Hunza News

Hunza News

Share

The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Hunza News.

(Voice of Nation)

Hunza News is recognised by audiences around the world as a provider of news Interviews, Entertainment, Informative videos and much more that you can trust. The objective of HUNZANEWS(pvt) is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. News received from different sources pertaining to and serving the Nation societies is presented to create and enhance links across different frontiers of identity, capitalizing on the technology led tides of globalization.

17/09/2026

Today National and international Updates | Hunza News Urdu-ہنزہ نیوز اردو

Photos from Hunza News's post 17/09/2026

پاک چین سرحد Mintika pass پر تاریخ میں پہلی بار مشترکہ مشقیں

تاریخ میں پہلی بار پاک چین سرحد پر Mintika پاس، سطحِ سمندر سے تقریباً 4,600 میٹر کی بلندی پر چینی فوج اور گلگت بلتستان پولیس کی خنجراب سیکیورٹی پولیس (KSP) کے مابین مشترکہ سرحدی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

خنجراب سیکیورٹی پولیس کے جوانوں نے مسلسل دو روز تک دشوار گزار پہاڑی راستوں سے سفر کرتے ہوئے Mintika سرحدی مقام پر پہنچ کر مشترکہ سرحدی مشقوں میں حصہ لیا۔ ان مشقوں کا مقصد بلند ترین اور دشوار گزار سرحدی علاقوں میں باہمی رابطے، پیشہ ورانہ مہارت اور سرحدی سیکیورٹی سے متعلق عملی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

اس موقع پر چینی فوج کی جانب سے خنجراب سیکیورٹی پولیس کے جوانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ چینی فوج کی جانب سے مختلف اقسام کے ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی، جبکہ باہمی خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے پولیس جوانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

یہ مشترکہ سرگرمی دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور دوطرفہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

17/09/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ برقیات میں ضروری اصلاحات، انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور الیکٹری سٹی پاور ریگولرئزیشن کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل بنانے کیلئے انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں ضروری ترامیم کئے جائیں تاکہ اس ادارے کو فعال کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ برقیات کو ابھی تک پی ڈبلیو ڈی کوڈ کے ذریعے چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی متاثر رہی ہے، اس اہم محکمے کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے ضروری ترامیم ناگزیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری برقیات اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ بجلی صارفین کو بروقت بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنانے اور موبائل نمبروں کے ذریعے بلوں کی ترسیل کو ممکن بنانے اور ریکوری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

16/09/2026

ہنزہ کے قابل اور ایماندار افسران کو نظرانداز کرنا ناقابلِ قبول ہے، ظہور کریم ایڈووکیٹ

ضلع ہنزہ میں قابل، تجربہ کار اور ایماندار مقامی افسران کو مسلسل نظرانداز کرکے ایسے افسران کی تعیناتی، جن کی کارکردگی اور ساکھ پر عوامی سطح پر سوالات اٹھتے رہے ہیں، انتہائی تشویشناک امر ہے۔ ہنزہ کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر ہنزہ کی انتظامی اور ترقیاتی ضروریات کے لیے مقامی طور پر دستیاب قابل افسران کو ترجیح کیوں نہیں دی جاتی؟

ایس ڈی پی او ہنزہ کی اچانک تبدیلی اور منتخب نمائندے کی جانب سے افسر کی تعیناتی کے مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونا بھی عوامی تشویش کا باعث ہے۔ ایسے انتظامی فیصلوں سے عوام میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ہنزہ کے جائز مطالبات اور عوامی نمائندگی کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے ایسے افسران کو ہنزہ میں تعینات کرنا، جن کی کارکردگی پر عوامی اعتراضات موجود ہوں، قابلِ تشویش ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ افسران کی تعیناتی میں میرٹ، دیانت داری، تجربے اور مقامی حالات سے واقفیت کو بنیادی معیار بنائے۔

ہم وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان اور آئی جی گلگت بلتستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع ہنزہ میں قابل، دیانتدار اور فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے، جبکہ انتظامی فیصلوں میں عوامی نمائندوں اور عوامی مفاد کو بھی مناسب اہمیت دی جائے۔

ہنزہ کے عوام کو شفاف، غیرجانبدار اور مؤثر انتظامیہ کا حق حاصل ہے، اور اس حق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

الیکشن قریب آتے ہی درجنوں امیدوار ہنزہ سے الیکشن لڑنے آ جاتے ہیں، مگر ہنزہ کے حقیقی مسائل پر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ عوام کو ایسے موسمی امیدواروں سے جواب مانگنا ہوگا

ظہور کریم ایڈووکیٹ
سابقہ صدر پی پی پی ہنزہ و سابقہ امیدوار جی بی ایل اے، حلقہ 6 ضلع ہنزہ

16/09/2026

ہنزہ: 20 سال سے قبضہ شدہ زمین واگزار، بیوہ خاتون کو مالکانہ حقوق مل گئے

التت ہنزہ: نائب تحصیلدار علی آباد ہنزہ نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سال سے غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین واگزار کروا دی۔

ذرائع کے مطابق چند افراد نے ایک بیوہ خاتون کی زمین پر گزشتہ 20 سال سے غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا، جسے انتظامیہ نے واگزار کروا کر متاثرہ خاتون کو مالکانہ حقوق فراہم کر دیے۔

16/09/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جس طرح بلامشافہ عام عوام سے مل کر ان کے مسائل حل کررہے ہیں وہ قابل تحسین اقدام ہے۔ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کی وزیر اعلیٰ تک رسائی کو ممکن بنایا گیا ہے۔ امید ہے کہ آپ کے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے اہم مسائل حل ہوں گے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کیلئے حکومت کے ساتھ ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔ 2012 ء کا معاہدہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف حکومت بلاتفریق کارروائی کرے اور اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے، ہماری جانب سے کسی مجرم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم گلگت بلتستان میں ہم آہنگی، بھائی چارگی اور ایک دوسرے کی عقائد کا احترام کرتے ہوئے علاقے کو امن و امان کے حوالے سے مثالی خطہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ایک اچھے ماحول میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جاسکے۔ اہلیت، میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ علاقے کے وسیع تر مفاد میں ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے اپنے حصے کاکردار ادا کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان کی ترقی اور معیشت کا انحصار یہاں کے امن و امان پر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بجٹ میں 8 ارب روپے غریبو ں، بیواؤں، نادرا اور مستحق افراد کی معاونت اور گلگت بلتستان کی یوتھ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا کیلئے مختص کئے گئے ہیں تاکہ مستحق لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنائی جاسکے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا مسئلہ روزگار، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشی استحکام ہے۔ سرکاری ملازمین کے علاوہ یہاں کے بے روزگار نوجوانوں، معذور، نادرا اور مستحق افراد کیلئے روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکردو میں علمائے کرام کی باہمی اتفاق، محبت اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے علاقے کے وسیع تر مفاد میں اتحاد کی وجہ سے سکردو کی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سیاحت کو فروغ مل رہاہے۔

15/09/2026
Photos from Hunza News's post 15/09/2026

ہنزہ: عطا آباد جھیل کے اطراف صفائی مہم کا آغاز
ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عطا آباد جھیل اور اس کے اطراف کو صاف ستھرا، خوبصورت اور ماحول دوست رکھنے کے لیے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
صفائی مہم اسسٹنٹ کمشنر گوجال اور متعلقہ مجسٹریٹ کی زیرِ قیادت بوٹ ایسوسی ایشن، مقامی رضاکاروں اور دیگر متعلقہ افراد کے تعاون سے شروع کی گئی، جس کے دوران عطا آباد جھیل کے اطراف موجود کچرے کو جمع کرکے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عطا آباد جھیل جیسے اہم سیاحتی مقام کی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ مقامی بوٹ آپریٹرز، رضاکاروں اور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد پر بھی زور دیا گیا کہ وہ جھیل اور اس کے اطراف صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور سیاحوں میں بھی صاف اور محفوظ ماحول کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔
انتظامیہ کی جانب سے عوام، مقامی کمیونٹی، بوٹ ایسوسی ایشن، ہوٹل مالکان، سیاحوں اور رضاکاروں سے اپیل کی گئی کہ وہ عطا آباد جھیل کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں۔

Telephone

Address


Headquarter Zulfiqarabad Gilgit
Hunza