EcoHealth Matters
🌿 Environmental Researcher
-Promoting Eco Health Awareness
-Working Towards Sustainable and Climate- Resilient Communities.
I am an environmentalist and educator with a strong passion for linking ecosystem health and human well-being. Through EcoHealth Matters, I aim to raise awareness, share knowledge, and inspire collective action for a healthier planet and healthier lives.
قرآن کہتا ہے:
“کھاؤ، پیو اور اسراف نہ کرو۔
(الأعراف 7:31)
آج بے تحاشا استعمال، وسائل کا ضیاع اور غیر پائیدار طرزِ زندگی ماحول پر دباؤ بڑھا رہے .اعتدال صرف عبادت میں نہیں، زندگی کے ہر پہلو میں ضروری ہے.
29/09/2026
اسلامی تعلیمات میں جانوروں کے ساتھ رحم اور حسنِ سلوک کی اہمیت واضح ہے۔
جب جنگلات ختم ہوتے ہیں، آبی ذخائر آلودہ ہوتے ہیں یا قدرتی مسکن تباہ ہوتے ہیں تو صرف انسان نہیں، بے شمار دوسری مخلوقات بھی متاثر ہوتی ہیں۔
قرآن کہتا ہے: “اور ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز پیدا کی۔”
(الأنبیاء 21:30)
پانی زندگی کی بنیاد ہے، مگر آج گلیشیئرز کا پگھلاؤ، بدلتے بارش کے نظام اور بڑھتی ہوئی طلب پانی کے مستقبل کو متاثر کر رہے ہیں-
پانی ضائع کرنا صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں، اخلاقی مسئلہ بھی ہے۔
اسلامی تعلیمات میں پانی کے بے جا استعمال اور اسراف سے بچنے پر زور دیا گیا ہے۔ آج جب پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطے پانی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، علماء کرام پانی کے محتاط استعمال کو اپنے خطبات اور عوامی پیغام کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
مسجد سے ایک سادہ پیغام:
پانی اللہ کی نعمت ہے، اسے ضائع نہ کریں۔💧
قرآن ہمیں ماحول کے بارے میں کیا سکھاتا ہے؟
اسلام انسان کو زمین کا مالک نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار نگہبان بننے کی تعلیم دیتا ہے۔
قرآنی تصورِ میزان اور اعتدال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قدرتی نظام میں توازن قائم رکھنا ضروری ہے اور وسائل کا بے جا استعمال نقصان دہ ہے۔
آج علماء کرام ان تعلیمات کو ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی، پانی کے تحفظ اور جنگلات کی حفاظت سے جوڑ کر معاشرے میں ایک مضبوط ماحولیاتی شعور پیدا کر سکتے ہیں۔
دین کی تعلیم + سائنسی شعور = محفوظ اور پائیدار مستقبل
28/09/2026
ماحولیاتی تحفظ میں علماء کا کردار-
ماحولیاتی تحفظ صرف سائنسدانوں اور حکومت کی ذمہ داری نہیں، بلکہ یہ ایک اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔
علماء کرام اپنے خطبات، دروس اور مذہبی تعلیمات کے ذریعے لوگوں میں یہ شعور اجاگر کر سکتے ہیں کہ پانی، درخت، زمین، جانور اور قدرتی وسائل اللہ کی عطا اور امانت ہیں۔
مساجد سے نکلنے والا ماحولیاتی پیغام لاکھوں لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
ایک حالیہ سائنسی مطالعے کے مطابق Upper Indus Basin سے حاصل ہونے والا پانی پاکستان کی surface-water availability کا تقریباً نصف ہے، جبکہ بعض assessments کے مطابق پاکستان کے renewable freshwater کا 70% سے زیادہ حصہ Upper Indus کے catchments سے وابستہ ہے۔
Category
Address
،،
Gilgit
،،،