Adnan Rasheed Rajput

Adnan Rasheed Rajput

Share

TOWN CHAIRMAN PARETABAD 🇵🇰🇱🇾
PAKISTAN PEOPLES PARTY 🇱🇾🇱🇾
BUISNESSMAN 🤍
OFFICAL PAGE .

26/07/2026

یومِ پیدائش مبارک، جناب آصف علی زرداری!

صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان، صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، جناب آصف علی زرداری کو دلی یومِ پیدائش کی مبارکباد۔

آپ کی سیاسی بصیرت، جمہوریت کے استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، خوشحالی اور وطنِ عزیز کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

ٹاؤن چیئرمین عدنان رشید راجپوت
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد، حیدرآباد

24/07/2026

مورخہ 24 جولائی 2026ء

میئر حیدرآباد جناب سردار کاشف خان شورو کی خصوصی کاوشوں اور پی ایس-65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی فرید قریشی کی ہدایت پر حلقہ پی ایس-65 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف یونین کونسلز میں پیور بلاک اسکیموں کی منظوری اور فراہمی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد جناب عدنان رشید راجپوت اور ٹاؤن چیئرمین نیرون کوٹ جناب منٹھار جتوئی کی نگرانی میں ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ پریٹ آباد ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 39، 42 اور 44 جبکہ نیرون کوٹ ٹاؤن کی متعدد یونین کونسلز میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے پیور بلاک اسکیمیں فراہم کی گئی ہیں، جن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

میئر حیدرآباد سردار کاشف خان شورو کی قیادت میں حیدرآباد شہر کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور جدید شہری انفراسٹرکچر میسر آئے گا۔

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت اور ٹاؤن چیئرمین نیرون کوٹ منتھار جتوئی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور حلقہ پی ایس-65 کی تمام یونین کونسلز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

“ترقی یافتہ حیدرآباد، خوشحال عوام” ہمارا مشترکہ عزم ہے اور انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔

20/07/2026

مورخہ 19 جولائی 2026ء،

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے میئر حیدرآباد جناب کاشف خان شورو کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے PS-65 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی فرید قریشی کی جانب سے منعقدہ نیازِ امام حسینؑ کی دعوت میں شرکت کی۔

اس موقع پر فیصل عبدالجبار خان، ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ، چیئرمین یو سی اشرت مغل، معززینِ شہر حیدرآباد، بزنس کمیونٹی کے نمائندگان اور دیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

نیازِ امام حسینؑ کی اس بابرکت محفل میں شرکاء نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے آفاقی پیغامِ حق، صبر، استقامت اور انسانیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر باہمی اُمور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

15/07/2026

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت کی جانب سے جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل کا پرتپاک استقبال، باہمی تعاون اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل برائے کراچی مسٹر TAMURA Takahiro اور ان کے دو رکنی وفد کا میئر سیکریٹریٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں محترمہ فاطمہ حسین، کلچرل اینڈ پبلک افیئرز اسسٹنٹ بھی شامل تھیں۔

جاپانی وفد کی آمد پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے انہیں گلدستے پیش کیے اور سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی ٹوپی اور اجرک کے روایتی تحائف سے نوازا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن چیئرمین عبدالغفور درس، ٹاؤن چیئرمین منٹھار جتوئی، ٹاؤن چیئرمین مصطفیٰ بلال شیخ، ٹاؤن چیئرمین عمیر چانڈیو، ٹاؤن چیئرمین تاج ولی خان، پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر ہماء نقوی، کونسل کی خاتون رکن صبا ظہور عباسی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے وفد کو حیدرآباد کی تاریخ، ثقافت، بلدیاتی نظام اور شہری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت نے شہر کو درپیش بنیادی مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی، نکاسیٔ آب اور سڑکوں کی بہتری کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے بھی اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی ادارے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور حیدرآباد کی تعمیر و ترقی کے لیے میئر حیدرآباد کی قیادت میں مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر TAMURA Takahiro نے سندھ میں جاپان کے جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص صحت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان مستقبل میں بھی سندھ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے صاف پانی، ماحولیات اور شمسی توانائی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے جاپان اور حیدرآباد کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، علم، ثقافت، بلدیاتی انتظام، ماحولیات، تعلیم اور پائیدار شہری ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آخر میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور ٹاؤن چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید راجپوت نے جاپانی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں باہمی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Hyderabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


H No. C/28 Liaquat Colony Hyderabad
Hyderabad
12345678