SQ Cloth Collection
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SQ Cloth Collection, Clothing (Brand), Lahore.
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم 🤍
✨ SQ Cloth Collection ✨
Unstitched | Ready-to-Wear
Ladies | Gents | Kids
Abayas | Shawls | Dupattas
Bedsheets | Seasonal Fabrics
Everything Under One Roof 🛍
📦 All Pakistan Delivery
📲 WhatsApp Orders
📍 Lahore
✨ آج کی Cambric Collection کا ایک Stunning 2-Piece! 🖤🌸
Black base پر beautiful multi-floral print — شرٹ کا bold اور بڑا floral print جبکہ شلوار کا coordinated مگر مختلف print، جو پورے suit کو ایک stylish & sophisticated look دیتا ہے۔ 🖤🌺
اس کے ساتھ اگر آپ اسی colour family کا contrast/coordinated dupatta add کر لیں تو پورا look مزید elegant اور complete ہو جائے گا۔ ✨
👗 Printed Cambric Shirt
👖 Printed Cambric Trouser
🧣 Dupatta آپ اپنی پسند کے مطابق add کر سکتی ہیں
🧵 Stitching Facility Available
📦 Delivery Available
📲 Order via WhatsApp
Black کبھی out of style نہیں ہوتا… اور یہ floral print اسے اور بھی خاص بنا رہا ہے! 🖤✨
SQ Cloth Collection 🖤💛
PrintedSuit 2PieceSuit MidSeasonCollection LadiesCollection PakistaniFashion DailyWear StitchingAvailable OnlineShoppingPakistan NewArrival ShopNow OrderNow
17/09/2026
میری چھوٹی بہن کو میرے کپڑے بہت پسند ہیں اور وہ اکثر مجھ سے خریداری کرتی ہے۔ ❤️
ایک دن وہ اپنی دوست کے ساتھ بیٹھی تھی اور اسے اپنا نیا Dress دکھاتے ہوئے کہنے لگی:
“دیکھو، میں نے یہ 3500 کا لیا ہے۔”
ساتھ بیٹھی ایک انجان خاتون نے صرف تصویر دیکھی اور فوراً کہا:
“اوہو! آپ نے تو یہ بہت مہنگا لیا ہے!” 😳
مجھے بس ایک بات نے سوچنے پر مجبور کر دیا…
صرف تصویر دیکھ کر آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ یہ مہنگا ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے یہ Original ہے یا Replica؟
کپڑے کی Quality کیا ہے؟
Fabric، Weave، Thread، Print اور Finishing کیسی ہے؟
اور سب سے اہم بات…
ہر طبقے کے لوگ اپنی استطاعت اور اپنی پسند کے حساب سے خریداری کرتے ہیں۔
کسی کو Original Branded چاہیے،
کسی کو اسی کا Replica چاہیے،
اور کچھ لوگ تو Replica بھی اس لیے ڈھونڈتے ہیں کہ انہیں بس وہی Look چاہیے جو انہوں نے کسی Branded Dress میں دیکھا ہے۔
اور یہ بھی بالکل ٹھیک ہے۔
ہر شخص کی اپنی ترجیح اور اپنا بجٹ ہے۔
تو پھر ہم کون ہوتے ہیں کسی کی خریداری دیکھ کر فیصلہ سنانے والے کہ
“آپ نے مہنگا لے لیا” یا “آپ نے غلط خریدا”؟
آپ کو کیا معلوم جس نے وہ Dress خریدا، اس نے اپنی محنت کی کتنی کمائی سے خریدا؟
اور جس نے وہ چیز بیچی، اس نے اسے کتنی محنت اور ایمانداری سے خریدا اور آگے پہنچایا؟
خدارا، سنی سنائی باتوں اور صرف ایک تصویر کی بنیاد پر کسی چیز، کسی خریدار یا کسی Seller کو Judge نہ کریں۔
ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے،
اور ہر شخص اپنی ضرورت اور استطاعت کے مطابق اس قیمت کو قبول کرتا ہے۔
لوگ اپنی سوچ کے حساب سے بولتے ہیں،
آپ اپنی قدر خود پہچانیں۔ ❤️
کیونکہ آخر میں…
رزق اللہ دیتا ہے، لوگوں کی رائے نہیں۔ 🤲✨
🌸 Elegant • Decent • Perfect for Mid-Season 🌸
آج کا خوبصورت ٹو پیس خاص طور پر اُن خواتین کے لیے جو سادگی میں بھی خوبصورتی اور elegance پسند کرتی ہیں۔ 🤍🖤
خوبصورت Multi Floral Printed Shirt کے ساتھ Off-White & Black Dotted Shalwar کا combination بہت ہی decent اور graceful ہے۔ ✨
🌤️ پنجاب کا موسم بھی کچھ ایسا ہے کہ یہاں گرمی سے سردی کا transition بہت جلدی نہیں ہوتا، اسی لیے ہمارا Mid-Season Collection نومبر تک آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
نہ بہت گرم، نہ بہت ہلکا—
بس اس بدلتے موسم کے لیے بالکل مناسب کپڑا اور خوبصورت designs۔ ❤️
SQ Cloth Collection — Quality کے معاملے میں No Compromise.
📦 All Pakistan Delivery Available
📲 Booking کے لیے WhatsApp کریں
WomensFashion PunjabWeather NovemberCollection DecentWear QualityCollection
16/09/2026
کسٹمر:
آپ کے پاس اوریجنل برانڈڈ کپڑے ہوتے ہیں؟
میں:
جی بالکل! ❤️
کسٹمر:
اچھا یہ Printed 2-Piece کتنے کا ہے؟
میں:
اس کی Outlet Price 2999 روپے ہے،
اور آپ کو میرے پاس سے 2699 روپے میں مل جائے گا۔ 😊
کسٹمر:
اتنا مہنگا؟ 😳
بس پھر کیا تھا…
میرا تو اپنا ہی حادثہ نکل گیا کہ
یہ کیا ہوا ہے؟ 😂😂
بھئی جب آپ نے پوچھا تھا کہ برانڈڈ ہے؟
تو میں نے آپ کو برانڈڈ کے ہی پیسے بتانے تھے نا! 😅
آپ مجھے یہ کہیں کہ
لوکل مارکیٹ والا 2-Piece ہے؟
تو میں بھی کہہ دوں گی:
جی بالکل، وہ تو میرے پاس 1617 روپے میں پڑا ہوا ہے۔ 😂
لیکن جب بات برانڈڈ کپڑے کی ہوگی تو ساتھ میں:
✨ کپڑے کی کوالٹی
✨ فنشنگ
✨ اصل برانڈ
✨ پیکنگ
✨ Outlet Standard
✨ اور وہ معیار جس کے لیے آپ پیسے دے رہے ہیں
سب کچھ آئے گا۔
اور ایک بات…
یہ برانڈ والے ہمیں کوئی فری میں مال نہیں دے دیتے۔ 😂
ہم ان سے ہول سیل میں خریدتے ہیں، اپنی انویسٹمنٹ لگاتے ہیں، پھر اس میں اپنا مناسب سا پرافٹ رکھ کر آپ تک پہنچاتے ہیں۔
اب اگر آپ کو Outlet سے بھی سستا کہیں مل رہا ہے…
تو خدا کے لیے وہیں سے خرید لیں! 😂❤️
آپ بھی خوش،
ہم بھی خوش،
اور سب سے بڑھ کر…
ہمارا دل بھی سلامت! 🤣🤣
ورنہ اگلی دفعہ قیمت بتاتے ہوئے
ہارٹ اٹیک ہمیں آئے گا یا آپ کو، یہ پتا نہیں! 😂
بس اتنی سی گزارش ہے:
برانڈڈ پوچھیں تو برانڈڈ کا ریٹ سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ 😜❤️
آج آپ کے لیے پیش ہے ایک نہایت خوبصورت کاٹن وسکوس ٹو پیس جوڑا۔ 🌸✨
ڈارک کیمل شیڈ کے ساتھ میرون فلورل پرنٹ کا حسین امتزاج اس آرٹیکل کو ایک منفرد اور دلکش انداز دیتا ہے۔ نرم، آرام دہ اور خوبصورت فیبرک کے ساتھ یہ جوڑا روزمرہ استعمال اور ہلکی تقریبات دونوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ 🤎❤️
اگر آپ نفاست، خوبصورتی اور معیاری فیبرک پسند کرتی ہیں تو یہ آرٹیکل یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔
📩 آرڈر اور مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
QualityFabric
✨ Silk Suits with Handcrafted Indian Dupattas ✨
خوبصورت سلک کے جوڑوں کے ساتھ
ہینڈ میڈ انڈین دوپٹے، جن پر نفیس Hand Painting اور خوبصورت Embellishment کا کام کیا گیا ہے۔ 💫
ہر دوپٹے میں ہاتھ کی کاریگری کی خوبصورتی،
اور ہر جوڑے میں ایک منفرد شاہانہ انداز۔ 👑
🌸 Festive Wear | Wedding Wear | Special Occasions
خوبصورت فن، نفاست اور دلکش رنگوں کا حسین امتزاج۔
SQ Cloth Collection — Elegance That Speaks for Itself ✨
EmbellishedDupatta WeddingCollection FestiveWear WeddingWear LuxuryCollection HandcraftedElegance
15/09/2026
🤍 ایک چھوٹی سی گزارش، ہمارے ہر کسٹمر کے لیے
ہم اپنے کام میں کوالٹی کے ساتھ کبھی compromise نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ SQ Cloth Collection میں article select کرتے وقت ہم بہت سوچ سمجھ کر collection خریدتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ جو چیز آپ تک پہنچے وہ ہمارے معیار پر پوری اترے۔
ہاں، کبھی کبھار ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ نے کسی dress سے اپنی توقعات کچھ زیادہ وابستہ کی ہوں اور وہ آپ کے ذاتی معیار یا پسند کے مطابق نہ آئے۔ لیکن الحمدللہ ایسا بہت کم ہوتا ہے—100 میں شاید ایک بار۔
مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم آپ کا order dispatch کرتے ہیں تو ہمارا سرمایہ اسی stock میں لگا ہوتا ہے۔ آپ کا article نکلتا ہے تو ہم اس کی جگہ اگلے stock اور نئی booking کی planning کرتے ہیں۔ اگر وہی article دو تین مرتبہ return ہو اور ساتھ refund بھی مانگا جائے تو ایک چھوٹے seller کے لیے اس میں واقعی نقصان ہوتا ہے۔
اور اگر seller ایمانداری سے exchange کی سہولت دے رہا ہو تو ہم customer کو facilitate کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات return کے بعد customer رابطہ ختم کر دے یا seller کو ایسا article واپس ملے جو دوبارہ آسانی سے sell نہ ہو سکے، تو وہ stock seller کے پاس ہی رہ جاتا ہے۔
اس لیے میری پیاری بہنوں سے صرف ایک گزارش ہے:
Order کرنے سے پہلے article، colour، fabric اور design اچھی طرح دیکھ کر اپنی پسند سے order کریں۔ ❤️
اور اگر کبھی صرف پسند کا مسئلہ ہو اور آپ اسے اپنے استعمال میں نہ لا سکیں، تو کسی بہن، رشتہ دار یا ضرورت مند کو دے دیں۔ شاید وہ چیز کسی اور کے لیے خوشی بن جائے۔ 🌸
ہم آپ کی محنت اور پیسے کا خیال رکھتے ہیں،
بس آپ بھی ہماری محنت، سرمایہ اور حلال رزق کا خیال رکھیے۔
کیونکہ ہر چیز کا حساب دینا آسان ہے،
مگر حقوق العباد کا معاملہ بہت نازک ہے۔ 🤍
اللہ ہمیں رزقِ حلال کمانے، ایک دوسرے کے حق کا خیال رکھنے اور اپنے کاروبار میں برکت حاصل کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🤲🏻
SQ Cloth Collection 🖤💛
Quality is never compromised.
🌸 Beautiful Cotton Viscose Collection 🌸
لائٹ پنک اور ڈارک پنک کے حسین کمبینیشن میں خوبصورت پرنٹ ✨
ایسا نفیس اور دلکش آرٹیکل جو دیکھتے ہی پسند آ جائے۔ 💕
✔️ Cotton Viscose Fabric
✔️ 3 میٹر قمیض
✔️ 2.5 میٹر شلوار
✔️ سپر سافٹ اور خوبصورت ٹراؤزر/شلوار فیبرک
✔️ خوبصورت انٹرنیشنل اسٹائل قمیض
رنگوں کا خوبصورت امتزاج اور فیبرک کی کوالٹی اسے روزمرہ کے ساتھ ساتھ خوبصورت کیژول لُک کے لیے بھی بہترین بناتی ہے۔ 🌷
SQ Cloth Collection — جہاں خوبصورتی کے ساتھ کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ✨
کسی کا رزق کوئی نہیں چھین سکتا،
جو آپ کے نصیب میں لکھا ہے، وہ آپ تک پہنچ کر ہی رہے گا۔ ❤️
اللہ پاک تو پتھر کے اندر چھپے کیڑے کو بھی رزق دینے پر قادر ہے، پھر ہمیں اپنے رزق کی اتنی فکر کیوں؟
لوگ کیا کر رہے ہیں، کون آگے نکل گیا، کس نے کیا بیچا، کس نے کیا کہا—
ان سب سوچوں اور ٹینشنز کو چھوڑ دیں۔
بس اپنے کام پر توجہ دیں، نیت صاف رکھیں، محنت کرتے رہیں اور رزق کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیں۔
کیونکہ جو رزق اللہ نے آپ کے لیے لکھ دیا ہے،
وہ نہ کوئی روک سکتا ہے، نہ چھین سکتا ہے۔ 🤍
اللہ ہمارے رزق میں برکت، ہمارے دل میں سکون اور ہماری محنت میں خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
14/09/2026
کسٹمر: آپ کے پاس Original Branded کپڑے ہوتے ہیں؟
میں: جی بالکل۔ ❤️
کسٹمر: یہ اسی سال کی Collection ہے؟
میں: جی۔
کسٹمر: اور کون کون سے Designs ہیں؟
میں: جی یہ بھی دیکھیں… یہ بھی… اور یہ بھی… 😂
آدھا پونا گھنٹہ Pics اور Videos دیکھنے کے بعد:
“اچھا جب نئی Collection آئے گی تو ضرور بتائیے گا۔” 🤣
اب ایک چھوٹی سی بات ❤️
اگر کوئی Dress آپ کو پسند آیا ہے، آپ کے دل کو کلک کیا ہے، تو وہ کون سے سال کی Collection ہے اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ کو وہ پسند آیا اور اس کا معیار آپ کی توقع کے مطابق ہے۔
اور جہاں تک Sale Price کی بات ہے، ہماری ایمانداری یہ ہے کہ Outlet پر پورا سال Sale ہو یا نہ ہو، ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ کو اپنی خریداری کے حساب سے مناسب اور Sale Price کے قریب بہترین ریٹ دیں۔
لیکن یہ کہیں نہیں لکھا کہ کوئی Seller پابند ہے کہ وہ لازماً آپ کو برانڈ کی موجودہ Sale Price پر ہی چیز دے۔
جو چیز ایک تاجر نے خرید لی، وہ اس کی ملکیت ہے اور اسے اپنا مناسب Profit رکھنے کا پورا حق ہے۔
ہماری ترجیح بس یہ ہے کہ سنت کے مطابق نہ کسٹمر کا نقصان ہو، نہ اپنا۔ ❤️
کیونکہ کاروبار صرف Profit کا نام نہیں،
برکت بھی چاہیے۔ 🤲✨
Category
Contact the business
Telephone
Address
Lahore
54920
Opening Hours
| Monday | 10:00 - 23:00 |
| Tuesday | 11:00 - 22:00 |
| Wednesday | 11:00 - 22:00 |
| Thursday | 11:00 - 22:00 |
| Friday | 11:00 - 22:00 |
| Saturday | 11:00 - 22:00 |