Chain For Change

Chain For Change

Share

Our domains are:
1) Counseling
2) Women Empowerment
3) Ration Drives
4) Medication
You can join

07/07/2026
10/06/2026

سید رعد علی شاہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور سے سول انجینئرنگ کے گریجویٹ ہیں اور اس وقت بطور انجینئر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ وہ سماجی خدمت اور قائدانہ سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی میں پروموشن اور اردو نثر لیڈ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ والنٹیئر فورس پاکستان کے ساتھ بطور ایڈوائزر، اے ایس کے ایف میں بطور سپروائزر، اور اے ایچ پی ایکسپرٹائز کے ساتھ بطور کانٹینٹ رائٹر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ اس وقت چین فار چینج میں ڈائریکٹر کانٹینٹ رائٹنگ اور ایس اے ایف میں بطور وائس چیئرمین بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے متعدد دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے اور ہمیشہ کمیونٹی سروس اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

10/06/2026

سید وارث شاہ ایم بی اے فنانس اور ماسٹرز اِن کمپیوٹر سائنس کی ڈگری رکھتے ہیں۔ وہ گیارہ سالہ تدریسی تجربہ رکھنے والے ماہرِ تعلیم، نیکس اکیڈمی کے اکیڈمک کنٹرولر اور رکن شعبہ نصاب سازی و تحقیق، ہمدرد پبلیکیشنز پاکستان اور چین فار چینج ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ہیں۔

10/06/2026

حمناء ایوب
اردو تقریر آپ کا شوق ہےاور اس میں مہارت تامہ رکھتی ہیں ۔ آپ نے سکول کی سطح سے لے کر یونیورسٹی کی سطح تک متعدد مقابلہ جات میں حصہ لیا اور پوزیشن حاصل کی ۔جس میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، یو ای ٹی اور یو ایم ٹی شامل ہیں ۔آج ایک بہترین مقررہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین منصف کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں ۔ آپ اردو بزم مباحثہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور پاکستان ڈیبیٹنگ سوسائٹی ضلع لاہور کی صدر رہ چکی ہیں۔ آپ کی خدمات اپنی ذات تک محدود نہیں رہی بلکہ جہاں دوسروں کو ضرورت پڑی اپنے خطابت کے فن میں پیش خدمت رہی ہیں ۔ آپ کی یہ خوبی آپ کو سب میں نمایاں بناتی ہے۔
ہم آپ کو بطور منصف خوش آمدید کہتے ہیں

10/06/2026

ڈاکٹر خضرا تبسم
پی ایچ ڈی پوسٹ ڈاکٹریٹ اردو
اسسٹنٹ پروفیسر اردو
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور
انچارج اردو ڈیبیٹنگ سوسائٹی
اردو اور پنجابی شاعرہ
تقریباً چالیس تحقیقی مضامین قومی اور بین الاقوامی رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں

06/06/2026

🔹 آن لائن مباحثہ مقابلہ 2026 🔹
مورخہ: 14 جون، 2026

"چین فار چینج" آپ کی جامعہ اور طلبہ سوسائٹی کو ایک آن لائن مباحثہ مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

ہم آپ کو اور آپ کی سوسائٹی کو اس علمی و فکری مقابلے کا حصہ بننے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ مقابلہ مکمل طور پر آن لائن منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف جامعات کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

🏆 مقابلے کے فاتحین کے لیے خصوصی دعوتِ طعام کا اہتمام کیا جائے گا، جس کی جگہ اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

آئیے، گفتگو، دلیل اور علم کے ذریعے مثبت تبدیلی کا حصہ بنیں۔

01/05/2026

At Chain For Change, we believe every worker deserves respect, fair treatment, and dignity. This Labour Day, let’s commit to building a more just and compassionate society.

Charity DONATION helpinghands helpothers togetherwecanmakeadifference

30/04/2026

AL HAMDU LILLAH ❤️ Our Orphanage Visit ❤️

keadifference

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Lahore