Support Pakistan
Be Pakistani & Support Pakistan 💕
23/09/2026
"کپتان عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا ٹویٹ پیغام"
پاکستانی عوام کے پاس اب بہت محدود راستے باقی رہ گئے ہیں۔
یا تو وہ خاموش رہیں جبکہ ان کے منتخب رہنما کو قید کر دیا جائے، ان کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا جائے، ان کی جماعت کو دبایا جائے اور انہیں انصاف سے محروم رکھا جائے؛ یا پھر وہ پرامن طور پر باہر نکلیں اور احتجاج کے اپنے بنیادی حق کا استعمال کریں۔
آپ خاندانوں کو گرفتار کر سکتے ہیں اور لوگوں کو تشدد کی دھمکیاں دے سکتے ہیں۔ لیکن آپ 25 کروڑ پاکستانیوں کو قید نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی نسل کے عزم کو کچل سکتے ہیں۔
کوئی بھی حکومت اپنے عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہوتی۔ دنیا کو یہ دیکھنا چاہیے کہ کس طرح پاکستان کے عوام تشدد کی دھمکیوں کے باوجود انصاف کے حصول کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھا رہے ہیں۔
ان شاء اللہ، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کریں گے، نہ کہ وہ مجرم جو خوف کے ذریعے حکومت کرتے ہیں۔
چارسدہ احتجاجی مظاہرہ
صوبائی وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کے اغوا کے خلاف چارسدہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے میں پاکستان تحریکِ انصاف چارسدہ کے اراکینِ صوبائی اسمبلی، ضلعی قیادت اور پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
مظاہرین نے فضل شکور خان کی فوری بازیابی اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ۔
جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کر لو،
عوام کا ایسا طوفان آئے گا کہ بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی بھول جاؤ گے!
19/09/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا دورہ کوہاٹ
کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی صورتحال کا جائزہ لینے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوہاٹ پہنچے۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم، ایم این اے شہریار آفریدی، صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع جان اور ایم پی اے داؤد آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ اور وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور متاثرہ افراد و اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ملک و قوم کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا دورہ کوہاٹ
کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی صورتحال کا جائزہ لینے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوہاٹ پہنچے۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم، ایم این اے شہریار آفریدی، صوبائی وزیرِ اطلاعات شفیع جان اور ایم پی اے داؤد آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ اور وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور متاثرہ افراد و اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
اللہ تعالیٰ تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ملک و قوم کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰
15/09/2026
13 ستمبر 2026 کو امجد آفریدی اور قیصر گروپس کے مابین تھانہ گمبٹ حدود درپو کچ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی۔
واقعے میں دونوں گروپس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں تقریباً 20 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اب تک 9 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ پر واقعے کو معزز لاء منیسٹر خیبر پختونخواہ آفتاب عالم گروپ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ قرار دے کر جو خبر نشر کی جارہی ہے، وہ حقائق کے منافی ہے
پولیس کے مطابق 13 ستمبر کو پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ امجد آفریدی اور قیصر گروپس کے مابین ہوا تھا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کوہاٹ پولیس نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ حساس نوعیت کے واقعات سے متعلق خبریں نشر کرتے وقت تصدیق شدہ معلومات کو ترجیح دی جائے تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جاسکے۔
کوہاٹ پولیس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان کوہاٹ پولیس
8 فروری کو جب ہمارے کچھ محافظوں نے رات کو دن میں اور دن کو رات میں بدل دیا، کمشنر راولپنڈی خود گواہی دے رہا ہے۔۔
بچوں کے لیے دودھ لاؤں یا موٹر سائیکل کی ٹینکی میں اتنا پٹرول ڈلواؤں کہ کل کام پر پہنچ سکوں؟
یہ سوال آج ہر اُس پاکستانی شہری کا ہے جو مہنگائی کے ہاتھوں دو وقت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پریشان ہے۔
آخر غریب آدمی جائے تو جائے کہاں؟⛽️😢🇵🇰
پشاور : اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی میڈیا بریفنگ۔
پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پارلیمانی اجلاس رات 11 بجے طلب کر لیا، جو تاحال جاری ہے
پشاور: اسپیکر ہاؤس میں طلب اجلاس میں لاہور کے افسوسناک واقعے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی
پشاور: اجلاس میں لاہور واقعے کے تناظر میں موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا
پشاور: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اسد قیصر، شاہد خٹک کی سر براہی میں جاری اجلاس میں آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی
پشاور: پارلیمانی اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اراکینِ اسمبلی سے مشاورت جاری
پشاور: اجلاس میں ہونے والی مشاورت اور فیصلوں سے میڈیا کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا
Category
Contact the public figure
Website
Address
Kohat
Islamabad
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Support Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.