Syed Adil Shah
Public policy leader committed to gender empowerment, social justice and sustainable development. Minister for Tourism, Sports & Culture.
Government of Gilgit-Baltistan.
09/09/2026
گلگت: سابق نگران صوبائی وزیر سیاحت، کھیل و ثقافت سید عادل شاہ نے ایک روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد اور شرکت کو اتحاد و وحدت، بین المسالک ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کا عملی پیغام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مذہبی و سماجی اجتماعات معاشرے میں رواداری، اخوت اور باہمی احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سید عادل شاہ نے اس موقع پر امن، بھائی چارے، اتحاد و وحدت اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
14/08/2026
Happy 79th Independence Day.
آج 14 اگست کی مناسبت سے سابق صوبائی وزیر سیاحت، کھیل و ثقافت جناب سید عادل شاہ صاحب کہ سربراہی میں قراقرم جیپ کلب کے تعاون سے گلگت شہر میں ایک شاندار جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے شرکت کی۔
یہ ریلی خصوصی طور پر قوم کی آزادی،ایمان، امن و آمہ، اتحاد ،تنظیم اور باہمی اتفاق و اتحاد کیلئے منعقد کی گئی۔
ہم اس پر اثر ریلی کے انعقاد پر سید عادل شاہ اور قراقرم جیپ کلب کے منتظمین و شرکا کو خراخ تحسین پیش کرتے ہیں۔
14/08/2026
#ایڈمن

03/07/2026
#ایڈمن
صوبائی وزیر برائے سیاحت، کھیل و ثقافت سید عادل شاہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اُن ممتاز شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی، عوامی فلاح اور مثبت اقدار کے فروغ میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
خصوصی تقریب کے دوران اُن افراد کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف ذرائع کے ذریعے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے، نوجوان نسل کی رہنمائی، سماجی ہم آہنگی کے فروغ، عوامی شعور کی بیداری اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی اسناد پیش کیں اور کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی، تعمیری سوچ اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے باصلاحیت اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار افراد کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھی جائے گی تاکہ معاشرے میں مثبت رجحانات کو مزید فروغ مل سکے۔
Category
Website
Address
Jutial
Gilgit
15150
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Syed Adil Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.