Kohat Today
kohat today is a news page. we share true stories and news of kohat region.. All about Kohat Region & KPK News
کوہاٹ ۔ کمپنی باغ کوہاٹ ٹ28 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ۔۔۔
۔ کانفرس میں شہر بھر سے ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شرکت۔
۔ شرکاء نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔۔۔
۔ قادیانیت فتنے کو دنیا بھر سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہو گا۔ شرکاء کا خطاب
پاکستان کل بھی ناقابل تسخیر تھا اور آئندہ بھی ناقابل تسخیر رہے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
🇵🇰
06/09/2026
*یومِ دفاع پاکستان: کوہاٹ میں پروقار تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت، قومی اتحاد کا عزم*
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کوہاٹ تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان، سول سوسائٹی، عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ سکول کے بچوں نے دن کی مناسبت سے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کءے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کی بقا، سلامتی اور ترقی صرف فوج کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہر پاکستانی کو ملک کی تعمیر، استحکام اور ترقی کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو قوم کو اتحاد، یکجہتی، جرات اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ ملکی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور امن کیلئے ریاستی اداروں اور عوام کا باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ نئی نسل کو بھی شہداء کی قربانیوں اور دفاعِ وطن کی تاریخ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد شرکاء نے یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے واک میں شرکت کی۔
....................
Kohat...61st Defence and Martyrs Day was commemorated at Thall Cantonment with a solemn wreath laying ceremony at Yadgar-e-Shuhada. General Officer Commanding 9 Division paid tribute to the sacrifices of Shuhadas and expressed gratitude to the Ghazis and families of the martyrs. Special prayers for the peace, security, stability and prosperity of Pakistan were also made. Military officials expressed that the legacy of our heroes solidifies our resolve to uproot and completely eradicate the scourge of terrorism.
61 ویں یومِ دفاع و شہداء کے سلسلے میں ٹل کینٹ میں یادگارِ شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور غازیوں اور شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ فوجی حکام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہمارے ہیروز کی شاندار روایات دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس کا مکمل خاتمہ کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔
03/09/2026
31/08/2026
کرک کے پہاڑی علاقہ بہادر خیل میں غول ڈیم کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس ڈرائیور واجد شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
کرک کے پہاڑی علاقہ بہادر خیل میں غول ڈیم کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس ڈرائیور واجد شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
کوہاٹ ۔ تاندہ ڈیم میں نہانے پر پابندی کے باوجود لوگ نہانے سے گریز نہیں کرتے ۔ پھر کہتے ہیں کہ ڈیم میں بچے ڈوب گئے۔
والدین اپنے بچوں کی زمہ داری پوری کریں۔۔۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kohat
26000