Latif Ranjish
A clear rejection is better then a fake promise .
#Mola.e .kul.
27/08/2026
پہلے تو میں شوریدہ صداؤں کی خبر لوں
پھر شہر کی گستاخ ہواؤں کی خبر لوں
اے خلوتِ جانانِ جہاں دیکھ لوں تم کو
یوں فکر کی نادیدہ خلاؤں کی خبر لوں
اک بار ذرا حالت دل مجھ پہ عیاں ہو
فرصت سے پھر ان کہنہَ بلاؤں کی خبر لوں
اک دھوپ ہے محشر سی میرے سر پہ ابھی تک
ایسے میں بھلا کیسے میں چھاؤں کی خبر لوں
اے مرگِ جہاں ایک ذرا اور ٹھہر جا
پہلے میں طبیبوں کی، دواؤں کی خبر لوں
یہ کارِ جہاں بھی تو میرے سر ہے کہ، رنجش!
ان سرکش و عیاش خداؤں کی خبر لوں
#رنجش
19/08/2026
سیلاب خوں سے سارا بدن زیرِ آب ہے
حیرت ہے پھر بھی ایسے میں اس دل کو تاب ہے
اک پردۂِ انا ہے جو حائل ہے درمیاں
اس پار دیکھئے تو صنم بے نقاب ہے
آمد سے اس جناب کی روشن ہوا جہاں
اس کی جبین ہے کہ کوئی آفتاب ہے
جو تجھ کو دیکھ لے وہی قسمت کا ہے دھنی
جو تجھ سے آ ملا ہے وہی کامیاب ہے
یہ چشمِ نارسا ہے بس اس کی تلاش میں
دل تو ہر اک گھڑی بحضورِ جناب ہے
قلبِ سلیم ساقی ہے، اور دل ہے میکدہ
سوزِ جگر پیالہ ہے آنسو شراب ہے
اک بار جو گیا وہ گیا کام کاج سے
ساقی تمہاری بزم کا نشہ عزاب ہے
رنجش اب ایک ایک قدم پھونک پھونک کر
راہِ وفا کٹھن ہے بہت پیچ و تاب ہے
#رنجش
#اردو
#فارسی
#شاعری
A Beautiful View With Radio vibes with an amazing landscape.
Video: Gifted by someone ♥️
Song: NILAAO
Lyrics: Fazal ur Rehman Alamgir
Vocals: Latif Ranjish
Listen, Enjoy, and Lost
28/07/2026
تازہ منقبت
میں غدیری ہوں میرا پیر علی ہے جانی
میرا رتبہ میری توقیر علی ہے جانی
ضربت خیبر خندق ہو کہ ہو بدر حنین
جس سے لگتی ہے وہ شمشیر علی ہے جانی
وہ جو بیداری میں معراج پہ دکھلایا گیا
خواب احمد کی وہ تعبیر علی ہے جانی
بائے بسمل بھی وہی تقطہِ با بھی ہے وہی
سورۂِ حمد کی تفسیر علی ہے جانی
جو نبوت سے امامت کو ملا دیتی ہے
مرضیِ حق کی وہ زنجیر علی ہے جانی
ورنہ میں اور سخن! میل نہیں تھا کوئی
میرے اشعار کی تاثیر علی ہے جانی
#رنجش
20/07/2026
ڈاکٹر تاجور علی تاج کی یہ تصنیف An English Anthology of Classical Shina Poetry
گلگت بلتستان کے 21 ممتاز شینا شعراء کے کلاسیکل کلام کا انگریزی میں منظوم ترجمہ ہے، جس میں انہوں نے لفظی ترجمے کی بجائے شاعرانہ حسن، روح اور جمالیات کو برقرار رکھتے ہوئے انگریزی شعری اصولوں کے مطابق ترجمہ کیا ہے۔ 335 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں شامل تمام شعراء کی شاعری دہائیوں سے مقبول ہے، اور مصنف نے واضح کیا ہے کہ کلاسیکل شاعری کے معیارات پر پورا اترنے والے شعرا ہی اس زمرے میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ کتاب شینا زبان و ادب کے عالمی سطح پر تعارف اور تحفظ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ کام مقامی ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی قارئین تک پہنچانے کا قابلِ قدر کارنامہ ہے، جس کی نئی نسل کو اپنی زبانوں اور تہذیب پر تحقیق کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
*اور مجھے اس بات کی خوشی اور ایک طرح کا فخر بھی محسوس ہو رہا ہے کہ اس بیش قیمتی کتاب میں اور ان غظیم شعرا کی فہرست میں مجھ فقیر کو بھی شامل کیا گیا ہے
یہ میرے لئے اب تک کا سب سے بڑا اعزاز ہے*
Dr Tajwar Ali Associate professor College of Liberal Arts, Qilu Institute of Technology
آپ ایک ڈاکٹر ہیں جو کہ چائنا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں
یہ کتاب اس امر کی زندہ مثال ہے کہ آپ حضرات کی اس دھرتی یہاں کی ثقافت زبان اور تہذیب سے بے پناہ محبت کی زندہ مثال ہے
آپ جیسے بیٹے ہی ہیں جو کہ ہمیں اور ہماری زبان رہتی دنیا تک زندہ رکھنے کا کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں
06/07/2026
خامشی کی صدا خدا کی صدا
گونجتی ہے سدا خدا کی صدا
ہاں وہی ہے جو مجھ میں بولتا ہے
میری حمد و ثنا خدا کی صدا
دل جو یہ لا الہ کہتا ہے
ہے یہی با خدا خدا کی صدا
لہنِ منصور سے ابھرتی رہی
بے دھڑک برملا خدا کی صدا
یہ غزل بھی تو ہے اسی غزل
بعد از قافیہ خدا کی صدا
#رنجش
Category
Contact the public figure
Address
Danyore
Gilgit
15100