Truth Point Pakistan
“Your trusted source for Pakistan and worldwide news.
Bringing you accurate, fast, and unbiased updates on politics, economy, technology, and global affairs.”
stay update.
09/09/2026
بنوں: بنوں سٹی کے علاقے پھوڑی گیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں ساحل ولد حشمت، سکنہ ککی، حال مقیم پھوڑی گیٹ، جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی
چارسدہ؛شبقدر کے علاقے دریاب کورونہ، تھانہ خواجہ ہاؤس کی حدود میں افسو_سناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دو سوتنوں کے درمیان گھریلو تنا_زع پر جھ_گڑا ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے و_ا_ر کرکے اپنی سو_تن کو ق_ت_ل کردیا، جس کے بعد خود بھی قریبی کنویں میں چ،ھلا_نگ لگا دی اور جا_ں ب_ح_ق ہوگئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ق_ت_ل کی اصل وجہ اور دیگر تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں گوجرانوالہ میں آدھی تنخواہ ملنے پر سینیٹری ورکر کی خودکشی کا معاملہ زیرِ غور آیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان کی جانب سے سوالات کیے جانے پر سینیٹر عابد شیر علی نے مداخلت کی، جس پر ان کی سینیٹر ایمل ولی کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوگئی۔
بات بڑھنے پر دونوں ارکان کے درمیان ہاتھاپائی کی نوبت آ گئی۔ صورتحال کشیدہ ہوتے دیکھ کر کمیٹی کی چیئرپرسن نے مداخلت کی، جبکہ اجلاس میں موجود دیگر ارکان نے دونوں سینیٹرز کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔
وزیراعلی سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں سرکاری تعلیمی اداروں کو تالے لگ رہے ہیں جہاں پر 8 سال سے اساتذہ نہیں ہے
اور وزیر اعلی صاحب ہر وقت خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کی سڑکوں پر دھرنوں میں مصروف ہیں
خدارا صوبے میں نہیں صرف اپنے ہی ضلع میں ان بچیوں کی مستقبل کی فکر تو کریں
دعوے تو 12 سال سے تعلیمی ایمرجنسی کے کئے جارہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے
انڈونیشیا میں آناک کراکاٹوا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا، جس کے بعد آسمان کی جانب راکھ اور دھویں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے شاندار مناظر کیمرے میں محفوظ کر لیے گئے۔ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
یہ ہے خیبرپختونخوا کی گلوبٹ پولیس
پی ٹی آئی12 سالہ حکمرانی میں ایک محکمہ پولیس کو ٹھیک تو کر نہیں سکی اور
چلے ہیں ملک میں انقلاب برپا کرنے
نرسنگ کالج حیات آباد کے مناظر
07/09/2026
پشاور: حیات آباد میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کے طلبہ و طالبات کے احتجاج کے دوران پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔
پشاور: پولیس گاڑی کی ٹکر سے طالبہ کے پاؤں پر چوٹ آئی، جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔
پشاور: واقعے کے بعد طلبہ و طالبات نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
پشاور: پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ حیات آباد کے طلبہ و طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، مظاہرین کے احتجاج کے باعث سڑک آمدورفت کے لیے بند ہوگئی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پشاور: ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں نرسنگ کالج کی طالبات کے احتجاج کے دوران بند سڑک سے پشاور پولیس کی گاڑی گزرنے کی کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس اہلکار جلد بازی میں گاڑی کو آگے بڑھاتے ہیں، تاہم واقعے میں کسی طالبہ کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
واقعے سے متعلق پشاور پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
06/09/2026
لکی مروت: شادی خیل بیٹنی کے علاقے سے گزشتہ روز شرپسند عناصر کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوجوان جنت اللہ ولد نادر خان عوامی دباؤ کے نتیجے میں بحفاظت بازیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جنت اللہ صحرا میں گیا تھا جہاں شرپسند عناصر نے شک کی بنیاد پر اسے اغوا کر لیا۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ جنت اللہ عام شہری ہے اور اس کا کسی بھی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جس کے نتیجے میں شرپسند عناصر نے نوجوان کو رہا کردیا۔ جنت اللہ کی بازیابی پر اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad