Gilgit-Baltistan Today

Gilgit-Baltistan Today

Share

گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال اورکوہستان کے باسیوں کی آو

Photos from Gilgit-Baltistan Today's post 17/09/2026

ہنزہ: پاک چین سرحد پر منتیکا پاس میں پہلی بار مشترکہ سرحدی مشقیں

ہنزہ: پاک چین سرحدی علاقے منتیکا پاس میں تقریباً 4,600 میٹر بلندی پر چینی فوج اور گلگت بلتستان پولیس کی خنجراب سیکیورٹی پولیس (KSP) کے درمیان پہلی بار مشترکہ سرحدی مشقیں منعقد ہوئیں۔

کے پی ایس اہلکاروں نے دو روزہ دشوار گزار سفر طے کرنے کے بعد مشقوں میں شرکت کی۔ مشقوں کا مقصد بلند پہاڑی سرحدی علاقوں میں دونوں جانب کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان باہمی رابطے، پیشہ ورانہ مہارت اور سیکیورٹی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اس موقع پر چینی فوج کی جانب سے KSP اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ جدید ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔ چینی فوج نے KSP اہلکاروں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

13/09/2026

گلگت : آغاخان ڈائیگنوسٹک جوٹیال گلگت میں ڈاکٹر اور دیگر ملازمین کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے خوردبرد کا انکشاف ہوگیا۔ جس کے بعد ادارے نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

11/09/2026

شگر: 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، دو ملزمان گرفتار
شگر کے علاقے مموچنمو میں 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان، حسن اور صباحت، کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ گلگت بلتستان پولیس نے بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

09/09/2026

*چیئرپرسن قائمہ کمیٹی سعدیہ دانش کا دنیور تھانے کا دورہ، کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار*

گلگت: چیئرپرسن قائمہ کمیٹی سعدیہ دانش نے دنیور تھانے کا دورہ کرتے ہوئے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیا اور واقعے پر انتہائی تشویش، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

سعدیہ دانش نے متعلقہ پولیس حکام سے مقدمے کی تفتیش، اب تک ہونے والی پیش رفت اور متاثرہ بچی کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقدمے میں تمام قانونی تقاضے مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق پورے کیے جائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا مصلحت کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کمسن بچی سے زیادتی ایک انتہائی سنگین، شرمناک اور ناقابلِ برداشت جرم ہے اور اس میں ملوث کوئی بھی شخص کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق خواہ کسی بھی رشتے یا سماجی حیثیت سے ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

سعدیہ دانش نے اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ایسے سنگین جرائم میں اگر قریبی خونی رشتے، بالخصوص والد، کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئے تو یہ ناقابلِ یقین اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے لیے باپ محبت، شفقت، اعتماد اور تحفظ کی علامت ہوتا ہے۔ جن ہاتھوں کو بیٹیوں کے سر پر شفقت اور تحفظ کا سایہ بننا چاہیے، اگر وہی ان کے استحصال کا ذریعہ بن جائیں تو یہ صرف ایک خاندان کا المیہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر بیٹی کو اس شخص کے ہاتھوں عدم تحفظ کا سامنا ہو جسے اس کی حفاظت اور عزت کا سب سے بڑا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے تو آسمان بھی ہل جاتا ہے۔ ایسے واقعات معاشرے کی بنیادی اقدار اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

پولیس حکام نے چیئرپرسن قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور متاثرہ بچی کا دفعہ 164 کے تحت مجاز عدالت کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کروایا جا چکا ہے۔
سعدیہ دانش نے تفتیش مکمل کرنے، بچی کا عدالتی بیان بروقت ریکارڈ کروانے اور مقدمے میں قانونی کارروائی کو مقررہ وقت میں آگے بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مقدمے میں آئندہ کی قانونی کارروائی بھی بلا تاخیر اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ متاثرہ بچی اور اس کے خاندان کو جلد انصاف مل سکے۔

سعدیہ دانش نے عدلیہ سے بھی امید ظاہر کی کہ مقدمے کے قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی، تاکہ وہ معاشرے کے لیے نشانِ عبرت بنیں اور مستقبل میں ایسے گھناونے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے حقوق اور تحفظ کو ہر مرحلے پر مقدم رکھا جانا چاہیے۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے متاثرہ بچی اور اس کے خاندان کو یقین دلایا کہ بچی کو ہر ممکن تحفظ، قانونی معاونت، طبی سہولیات اور ضرورت کے مطابق نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچی کی شناخت، عزت و وقار اور نجی معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات معاشرے کے لیے انتہائی سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہیں۔ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے قانون پر مؤثر عملدرآمد، متاثرین کا تحفظ اور مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی تک معاملے کی پیش رفت پر نظر رکھی جائے گی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ بیٹیاں معاشرے کی عزت اور مستقبل ہیں، ان کے تحفظ، وقار اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

08/09/2026

ہنزہ: سوست میں لیڈیز مارکیٹ کی 14 دکانوں میں چوری، لاکھوں کا نقصان
ہنزہ کے سرحدی قصبے اور بین الاقوامی گزرگاہ سوست میں چوروں نے لیڈیز مارکیٹ کی 14 دکانوں کا صفایا کر دیا، جس کے باعث دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
متاثرہ دکانداروں نے پولیس پر مبینہ طور پر چوروں کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس ایچ او سوست تھانہ کو معطل کرکے فوری طور پر شاملِ تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Photos from Gilgit-Baltistan Today's post 08/09/2026

ہنزہ: سوست میں لیڈیز مارکیٹ کی 14 دکانوں میں چوری، لاکھوں روپے کا نقصان

ہنزہ کے سرحدی قصبے سوست میں واقع الزہرہ لیڈیز مارکیٹ کی 14 دکانوں میں چوری کی واردات کے نتیجے میں دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ متاثرہ دکانداروں نے پولیس پر مبینہ طور پر چوروں کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ دکانداروں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے واردات سے قبل مارکیٹ کی بجلی منقطع کر دی، جس کے بعد سیکیورٹی کیمروں کو بھی ناکارہ بنایا گیا اور پھر 14 دکانوں میں چوری کی واردات کی گئی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سوست میں اس سے قبل بھی چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں، تاہم ان کے بقول اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سوست کو معطل کرکے انہیں واقعے کی تحقیقات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پولیس پر مبینہ طور پر چوروں کی سرپرستی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
متاثرہ دکانداروں نے ایس پی ہنزہ اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا ازخود نوٹس لیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متاثرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Photos from Gilgit-Baltistan Today's post 05/09/2026

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) گلگت بلتستان کا چپورسن وادی کا دورہ، زلزلہ متاثرین کی صورتحال پر تشویش

ہنزہ: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) گلگت بلتستان کی ٹیم نے 20 سے 22 اگست 2026 کو چپورسن وادی کا دورہ کرکے زلزلہ متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں مسلسل زلزلہ نما جھٹکوں، مکانات کی تباہی، بے گھری، صحت، تعلیم، پانی، بجلی اور روزگار سمیت متعدد مسائل نے سنگین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔
ایج آر سی پی کے کارڈینیٹر برائے گلگت بلتستان اسرار ادین اسرار
کے مطابق چپورسن وادی میں 659 سے زائد گھرانوں اور تقریباً 3,661 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مقامی نمائندوں کے مطابق تقریباً 90 فیصد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس تخمینے کی آزادانہ تکنیکی تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق 19 جنوری کے زلزلے میں 382 مکانات مکمل اور 68 جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق وادی میں مسلسل زلزلہ نما جھٹکوں کے باعث خواتین، بچوں اور دیگر افراد میں خوف، بے خوابی اور شدید ذہنی دباؤ پایا جاتا ہے۔ HRCP ٹیم نے اپنے تین روزہ قیام کے دوران دس سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد تباہ شدہ گھروں کے قریب خیموں میں رہنے پر مجبور ہے، جبکہ شدید سردی کے پیش نظر عام خیموں کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ مقامی آبادی نے تقریباً ایک ہزار موسم سرما کے لیے موزوں محفوظ پناہ گاہوں کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں پانی، صفائی اور حفظان صحت کی صورتحال کو بھی تشویشناک قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں متاثرہ گھرانوں کے لیے تقریباً دس فعال واش سہولیات دستیاب ہیں۔ بجلی کے نظام اور آبپاشی کی نہروں کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث گھریلو ضروریات، زراعت اور روزگار بھی متاثر ہوئے ہیں۔
تعلیم کے شعبے میں بھی صورتحال سنگین ہے اور اطلاعات کے مطابق تقریباً 1,394 طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ HRCP نے متاثرہ طلبہ کے لیے تعلیمی سلسلے کے تسلسل، محفوظ تعلیمی ماحول اور نفسیاتی معاونت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وادی میں فوری طور پر موسم سرما کے لیے محفوظ پناہ گاہیں، خوراک، ادویات، صاف پانی، واش سہولیات اور بجلی فراہم کی جائیں، جبکہ دور دراز علاقوں کے لیے موبائل طبی خدمات اور مؤثر ہنگامی ریفرل نظام قائم کیا جائے۔
HRCP
نے چپورسن کے نقصانات کا شفاف اور غیر جانب دارانہ سروے، زلزلہ و ارضیاتی خطرات کا جامع جائزہ، زلزلہ مزاحم مکانات کی تعمیر اور متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کے نظام پر نظرثانی کی سفارش بھی کی ہے۔

رپورٹ میں پوری چپورسن وادی کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے اور اس کے نتیجے میں متاثرہ طلبہ کی فیس معافی، بینک قرضوں میں ریلیف، ماہانہ خوراک و وظائف سمیت دیگر جائز مراعات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

HRCP
کے مطابق چپورسن کا بحران صرف مکانات کی تباہی تک محدود نہیں بلکہ اس نے رہائش، صحت، تعلیم، روزگار، غذائی تحفظ، انسانی وقار اور ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں، وفاقی اداروں اور امدادی تنظیموں سے فوری اور مربوط اقدامات کی اپیل کی گئی ہے۔

05/09/2026

غذر: یاسین سندی فرخندہ جبیں بنت محمد ناصر خان سندھی یاسین نے برطانیہ میں اپنی اعلیٰ تعلیم کامیابی سے مکمل کرنے اور لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز (IIS) سے سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (STEP) کا سخت اور جامع نصاب مکمل کر کے ایک نمایاں تعلیمی سنگ میل عبور کیا ہے۔ وہ اب پاکستان کے اسماعیلی طریقت اور ریلیجیس ایجوکیشن بورڈ (ITREB) کے ساتھ ایک STEP ٹیچر کے طور پر خدمات سر انجام دیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز (IIS) میں تعلیم حاصل کرنا ان کی تعلیمی لگن اور ادارہ جاتی فضیلت کی عکاسی کرتا ہے۔

03/09/2026

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کی اپیل پر اسیران امامیہ کی رہائی کے حوالے سے جاری مرحلہ وار احتجاجات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مثبت اور بہتر پیش رفت ہوئی ہے ۔ موجودہ صورتحال اور مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو مد نظر رکھتے ہوئے کل بروز جمعہ منعقد کیے جانے والے تمام احتجاجی پروگرامز کو موخر کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔

مرکزی انجمن امامیه گلگت بلتستان تمام علمائے کرام ، ہیئت آئمہ جماعت شیعہ گلگت ، ائمه جمعه و جماعت ، انجمن امامیه بلتستان، انجمن امامیه استور ، مجمع علماء نگر ، انجمن تبلیغ جعفر یہ ہنزہ ، تمام ذیلی انجمن ، سیاسی و سماجی شخصیات ، ملی تنظیموں اور بالخصوص ملت تشیع کے غیور نوجوانوں کا بھر پور تعاون ، اتحاد، نظم و ضبط اور مثالی یکجہتی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے

Photos from Gilgit-Baltistan Today's post 31/08/2026

گلگت:مرکزی انجمن امامیہ نے آغا راحت سمیت علماء کی از خود گرفتاری کے لیے سٹی تھانہ گلگت پہنچنے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے تمام مرکزی شاہراہوں کو فوری بند کرنے کا اعلان کردیا

Category

Telephone

Website

Address


Jutial Gilgit
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Baltistan Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.