانونی، ماحولیاتی، جنگلی حیات اور دیگر متعلقہ تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی کی جائے گی، جبکہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو تمام متعلقہ فریقین کے درمیان رابطہ کاری جاری رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے واضح کیا کہ شمشال وادی کے حساس ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات کے مسکن کو نقصان پہنچائے بغیر ہی معاشی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے گا اور معاملہ تمام متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے گا۔
14/08/2026
یومِ آزادی 🇵🇰
14 اگست ہمیں اُس عظیم جدوجہد، عزم اور قربانی کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
آج ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمد اقبالؒ، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ، تحریکِ آزادی کے تمام رہنماؤں و مجاہدین اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی۔
اس موقع پر ہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان بہادر جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو قیامِ پاکستان کے بعد سے وطن کی آزادی، خودمختاری، سلامتی اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آئے ہیں۔ ان شہداء کی قربانیاں ہمارے پُرامن مستقبل اور قومی آزادی کی حفاظت کی روشن مثال ہیں۔
آئیے آج عہد کریں کہ ہم پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے اور ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
تو قیر حیدر کاظمی
کمشنر گلگت ڈویژن
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan ISPR Information Department Gilgit-Baltistan
اسماعیلی ریجنل کونسل کے ایک معزز وفد نے AIG (ر) اعظم خان کی سربراہی میں کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کے دورۂ گلگت ڈویژن کے دوران ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات، مؤثر رابطہ کاری اور مثالی تعاون پر کمشنر گلگت ڈویژن اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
وفد نے انتظامیہ کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں کمشنر گلگت ڈویژن کو تعریفی سند بھی پیش کی۔ وفد نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور مؤثر انتظامی اقدامات کے باعث معزز مہمان کے دورے کو احسن اور کامیاب انداز میں مکمل کیا گیا۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے اس اعتراف و حوصلہ افزائی پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، مؤثر انتظامی روابط اور معزز مہمانوں کے دوروں کے دوران بہترین سہولیات و انتظامات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Near Supreme Appellate Court Jutial Gilgit
Gilgit
15100