Human Rights PK
YouTube : https://www.youtube.com/c/HumanRightsPK
By Ishtiaq Ch ASC
President Legal Council HRSP
25/09/2026
24/09/2026
لاہور ھائیکورٹ بار سے اشتیاق چوہدری کا خطاب: وطن عزیز کو ایک نئی قومی جدوجہد اور اتحاد کی ضرورت ہے
لاہور: صدر لیگل کونسل، ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے 27 ویں أینئی ترمیم کے پس منظر میں لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو آج ایک ایسی منظم، پُرامن اور اصولی قومی جدوجہد کی ضرورت ہے جس کی مثال تحریکِ پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریکِ پاکستان صرف کسی ایک طبقے کی جدوجہد نہیں تھی بلکہ طلبہ، مزدوروں، کسانوں، وکلاء، تاجروں، دانشوروں اور معاشرے کے مختلف طبقات نے مل کر ایک مقصد کے لیے جدوجہد کی تھی۔ آج بھی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کے تمام طبقات کو آئین، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، جمہوری اقدار اور انصاف کے مشترکہ اصولوں پر متحد ہونا ہوگا۔
اشتیاق چوہدری نے کہا کہ طلبہ، مزدور، کسان، وکلاء اور سول سوسائٹی کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر پُرامن اور آئینی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ تبدیلی کسی ایک فرد یا ادارے کے ذریعے نہیں بلکہ اجتماعی شعور، مسلسل جدوجہد اور عوامی شمولیت سے آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ، بنیادی انسانی حقوق اور مضبوط جمہوری اداروں سے وابستہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو قومی معاملات میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے آگے لایا جائے اور ایک ایسا پاکستان تشکیل دیا جائے جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق، انصاف اور عزتِ نفس حاصل ہو۔
انہوں نے کہا: "قائداعظم کی جدوجہد ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ جب قوم کسی اصولی مقصد کے لیے متحد ہو جائے تو بڑے سے بڑا چیلنج بھی ناقابلِ تسخیر نہیں رہتا۔"
23/09/2026
عالمی یومِ امن: امن، مکالمے اور انسانی حقوق کے فروغ پر زور
لاہور: پیس سینٹر لاہور میں عالمی یومِ امن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے اقوامِ متحدہ کے اس سال کے موضوع ’’امن میں سرمایہ کاری — ہر ایک کے لیے، ہر جگہ، ہر روز‘‘ کی روشنی میں دنیا میں امن، مکالمے، انسانی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی Very Rev. Fr. Pascal Paulus OP، پرائر اور وائس پراونشل، ڈومینیکن آرڈر پاکستان تھے، جبکہ تقریب کی میزبانی فادر جیمز چنن OP نے کی۔
صدر لیگل کونسل، ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار امن صرف جنگ کے خاتمے کا نام نہیں بلکہ انسانی وقار، بنیادی حقوق، مذہبی آزادی، مساوی شہریت، برداشت اور انصاف کے فروغ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں موجود اختلافات کو تصادم کے بجائے مکالمے، قانون کی حکمرانی اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو امن، برداشت اور انسانی حقوق کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اشتیاق چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی، سماجی انصاف اور امن کے فروغ کے لیے سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، وکلا اور نوجوانوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب سے مفتی عاشق حسین، محمد عاصم مخدوم، پروفیسر محمود غزنوی، علامہ نو بہار شاہ، فادر شہزاد کھوکھر OFM Cap، سسٹر ریاض، فادر اختر نوید OP، فادر عادل پیٹر OP، Very Rev. Dr. Marqus Fida نے شرکت کی۔۔ فادر مارکس ڈینیئل OP نے خصوصی دعائیہ کلمات پیش کیے جبکہ اشر نذیر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن، محبت، رواداری، انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
22/09/2026
ختم نبوت، ناموس رسالت کانفرنس!!
صدر لیگل کونسل، ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کانفرنس کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے گجر برادری کی سماجی، فلاحی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے باہمی اتحاد، تعلیم، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور معاشرتی ترقی کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ برادریوں کی اصل طاقت اتحاد کے ساتھ ساتھ علم، کردار، خدمتِ خلق اور قومی ذمہ داری میں مضمر ہے۔ تقریب میں جسٹس (ر) چوہدری عبدلعزیز، صوفی باصفا غلام محی الدین قادری أستانہ عالیہ ڈھوڈا شریف گجرات، مہر ذیشان جماعتی أستانہ عالیہ علی پور شریف، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر گجر، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری عرفان حیات باجوہ، سابق صوبائی وزیر تعلیم، چوہدری محمد اقبال گوجر، چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب، چوہدری احمد اقبال، چوہدری سلیم الہی گوجر، پروفیسر ڈاکٹر رشید عزیز گوجر، چوہدری خالق گوجر سمیت مشائخ عظام، علماۓ اکرام اور گوجر برادری کی نامور شخصیات نے شرکت کی!!
21/09/2026
پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں ایک یادگار اور فکر انگیز شام
گزشتہ روز ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے نائب صدر محترم جاوید نواز نے مصنف، کالم نگار،چیرمین اقبال کونسل سابق آئی۔جی۔ ذوالفقار چیمہ کے اعزاز میں پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب لاہور میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس خوبصورت تقریب میں حامد خان، مجیب الرحمن شامی، سید تنویر عباس تابش،پلڈیٹ کے احمد بلال محبوب، اے۔ایم۔ شکوری، حفیظ اللہ نیازی، شہناز شیخ،سابق چیف سیکرٹری عابد سئید، ڈی جی۔نیپا فاروق مظہر،ڈاکٹر عامرخان،ڈاکٹر خالد نواز سید حسنات گیلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور دوست احباب نے شرکت کی۔ صدر لیگل کونسل، ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان، اشتیاق چوہدری بھی اس محفل میں شریک تھے۔
تقریب کے دوران قومی و بین الاقوامی امور، پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور ملکی مستقبل کے حوالے سے نہایت بامعنی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ایسی فکری محافل جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایک میز پر جمع ہو کر قومی و عالمی مسائل پر آزادانہ تبادلۂ خیال کرتی ہیں، مکالمے، برداشت اور اجتماعی سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
21/09/2026
علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت — انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا تقاضا
ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان علیمہ خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ہر شہری کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک یقینی بنایا جائے۔
سوسائٹی کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی شہری کی گرفتاری، حراست یا اس کے خلاف قانونی کارروائی آئینِ پاکستان، قانون کے مقررہ طریقۂ کار اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ اختلافِ رائے، سیاسی وابستگی یا کسی بھی نوعیت کے اختلاف کو کسی شہری کے بنیادی حقوق محدود کرنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔قانون کی حکمرانی، منصفانہ ٹرائل اور بنیادی انسانی حقوق ہر شہری کا آئینی حق ہیں۔
ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان
لیگل کونسل
20/09/2026
پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی سے ملاقات!!!
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی صاحب سے صدر لیگل کونسل ہیومن رائٹس سوسائٹی أف پاکستان اشتیاق چوہدری نے ملاقات کی جو ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ رہی۔ مصطفی قریشی کئی دہائیوں سے پاکستان کے فن، ثقافت اور فلمی ورثے کا ایک نمایاں نام ہیں۔ انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی زبانوں کی 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، جبکہ فلم مولا جٹ میں ’’نوری نت‘‘ کا کردار ان کی پہچان بن گیا۔
مصطفیٰ قریشی صاحب کا تعلق سیاست اور ثقافتی سرگرمیوں سے بھی رہا ہے اور وہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کلچرل ونگ کی قیادت کر چکے ہیں۔ ملاقات کے دوران انہیں اپنی کتاب ’’صدائےحق‘‘ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
’’صدائے حق‘‘ اشتیاق چوہدری کے قومی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والے کالموں کا مجموعہ ہے، جس میں قانون، انسانی حقوق، معاشرت، سیاست، ثقافت اور قومی و عالمی امور پر میرے خیالات شامل ہیں۔
اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مصطفیٰ قریشی صاحب جیسے فن کے معتبر نام کو ’’صدائے حق‘‘ پیش کرنا میرے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔
20/09/2026
سیکرٹری جنرل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حارث خلیق سے ملاقات کے دوران صدر لیگل کونسل، ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان، اشتیاق چوہدری قومی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والے اپنے کالموں پر مشتمل کتاب "صدائے حق" پیش کر رہے ہیں۔"صدائے حق" ایک استاد، لکھاری، ادیب، وکیل، سیاسی و سماجی رہنما، قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار کی اپنے عہد سے فکری مکالمے کی دستاویز ہے۔
یہ کتاب انسانی حقوق کی تاریخ، سماجی مسائل، ان کے اسباب اور ممکنہ حل، جنوبی ایشیا کی سیاست، مشرقِ وسطیٰ کے بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے نئے بلاکس، بالخصوص BRICS، کی تشکیل اور عالمی سیاست پر اس کے ممکنہ اثرات کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔
"صدائے حق" میں آئین و قانون، انسانی حقوق، جمہوریت، سماجی انصاف، قومی مسائل اور عالمی امور کو ایک ایسے زاویۂ نظر سے زیرِ بحث لایا گیا ہے جو قاری کو محض معلومات فراہم نہیں کرتا بلکہ اسے اپنے عہد کے اہم سوالات پر غور و فکر کی دعوت بھی دیتا ہے۔
یہ کتاب صحافیوں، سیاست دانوں، وکلا، طلبہ، اساتذہ، محققین اور ہر باشعور شہری کے لیے ایک قابلِ مطالعہ دستاویز ہے، کیونکہ اس میں آئین، قانون، انسانی حقوق اور قومی و عالمی مسائل پر فکری رہنمائی کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے اہم سیاسی و سماجی رجحانات کو سمجھنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
19/09/2026
معروف أرٹسٹ محترمہ صبا حمید صاحبہ کیساتھ ایک ملاقات کے دوران صدر لیگل کونسل ہیومن رائٹس سوسائٹی أف پاکستان اشتیاق چوہدری قومی و بین الاقوامی اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والے اپنے کالموں پر مشتمل کتاپ "صداے حق "پیش کر رہے ہیں ۔ "صداۓ حق" ایک استاد، لکھاری، ادیب ،وکیل ، سیاسی و سماجی راہنما ،قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار کی اپنے عہد سے فکری مکالمے کی دستاویز ہے۔ہر صحافی، سیاستدان، وکیل، طالبِ علم اور باشعور شہری کو 'صدائے حق' کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے، کیونکہ یہ کتاب آئین، قانون، انسانی حقوق اور قومی و عالمی مسائل پر فکری رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
Contact the organization
Website
Address
Lahore
54000