Network For Human Rights And Justice
Human Rights
پنجاب میں جانور رکھنے والوں کو مریم نواز شریف پانچ لاکھ 40 ہزار روپیہ دے گی
بنگلہ یتیم والا کا روڈ پمز ہسپتال اسلام آباد کی طرح کسی بڑے حادثے کا منتظر برائے مہربانی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
تھانے میں بیٹھے شخصی کے منہ پر پولیس والے نے جوتا دے مارا
پنجاب گورنمنٹ نے بیوہ خواتین کے لیے رحمت کارڈ کا اجرا کر دیا ہے
27/08/2026
میرا باپ اور بھائی پولیس مقابلے میں مارے گئے اور انکے ق۔ت۔ل کا پرچہ بھی میرے اوپر ڈال دیا گیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ ، آپ کو اللہ اور اسکے رسولؐ کا واسطہ مجھے معافی دے دو ، میری جان بخشی کروا دو ۔۔۔۔ یاور نامی اس نوجوان کی کہانی یہ ہے کہ اسکا باپ اور دو سگے بھائی ایک پولیس مقابلے میں مارے گئے ، پولیس والوں کے بقول انہیں ساتھی چھڑانے آئے تھے انہی میں یاور بھی تھا جسکی فائرنگ سے اسکا اپنا باپ اور بھائی مارے گئے ، یاور کو اپنے باپ اور بھائیوں کا آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوا اب یہ چھپتا پھر رہا ہے وکلاء کی منتیں کررہا ہے کہ کسی طریقے سے اسکی جان چھڑا دیں کیونکہ اس دنیا میں باپ اور بھائیوں کا سہارا تھا وہ دنیا سے چلے گئے اب اسکے پیچھے جیل تھانے کچہری آنے والا بھی کوئی نہیں ۔ اگر پیش ہوتا ہے تو یقین ہے کہ ساری زندگی جیل میں گزر جائے گی یا وہی باپ اور بھائیوں والا انجام ہو گا ، اگر مفرور رہتا ہے تو بھی زندگی عذاب ہے یہ کیا کرے اور کہاں جائے ، یاور نے وزیراعلیٰ مریم نواز ، آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی ہیڈ سہیل ظفر چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرنڈر کرنا چاہتا ہے گرفتاری دینا چاہتا ہے مگر اسکے اوپر جو کچھ ناجائز ڈالا جارہا ہے اسے اسکی معافی دے دی جائے ، رحم کیا جائے اور اسے قانون اور عدالتوں کے حوالے کیا جائے تاکہ یہ اپنا مقدمہ لڑ سکے ۔۔ میاں عبدالمتین ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں روتے بلکتے اس نوجوان کو دلاسا دیا ہے اور حامی بھری ہے کہ وہ اسکا مقدمہ لڑیں گے اگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو یاور کی مصیبتوں کا خاتمہ ضرور ہو گا ۔۔۔
23/08/2026
ممبرشپ کے خواہش مند حضرات فوری رابطہ کریں
07/06/2026
Punjab Pmln
26/11/2025
ماشاءاللہ
نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے ہیومن رائٹس مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
جو بطور وفاقی شعبہ آزادانہ طور پر اپنے معاملات انجام دے گا۔ اس مانیٹرنگ سیل کی کوئی صوبائی یا ذیلی شاخ نہیں ہوگی۔ یہ مکمل مرکزی سطح کا ہوگا۔
پاکستان بھر کے تمام اضلاع اور تمام تحصیلوں سے ممبران منتخب کیے جائیں گے، جو کہ براہ راست مرکزی سطح پر ممبران تصور ہوں گے۔ یہ تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور اپنی رپورٹس براہ راست این ایچ آر جے کے مرکزی سیکرٹریٹ کو جمع کروائیں گے۔
ہیومن رائٹس مانیٹرنگ سیل تمام تر معاملات اور کارکردگی براہ راست مرکزی ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل جناب فیاض مسیح ناصر کی نگرانی، رہنمائی اور سرپرستی میں انجام دے گا۔
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Islamabad
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Network For Human Rights And Justice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.