BAWS

BAWS

Share

BAWS is a non-profit community organization based in Karachi.

10/09/2026

*Dear Members,*

We’ve made the membership process simple and accessible for everyone with *Three Active Options* to choose from.

*1- Fill the Form Online*

Visit our official website
and fill out your membership form directly online.

https://baws.org.pk/become-a-member/

*Please note:*
Fields marked with Asterik(*) in the form are mandatory.

If you leave any box empty or skip any required information, the form will not be submitted successfully.

Kindly ensure the form is filled out completely and accurately.

*2- Download and Send*

Prefer to fill the form manually?
Simply download the membership form,
https://baws.org.pk/wp-content/uploads/2025/10/membership-form.pdf

complete it, and send it to us via WhatsApp.

*WhatsApp:*
*0332 2972297*

*3- Visit Our Office*

You can also visit our *BAWS OFFICE* in person to complete your membership process.
Our team will be there to assist you with every step and answer any questions you may have.

*TIMINGS:*
Monday to Thursday
5:30 pm to 7:00 pm

Saturday
5:30 pm to 7:00 pm

Sunday
3:30 pm to 06:00 pm

Friday *OFF*

*BAWS Bank Account Details*

For membership payments or contributions, please use the QR Codes.

13/08/2026

🇵🇰 ہماری نسل نے آزادی دیکھی ہے،
ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے سمجھیں بھی۔

ہم نے وہ ہجرت نہیں دیکھی،
ہم نے وہ قافلے نہیں دیکھے،
ہم نے وہ جدائیاں نہیں دیکھیں،
ہم نے وہ قربانیاں نہیں دیکھیں۔

مگر ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ:

پاکستان ہمیں آسانی سے نہیں ملا۔

اس لیے آزادی کا جشن صرف جھنڈے، سبز و سفید رنگ اور نعرے نہیں…

بلکہ اپنے وطن سے وفاداری،
اپنے معاشرے کی خدمت،
ایک دوسرے کا احترام،
اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی کوشش کا نام بھی ہے۔

🇵🇰 آزادی ایک نعمت بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

جشنِ آزادی مبارک — پاکستان زندہ باد!

12/08/2026

🇵🇰 *یومِ آزادی کی خصوصی تقریب* 🇵🇰

السلام علیکم!
جشنِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر *برادرانِ آلہ آباد ویلفیئر سوسائٹی* کی جانب سے ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں قومی ترانے کے ساتھ ساتھ ہمارے بچوں کی جانب سے ایک مختصر اور خوبصورت پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے اہلِ خانہ سے اس خوبصورت قومی تقریب میں شرکت کی پُرخلوص درخواست ہے۔
آئیے، مل کر آزادی کی خوشی منائیں اور اپنے بچوں میں وطن سے محبت کا جذبہ اجاگر کریں۔ 🇵🇰

📅 تاریخ: 14 اگست 2026
🕰️ وقت: شام 4 بجے
📍 مقام: برادری کا آفس

ایگزیکٹو کونسل
*برادرانِ آلہ آباد ویلفیئر سوسائٹی*

12/08/2026

🇵🇰 وہ ہجرت صرف سفر نہیں تھی…

وہ ایک گھر سے دوسرے گھر جانے کا نام نہیں تھا۔

وہ اپنی مٹی چھوڑنے کا درد تھا،
اپنے بزرگوں کی قبریں چھوڑنے کا دکھ تھا،
اپنی جائیداد اور کاروبار چھوڑنے کا فیصلہ تھا،
اپنوں سے بچھڑنے کا کرب تھا۔

لاکھوں لوگ خالی ہاتھ پاکستان پہنچے،
مگر ان کے دلوں میں ایک خواب تھا:

ایک آزاد وطن کا خواب۔

کسی نے اپنا مال چھوڑا،
کسی نے اپنا گھر،
کسی نے اپنے پیارے،
اور بے شمار لوگوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں۔

آج جب ہم آزادی کا جشن مناتے ہیں تو ایک لمحے کے لیے اُن تمام قربانیوں کو یاد کریں جن کے نتیجے میں ہمیں یہ وطن نصیب ہوا۔

آزادی کی اصل قدر، اُن قربانیوں کو یاد رکھنے میں ہے۔

🇵🇰 14 اگست — یومِ آزادی
پاکستان زندہ باد

11/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی — آزادی کی قدر اور ہماری ذمہ داری

14 اگست صرف خوشی منانے کا دن نہیں،
یہ اُن لاکھوں انسانوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے اپنے گھر، زمین، کاروبار، رشتے اور آسائشیں چھوڑ کر پاکستان کا سفر اختیار کیا۔

کسی نے اپنا گھر چھوڑا،
کسی نے اپنوں کی جدائی برداشت کی،
کسی نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا،
اور کسی نے اپنی جان دے کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔

ہم آج جس آزادی میں سانس لے رہے ہیں،
وہ ہمیں قربانیوں کے بعد ملی ہے۔

آئیے اس جشنِ آزادی پر صرف پرچم نہ لہرائیں،
بلکہ عہد کریں کہ ہم اپنے وطن، اپنے معاشرے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔

پاکستان ہماری پہچان، ہماری ذمہ داری اور ہماری امانت ہے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
برادران آلہ آباد ویلفیئر سوسائٹی

08/08/2026

اس بیٹھک کا مقصد ہے؛
برادری کی خواتین و مرد انٹرپرینیورز کو ایک غیر رسمی مگر بامقصد نشست میں اکٹھا کرنا، ان کی رائے سننا، ضروریات جاننا اور مستقبل کی سپورٹ پلان کرنا ہے۔۔۔
*اگر آپ بھی انٹرپرینیور ہیں تو ہماری اس بیٹھک میں شامل ہوں* اور اپنی قیمتی آرا سے نوازیں۔
دن: اتوار
جگہ: برادری کا آفس
تاریخ: 9 اگست 2026
وقت: دوپہر 4 بجے
لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/xEnBk3J1iP5njmAV8?g_st=ac

10/07/2026

محترم ممبران
رنگون والا میں ہفتے کے دن ہونے والے اس بازار میں *برادرانِ آلہ آباد ویلفیئر سوسائٹی* کے چار گھریلو کاروباری شخصیات نے بھی اسٹال لگایا ہے، آپ تمام سے درخواست ہے کہ اس فیسٹیول میں اپنے گھرانے کے ساتھ شرکت کیجیے اور برادری کے ان نئے اُبھرتے کاروبار کو وسعت دیجئے۔
شکریہ

29/06/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

برادران الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی کے تحت سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔۔۔ جو کہ آج *29* جون سے *04* جولائی تک جاری رہے گا۔۔۔
اس سمر کیمپ میں ۔۔ بچوں کی دلچسپی سے متعلق ۔۔ بنیادی کورسز کروائے جا رہے ہیں ۔۔۔

اپ سب سے گزارش ہے کہ *سمر* *کیمپ ویک* میں بچوں اور سمر کیمپ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ضرور شامل ہوں۔۔۔
*Location:*

https://maps.app.goo.gl/5pEgpqxvq3taSBVH

*معلومات کے لئے رابط کریں :*
0332-2972297

جزاکِ اللہ
*سمر کیمپ ٹیم*
*برادران الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی*

23/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

سمر کیمپ میں شامل ہونےکے لیے *BAWS آفیشل نمبر* *03322972297* پر رجسٹریشن کروائیں ..

*نام*
*پتہ* :
*کلاس* :
*اسکول کا نام* :

سمر کیمپ میں داخلہ فیس.. صرف *500* ہے.

رجسٹریشن کی آخری تاریخ *27 جون* ہے۔

رجسٹریشن کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

*ایجوکیشن سپورٹ کمیٹی.*
*برادران الہ آباد ویلفیئر سوسائٹی*

Telephone

Address


ST 5/B Block H North Nazimabad
Karachi
74700

Opening Hours

Monday 17:30 - 20:00
Tuesday 17:30 - 20:00
Wednesday 17:30 - 20:00
Thursday 17:30 - 20:00
Saturday 17:30 - 20:00
Sunday 14:30 - 18:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BAWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Karachi.