Yasin Valley

Yasin Valley

Share

This page is promoting culture,tradition,custom,life style and living standard Of Yasin Valley. Yasin Valley has spectacular natural.

Yasin Valley is also known as Baba-e-Yasin or Warshigum . Yasin is a high mountainous region in the mountains of Hindukash in north of Ghizer District in Gilgit Baltistan Pakistan. The Latitude of Yasin Valley is 36°22'39.57"N and Longitude is 73°19'48.56"E. Yasin Valley starts from Seliharang in the south. Ends at Darkut in the north of yasin Valley.Warshigom is bordered by Chitral in the west,Ishkoman in the east and Gupis in the south. Summah,Chatorkhan,darmander,Broghol and Yarkhon of Chitral which connected via mountainous region.Yasin is most beautiful place.Its peaks covered with snow ,glacier and streams. The Qurqolti is connected with Sumah Via Dishamber and Jutbar.Mostly experienced hunter travels in this area because it is tough terrain locked by glacier.It is not easy for normal travels. Thoi is another important area in Yasin region in the west.The last settlement is Thoi is Mushbar which connected with Chitral. The Asumber connects the Sandi Valley with Ishkoman. The last settlement in this valley is Jee Sharawan. Qurqolti and Asumber connects each other at Yaghost Yatay.

14/09/2026

وادیٔ یاسین میں آج بھی بعض علاقوں میں فصل کی تھریشنگ (گندم سے دانہ الگ کرنے) کا پرانا روایتی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے، جو ہماری قدیم زرعی ثقافت اور دیہی زندگی کی خوبصورت یادگار ہے۔

10/09/2026

السلام علیکم دوستو!
کل میں گلگت سے یاسین آ رہا تھا۔ جب ہم راوشن کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے اسلام آباد نمبر کی ایک گاڑی آ رہی تھی۔
ہماری گاڑی میں 14 مسافر سمیت خواتین بھی موجود تھے اور سڑک انتہائی تنگ ہونے کی وجہ سے ہماری گاڑی کو سائیڈ دینے کے لیے پیچھے جگہ موجود نہیں تھی۔ ہم نے سامنے والی گاڑی کے ڈرائیور سے مؤدبانہ انداز میں کہا کہ گاڑی کو تھوڑا سا سائیڈ دیں تاکہ دونوں گاڑیاں بحفاظت گزر سکیں۔
لیکن اسی دوران مذکورہ شخص نے اپنی گاڑی سے AK-47 نکال لی اور اسلحہ دکھا کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی۔ ہم نے صورتحال کو مزید خراب کرنے کے بجائے تحمل اور اخلاق کا مظاہرہ کیا اور معاملہ ختم کیا۔
ہم سے ایک غلطی ضرور ہوئی کہ ہم اس گاڑی کا نمبر نوٹ نہ کر سکے۔
اب سوال یہ ہے کہ امن کی سرزمین ضلع غزر میں اس طرح اسلحہ لہرا کر عام مسافروں کو خوفزدہ کرنا کہاں تک مناسب ہے؟
راستے میں معمولی ٹریفک کے مسئلے پر اسلحہ نکالنا نہ صرف انتہائی تشویشناک ہے بلکہ دوسروں کی جان و سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔
ہم متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے تاکہ ضلع غزر کی پُرامن فضا خراب نہ ہو اور مسافروں کو راستے میں کسی قسم کے خوف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

07/09/2026

گلگتیوں کا مسٹر شندور
چترالیوں کا مسٹر شندور، فرق واضح ہے
😀😆😅

04/09/2026

فرق واضح ہے 😆😀

19/07/2026

Assumbar Meadows

18/07/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ دل خراش خبر موصول ہوئی کہ وادیٔ یاسین کے علاقے ہندور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید نائیک نصرت وطنِ عزیز کے دفاع کا مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہادت ایک ایسا عظیم رتبہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو عطا فرماتا ہے۔ شہید نائیک نصرت نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے مادرِ وطن کی حفاظت، قومی سلامتی اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے لازوال قربانی دی۔ ان کی بہادری، فرض شناسی، ایثار، حب الوطنی اور جذبۂ خدمت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گے۔
ہم اس عظیم سانحے پر شہید کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پوری قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید نائیک نصرت کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🇵🇰
شہداءِ وطن ہماری قوم کا سرمایۂ افتخار، ہماری آزادی کی ضمانت اور ہماری بقا کی علامت ہیں۔ ان کی بے مثال قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے، وفا اور حب الوطنی کا روشن استعارہ بنی رہیں گی۔

07/07/2026

داماس غذر میں فٹبال گراؤنڈ کے پاس سیلابی ریلا

22/06/2026

Congratulations 🎈🎊🎉

19/06/2026

Yasin Um men bana lay 😆😆

13/06/2026

- گلگت والے 50 سال تک جیت نہیں سکتے
😆😆😀😆
Gilgti : 06
Chitral : 05

Category

Website

Address


Yasin Valley
Gilgit