Apna Yasin

Apna Yasin

Share

Here you Will get update about the news particularly from yasin and generally from Gilgit Baltistan.

01/10/2026

عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسین، سہرش رحمت نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ یاسین بازار کا مفصل دورہ کیا۔انہوں نے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر غیر معیاری اور مضرِ صحت پاپڑ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔دورانِ کارروائی بھاری مقدار میں ناقص پاپڑ برآمد ہوئے، جنہیں موقع پر ہی تلف کر کے جلا دیا گیا۔اس اقدام کا مقصد عوام، بالخصوص بچوں کی صحت اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو سخت ہدایت کی کہ آئندہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

Photos from Apna Yasin's post 29/09/2026

گلگت بلتستان: دیامر، چلاس میں امن اور ترقی کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد

جرگے میں کمانڈر ایف سی این اے، سکیورٹی اداروں کے سربراہان، مقامی عمائدین، علمائے کرام اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کو خطے کی معاشی ترقی کے لیے کلیدی منصوبہ قرار دیا گیا۔

تعلیم کے شعبے میں بہتری اور تعلیمی سہولیات میں اضافے پر بھی زور دیا گیا۔

کمانڈر ایف سی این اے نے واضح کیا کہ دیامر کے امن پسند عوام کے تعاون سے دہشت گردی اور شرپسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور خصوصاً کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران دیامر میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا، جس کے لیے یہاں کے مقامی عمائدین، علمائے کرام اور عوامی نمائندے انکے بے حد مشکور ہیں ۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی دیامر کے امن، اتحاد اور پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

29/09/2026

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل کاشف ملاقات کررہے ہیں

29/09/2026

گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی۔
گلگت بلتستان حکومت نے انتظامی امور اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی تمام اقسام کی چھٹیوں پر فوری طور پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
تاہم طبی، مطالعاتی اور زچگی کی چھٹی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، جو متعلقہ قواعد و ضوابط اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوں گی۔

28/09/2026

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ اور سولر پراجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

25/09/2026

چائینہ میں بین الاقوامی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گلگت پڑی بنگلہ سے تعلق رکھنے والے زیدان شاہ نواز نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے علاقے کا نام روشن کرنے اور ٹورنامنٹ کا بیسٹ ڈیفینڈر اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ زیدان شاہ نواز نئی نسل کےلئے مشعل راہ ہے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان زہنی طور پر مستحکم ہوجاتے ہیں۔

25/09/2026
25/09/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر عزت مآب پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور رواں سال کے اوائل میں آغا خان کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی اپنی ملاقات کو خوشگوار الفاظ میں یاد کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ اور مثبت تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے پرنس رحیم آغا خان کے عزم کو سراہتے ہوئے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بالخصوص اسماعیلی برادری کی دیرینہ خدمات کو سراہا اور معاشرے کے لیے خدمت اور شہری شمولیت کی اس کی قابلِ قدر روایت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے اے-کے۔ڈی-این (AKDN)سے وابستہ اداروں کی مالیاتی شمولیت، سیاحت کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی آبادی کی شمولیت سے معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔

24/09/2026

گیندائے نالہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
گیندائے نالہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، عوام سہلی ہرنگ تا گیندائے کا فیصلہ
یاسین، گیندائے:
2024 میں ایشیئن مائننگ اینڈ منرل کمپنی کے ساتھ گیندائے نالے کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کو عوامِ سہلی ہرنگ تا گیندائے نے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق معاہدے کو دو سال گزرنے کے باوجود کمپنی کی جانب سے معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہو سکا۔ عوام کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مسلسل تاخیر اور مختلف حیلے بہانوں کے باعث معاہدے کی روح متاثر ہوئی ہے۔
مقامی عوام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عملی پیش رفت نہ ہونے کے باعث اب مذکورہ معاہدے کو مزید برقرار رکھنا ممکن نہیں، لہٰذا سہلی ہرنگ سے گیندائے تک کے عوام نے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی منصوبے یا معاہدے میں مقامی آبادی کے حقوق اور طے شدہ شرائط پر واضح اور عملی طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے

Website

Address


Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.