Water & Power Division Gilgit
Share information about energy transmission and distribution to the consumers.
اطلاعِ عام
نلتر 16 میگاواٹ (نیا پروجیکٹ)
تمام معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نلتر (16MW) بجلی گھر کے (Span 1-2) پر تاریں ڈالنے (Stringing Work) کا ضروری کام پیش نظر ہے۔
اس کام کو محفوظ اور احسن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے نلتر پائین اور بالا سرکٹ کی بجلی سپلائی کل مورخہ 24-08-2026 بروز پیر صبح 10:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک معطل رہے گی۔
صارفین سے گزارش ہے کہ اس دوران محکمے کے ساتھ تعاون فرمائیں۔
پیشگی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
16/08/2026
جگلوٹ ایریا کیلئے عارضی لوڈ منیجمنٹ شیڈول
نوٹس
تمام معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 18 میگاواٹ نلتر ہائیڈرو پاور ہاؤس کو ضروری اور ہنگامی نوعیت کے مینٹیننس/مرمتی کام کے سلسلے میں مورخہ 16-08-2026 بروز اتوار صبح 5:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔
اس دوران متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کر دی جائے گی۔
صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔
محکمہ واٹر اینڈ پاور، گلگت بلتستان
18 میگاواٹ نلتر کے لئے مطلوبہ پانی کی مقدار کو بائی پاس چینل کے زریعے ٹینکی تک پہنچا دیا گیا ہے،18 میگاواٹ اب مکمل لوڈ پر فعال ہے اور 14 میگاواٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی انٹیک پر موجود رکاوٹ کو بھی دور کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی کولنگ پمپس کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، پاور ہاؤس اب مکمل طور پر فعال ہے۔ جبکہ ٹینکی میں نالے سے اب بھی silt اور gravels آرہے ہیں جس کے لئے مشینری running discharge پہ کام کر رہی، جو مسلسل جاری رہے گا۔
محکمے کے ساتھ تعاون کرنے پر عوام الناس کا شکریہ
(آج دن کے ٹائم کام کی فوٹیج)
18 میگاواٹ پاور ہاؤس کی ڈی-سِلٹنگ ٹینکی کی صفائی کا کام جاری ہے۔ ایک ایکسویٹر 14 میگاواٹ کے ہیڈ ورک پہ کام کر رہا ہے، ادھر سے 18 میگاواٹ منتقل کیا جائے گا اور پوری مشینری 18 میگا واٹ کی بحالی کا کام کرے گی۔ سیلاب کا ملبہ جلد ہٹا کر بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔
اس قدرتی آفت کے دوران عوام الناس سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔
18 میگاواٹ پاور ہاؤس کی ڈی-سِلٹنگ ٹینکی کی صفائی کا کام جاری ہے۔ امید ہے کہ سیلاب کا ملبہ جلد ہٹا کر بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔ اس قدرتی آفت کے دوران عوام الناس سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔
04/08/2026
اطلاع عام
نلتر نالے میں ریلے اور سیلاب کے باعث سیلابی ریلہ 18 میگاواٹ پاور ہاؤس کے بائی پاس چینل سے ہوتا ہوا گریول ٹریپ میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں انٹیک ٹنل بھی ملبے سے بند ہو گئی ہے۔ مزید برآں، سیلاب کی طغیانی سے وئیر کی میش اور سٹرکچر بھی کٹاؤ کا شکار ہو کر بہہ گئی ہیں۔
جس کے باعث بجلی کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ مرمتی کام جاری ہے اور کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران محکمہ کے ساتھ تعاون فرمائیں۔
شکریہ
پیشگی اطلاع
نلتر نالے میں سیلابی ریلے اور پانی کی طغیانی کے باعث ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے گریول ٹریپ (صفائی ٹینکی) کے کنٹرول گیٹس کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے تاکہ طغیانی کا پانی چینل میں داخل ہو کر نقصان کا باعث نہ بنے۔
طغیانی میں کمی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر ٹینکی کو دوبارہ پانی فراہم کیا جائے گا۔ فی الحال پیکنگ ریزروائر کے ذخیرہ شدہ پانی سے لوڈ کنٹرول کر کے بجلی کی ترسیل جاری ہے۔
اس دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران محکمہ کے ساتھ تعاون فرمائیں۔
شکریہ
01/08/2026
Updated schedule w.e.f 01-08-2026
06/04/2026
Updated schedule w.e.f 06-04-2026
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Water & Power Division Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.