Dhanak Rung Store

Dhanak Rung Store

Share

🎉 Dhanak Rung Store 🎉
Customized party decor & complete event setups! Cake toppers, banners, 3D letters, neon signs, gift boxes, favor packs & more.

Birthdays | Baby Showers | Anniversaries
🚚 Delivering all over Pakistan
📞 WhatsApp: +92 330 6427069

Photos from Dhanak Rung Store's post 28/08/2026

Pathetic Service by Pakistan Post 📦😡

پچھلے دنوں فیس بک گروپ The Bond of Brotherhood and Sisterhood میں یومِ آزادی کی مناسبت سے کوئز مقابلہ منعقد کروایا گیا، جس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے پیج کو دی گئی تھی۔ سب سے پہلے تو ہم گروپ ایڈمنز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اتنی اہم ایکٹیویٹی منعقد کروانے کے لیے ہم پر اعتماد کیا۔ ❣️
اور الحمدللّٰہ، ہم نے بھی کوئز کا سلیبس بنانے، سوالات تیار کرنے، مقابلہ کروانے، نتائج مرتب کرنے اور آخرکار جیتنے والے بچوں کے انعامات بھجوانے تک ہر مرحلہ پوری محنت اور خلوص کے ساتھ بخوبی مکمل کیا۔

اس سلسلے میں 40 سے زائد پارسلز پاکستان کے مختلف شہروں میں بھجوائے جانے تھے، جن میں جیتنے والے بچوں کے انعامات اور کوئز میں حصّہ لینے والے بچوں کے سرٹیفکیٹس شامل تھے۔ چونکہ ہم ان دنوں کراچی آئے ہوئے ہیں، اس لیے پوری سرگرمی ہمیں یہیں سے manage کرنا پڑی جو کہ ہمارے لیے بہت مشکل کام تھا۔
اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ گھر میں ہم ایک کمرے کو بطور سٹوڈیو استعمال کرتے ہیں، جہاں ہر چیز کو ترتیب سے لے کے چلنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ دوسرا یہ کہ ریگولر کسٹمر ہونے کے ناطے وہاں کے ڈاکخانے والوں کے ساتھ بھی ہمارا اچھا تعلق بن چکا ہے، تو پارسلز کی ڈیلیوری کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کی طرف سے بھرپور تعاون کیا جاتا ہے۔
پاکستان پوسٹ کے ساتھ ہمارا تعلق بہت عرصے سے ہے اور گزشتہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے، اسی اعتماد کی وجہ سے اس بار بھی ہم نے اسی سروس کا انتخاب کرنے کا سوچا، لیکن اس مرتبہ جو کچھ ہوا وہ واقعی انتہائی مایوس کن ہے۔

40 سے زائد پارسلز میں سے،

2 پارسلز ایسے ہیں جن کا کئی دن گزرنے کے باوجود tracking status ہی update نہیں ہو رہا۔ آنلائن ٹریکنگ میں صرف بکنگ کی تاریخ اور بکنگ آفس لکھا آ رہا ہے اور اس کے بعد مزید کوئی اپڈیٹ موجود نہیں۔ 🤷🏻

2 پارسلز لاہور پہنچنے کے بعد ایک ڈاکخانے سے دوسرے ڈاکخانے اور پھر نہ جانے کہاں کہاں بھیجے جا رہے ہیں۔ tracking دیکھ کر لگتا ہے کہ پارسلز منزل تک پہنچنے کی بجائے لاہور کی سیر کر رہے ہیں۔ 🥲

پشاور جانے والے ایک پارسل کے ساتھ تو حد ہی ہو گئی۔ پارسل کو کھول کر اس میں موجود انعام میں دیا گیا Writing Pad والا LED Box نکال کر صرف خالی ڈبہ آگے پہنچایا گیا یعنی بچے کے لیے بھیجے گئے انعام میں سے اصل چیز ہی غائب کر دی گئی۔ 😕 باقی انشاء اللّٰہ بچے کو اس کا انعام کل دوبارہ بھجوا دیا جائے گا تا کہ حقدار اپنے حق سے کسی صورت محروم نہ رہے۔ 🥰

ایک اور پارسل کے بارے میں موصول کنندہ سے رابطہ کیے بغیر "Delivery Failed" لکھ کر اسے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یعنی جس شخص تک پارسل پہنچانا تھا، اس سے رابطہ کرنے کی زحمت کیے بغیر ہی ڈیلیوری ناکام قرار دے دی گئی۔ 🙂

یہ انعامات کسی کاروباری آرڈر کا حصہ نہیں تھے بلکہ یہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تھے جنہوں نے یومِ آزادی کے کوئز میں حصہ لیا اور خود کو بہتر ثابت کرنے کے لیے خوب محنت کی؛ اور بچوں کا ایسی ایکٹیویٹی میں شامل ہو جانا ہی والدین کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوتی ہے، پھر چاہے وہ کوئی پوزیشن نہ بھی حاصل کر سکیں۔ اور ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ تھی کہ ان کی خوشی ان تک بروقت اور بحفاظت پہنچے۔

بلاشبہ اتنے پارسلز کو بیک وقت مینیج کرنا بالکل بھی آسان نہیں تھا لیکن الحمدللّٰہ کہ ہماری جانب ہر چیز کو بہترین کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تا کہ کسی قسم کی کوئی کمی باقی نہ رہے۔ اس سلسلے میں کراچی کے وہ ایڈریسز جن تک رسائی ممکن تھی، ان کے پارسلز ہم خود جا کر بحفاظت ڈیلیور کر کے آئے تھے تا کہ بچوں کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے اور ان کا انعام انہیں فوراً پہنچ جائے۔ 🥰

خیر، تمام پارسلز کی شکایات درج کروا دی گئی ہیں لیکن پاکستان پوسٹ کی جانب سے فی الحال کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔

ہم نے پاکستان پوسٹ کا انتخاب اعتماد کی بنیاد پر کیا تھا، لیکن اس مرتبہ سروس نے نہ صرف ہمیں مایوس کیا بلکہ بعض معاملات میں یہ سوال بھی پیدا کر دیا ہے کہ آخر صارف اپنے پارسل اور اس کے اندر موجود سامان کی حفاظت پر کیسے اعتماد کرے؟

ہم کسی ایک ملازم کو موردِ الزام نہیں ٹھہرا رہے، لیکن بطور صارف اتنا ضرور کہیں گے کہ tracking، handling اور delivery system میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔

آخر میں صرف اتنا کہ
پارسل کے اندر صرف ایک انعام نہیں ہوتا، کسی بچے کی خوشی اور کسی کے وعدے کی امانت بھی ہوتی ہے۔ اسے منزل تک پہنچانا صرف ایک delivery نہیں، بلکہ ایک اہم ذمہ داری ہے جسے پورا کرنا آپ پر فرض ہے۔ 📦🇵🇰

26/08/2026

کراچی نامہ

دو تین ہفتوں سے مسلسل کوئز بنانے، مقابلہ کروانے، رزلٹ تیار کرنے اور انعامات تقسیم کرنے میں اپنے شب و روز صرف کرنے کے بعد آخرکار دل نے کہا کہ بھائی صاحب!!! بس کر دو اب اور کچھ وقت اپنے لیے بھی نکال لو! کہیں ایسا نہ ہو کہ انہی ”ہم نصابی سرگرمیوں“ میں سارا وقت نکل جائے اور ہم کراچی ”آ کر“، کراچی دیکھے بغیر ہی، کراچی کو واپس ”جا کر“ بھی دِکھا دیں۔ 🥹

کہیں سے پتا چلا تھا کہ میری ٹائم میوزیم میں ایگزیبیشن لگی ہے اور اتوار کو اس کا آخری دن ہے، تو سوچا کیوں نہ ہم بھی بھاگتے چور کی لنگوٹی پکڑنے کے مصداق ایگزیبیشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئیں اور کچھ ثواب کما لیں۔ 😌

ٹکٹس کہیں سے مفت میں مل گئے تھے 😁 سو بس تیار ہوئے اور گھر سے نکل پڑے۔ تقریباً آدھا گھنٹہ کراچی کی سڑکوں کی دھول، گاڑیوں کا دھواں اور ہارنوں کا شور وصول کرنے کے بعد میوزیم پہنچ گئے لیکن وہاں رش کی حالت دیکھ کر دل نے فوراً سے کہا:
”بیٹا! زندگی کو انجوائے کرنا بہت اچھی بات ہے، لیکن جان ہے تو جہان ہے!“ 🥹🥹🥹

رستے میں میاں جی مجھ سے کہہ رہے تھے کہ آج اتوار کی شام ہے پھر بھی کراچی کی سڑکیں خالی خالی لگ رہی ہیں، پتہ نہیں عوام کہاں غائب ہے آج۔ لیکن میوزیم میں عوام کا رش دیکھ کر اندازہ ہوا کے وہ ساری عوام آج یہاں پہنچی ہوئی ہے۔ 🤣🤣🤣

خیر، وہاں پہنچ تو گئے مگر پہنچنے سے زیادہ مشکل مرحلہ وہاں سے واپس نکلنا تھا۔ عوام کے جمِ غفیر میں سے چیونٹی کی چال چلتے بڑی مشکل سے سارا رش عبور کیا اور کارساز روڈ پر پہنچ کے دم لیا۔ اب اتنا سفر اور اتنی خواری کرکے سیدھا گھر واپس آنا بھی ہماری انا کے خلاف تھا، سو فیصلہ کیا کہ کہیں اور چلا جائے۔

گوگل بابا سے قریبی پارکس کے بارے میں پوچھا تو اس نے سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپشنز کے انبار لگا دیے، مگر ہم نے اپنی جیب، پہنچ اور حالت کو دیکھتے ہوئے Hill Park کا انتخاب کیا اور گوگل میپ کی ہی مدد سے وہاں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ 🌳

پارک میں کئی قسم کی رائیڈز دیکھ کر اندازہ ہوا کہ شاید ہم انجوائے کرنے نہیں بلکہ ”استغفار“ کا ورد کرنے آئے ہیں کیونکہ انتظامیہ نے عوام کو ہدایت یافتہ کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ 😅
لیکن میں اور میرا بیٹا ایسی خطرناک چیزوں کے لیے بنے ہی نہیں، اس لیے مکمل تحقیق، طویل مشاورت اور گہرے سوچ بچار کے بعد صرف Bumping Cars والے آپشن پر اتفاق ہو سکا۔

ٹکٹ لیے، گاڑی میں بیٹھے اور پھر ایسی ڈرائیونگ کی کہ دوسری گاڑیوں کو ٹکریں مار مار کر میوزیم والا پلان کینسل ہونے کی ساری بھڑاس نکال لی۔ 😂 خوب مزہ آیا، البتہ پارک والوں سے ایک شکایت ہے کہ یہ لوگ رائیڈ کا وقت اتنا کم کیوں رکھتے ہیں؟ بندہ ابھی صحیح طرح گاڑی سنبھال کر دوسری گاڑیوں کو ٹکر مارنا سیکھتا ہی ہے کہ رائیڈ ختم! 😑

میاں جی کا کہنا تھا کہ اب اگر یہاں آ ہی گئے ہیں تو کم از کم ایک اور رائیڈ کا تو لطف لے لینا چاہیے، لیکن ہم ماں بیٹا ایسا کوئی خطرہ مول لینے کے لیے ذرا سے بھی راضی نہ تھے، لیکن ان کے مسلسل اصرار پر آخرکار ہم نے Ferris Wheel 🎡 پر جانے کی حامی بھر لی، انہوں نے بھی موقع کو غنیمت جانتے ہوئے فوراً سے ٹکٹ لیے اور ہمیں لے کر سوار ہو گئے۔ سچ بتاؤں تو زیان سے زیادہ شاید میں خود ڈری ہوئی تھی! 😂 لیکن الحمدللّٰہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بلکہ اوپر (بالکل اوپر نہیں 😜) پہنچ کر کراچی کا منظر دیکھا تو سارا ڈر ہَوا ہوگیا۔ بلندی سے کراچی واقعی بہت خوبصورت لگ رہا تھا… شاید اس لیے بھی کہ اوپر نہ تو کراچی کی ٹریفک کا شور تھا اور نہ سڑکوں کی دھول! 🤣

خیر، اس ساری تگ و دو میں خاصا وقت گزر چکا تھا اور بھوک پیاس نے ہمارے حال کو ”بے حال“ کر دیا تھا، سو واپسی کی راہ لینے کا فیصلہ کیا۔ دل میں سوڈا پینے کی خواہش تھی، سو رستے سے ہی اپنے لیے تین مختلف فلیورز کے سوڈا خریدے اور پہنچ گئے پیزا پراٹھا کھانے۔ 🍕🥤

پچھلی بار کے پراٹھے کا تجربہ بھی خاصا ”یادگار“ رہا تھا، سو اس کی داستان نیچے الگ سے (***) مختصراً لکھ دی ہے۔ 😅

آخرکار اچھی سی پیٹ پوجا کے بعد رات گئے تھکے ہارے اپنی رہائش پر پہنچے اور سکون کا سانس لیا کیونکہ گھر تو پھر گھر ہوتا ہے، چاہے مستقل ہو یا عارضی۔
اور کراچی کے لیے شاعر سے بہت معذرت کے ساتھ بس اتنا ہی عرض ہے کہ

کراچی، تیرے مزاج کی بندی نہیں ہوں میں! 🤣❤️

*** ہم جب سے یہاں آئے ہیں تو ہمیشہ ایک ہی کیفے سے پراٹھا کھانے آتے ہیں۔ ایک تو یہ ہمیں قریب پڑتا ہے، دوسرا ان کے پراٹھے بہت مزیدار ہوتے ہیں اور اکثر پیزا پراٹھا ہی آرڈر کرتے ہیں۔
دوسری بار جب یہاں آئے تو شوہر صاحب نے حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے مینیو میں موجود سب سے مہنگا پراٹھا آرڈر کر دیا، جس کا نام تھا ”برگر پراٹھا“۔ چونکہ پہلے ہم ان کا پیزا پراٹھا کھا چکے تھے اور نام بھی کافی تگڑا لگ رہا تھا سو ہم ایک اعلیٰ قسم کے، موٹے تازے، مزیدار سے پراٹھے کی توقع کر رہے تھے، جو کہ پہلی نظر دیکھنے میں لگا بھی۔ مگر کھانا شروع کرنے کے بعد احساس ہوا کہ صرف ”کچھ نہیں“ بلکہ ”سب کچھ“ ہی غلط ہو چکا ہے 😅😅😅۔
ہم پراٹھے کی تفصیل بیان کرنے سے ابھی بھی قاصر ہیں، بس اتنا جان لیں کہ ہم سے پورا کھایا بھی نہیں گیا، اور جتنا کھایا اس سے ہمارا پیٹ بھی خراب ہو گیا۔ اب کی بار ہم نے ویٹر سے گزشتہ تلخ تجرںے کا شکوہ کیا تو وہ خوب ہنسا اور پھر اس کی بات سن کر ہم بھی خوب ہنسے کہ ”سر! وہ پراٹھا ایسا ہی ہے، اس لیے تو کوئی آرڈر ہی نہیں کرتا، اس پراٹھے کا ہفتے میں ایک ہی آرڈر آنا ہوتا ہے اور رواں ہفتے کا اکلوتا آرڈر آپ لوگ پچھلی بار کر چکے ہیں“۔ 🥹🥹🥹

الحمداللّٰہ ❣️

Send a message to learn more

25/08/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Connect Ehan, Hina Ubaid Parkar, Sidra Mairaj, Ambreen Aftab, Saba Asfand, Fatimah Waqar, Shaista Zulqurnain, Haya Khan, Ahmed Sarfaraz, Umme Zulqarnain

Photos from Dhanak Rung Store's post 22/08/2026

کراچی نامہ

کچھ دنوں کے لیے کراچی آنا ہوا ہے تو ہماری عائشہ بھابھی، جو Foodpapa پر ہائی ریٹڈ ہوم شیف ہیں، نے بڑی محبت سے آج اپنے گھر دعوت پر بلا لیا۔ ❤️

حسبِ معمول تیار ہونے اور نکلنے میں کچھ تاخیر ہوگئی (جو کہ خواتین کو عموماً ہو جاتی ہے 😜)،
پھر یہ مسئلہ درپیش تھا کہ خالی ہاتھ کیسے جائیں؟ 😄 خیر کافی سوچ بچار کے بعد جب کچھ اور سمجھ نہ آیا تو راستے میں ایک بیکری سے کیک اٹھایا اور کراچی کی سڑکوں پر سفر شروع کر دیا۔

کراچی سے ہماری واقفیت بس اتنی ہی ہے جتنی ایک مہمان کی ہونی چاہیے اور ویسے بھی یہاں کسی نئی جگہ جانا ہو تو کسی نہ کسی کی مدد لینا ہی پڑتی ہے، سو راستہ تلاش کرنے کے لیے ہم نے بھی Google Maps کا سہارا لیا۔ لیکن جیسے ہی متعلقہ علاقے اور محلے کی گلیوں میں داخل ہوئے، Google Maps نے بھی کہہ دیا؛ ”بھائی، اب آگے آپ خود دیکھ لیں!“ 😂

خیر، خدا خدا کرکے منزلِ مقصود تک پہنچ ہی گئے۔

پہلی ملاقات ہونے کے باوجود یوں محسوس ہوا جیسے پہلے کی آشنائی ہو، سو بے تکلفانہ انداز میں خوب گپ شپ اور ہنسی مذاق کا دور چلا۔ خیر، کچھ دیر بعد بھابھی نے کھانا خوب محبت سے سجا کر دسترخوان پر رکھا تو بھوک نے تو باقاعدہ اعلانِ جنگ کر دیا۔ 😋

کھانا اتنا خوبصورت اور خوشبودار تھا کہ تصویر بنانے کا خیال آیا ضرور، مگر اگلے ہی لمحے ختم بھی ہو گیا۔ سو کھانے کی اچھے والی تصویریں تو نہ بن سکیں، البتہ ذائقہ دل میں محفوظ ہوگیا! 🥰

کھانے میں ذائقہ تو کمال کا تھا ہی، لیکن اصل لذت اس محبت، خلوص اور اپنائیت کی تھی جو ہماری میزبان نے ہر ڈش میں جیسے کوٹ کوٹ کر شامل کر دی تھی۔ ❤️

مختصراً، کھانا لاجواب، میزبانی بے مثال اور وقت یادگار! 🌸

اگر آپ بھی کراچی میں گھر کے لیے، کسی دعوت کے لیے یا دوستوں کی محفل میں لذیذ، صاف ستھرا، خوبصورت اور معیاری کھانا بنوانا چاہتے ہیں تو عائشہ بھابھی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہماری طرف سے Highly Recommended! ⭐⭐⭐⭐⭐ ہیں۔

اور ہاں… آخر میں ایک چھوٹی سی وضاحت بھی بنتی ہے! 😄 دوست نے لوکیشن تو بھیجی تھی، مگر اس وقت وہ خود گھر پر موجود نہیں تھے، اس لیے انہوں نے جہاں وہ موجود تھے وہیں کی لوکیشن بھیج دی۔ ہم بھی کراچی سے ناآشنا، Google Maps پر مکمل بھروسہ کیے، اسی لوکیشن کو اصل منزل سمجھ کر جا پہنچے۔ 😂 بعد میں معلوم ہوا کہ اصل منزل وہاں سے ذرا الگ تھی۔ خیر، تھوڑی سی اضافی مشقت، چھوٹی سی کنفیوژن اور کافی ساری ہنسی کے بعد آخرکار صحیح منزل تک پہنچ ہی گئے۔ ❤️😂

Photos from Dhanak Rung Store's post 22/08/2026

✈️ **پہلی اُڑان صرف ایک سفر نہیں، زندگی کی ایک خوبصورت یاد ہے!** 💙✨

اپنے ننھے مسافر کی پہلی فلائٹ کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنائیں، ہمارے خوبصورت **First Flight Certificates** کے ساتھ۔ 🥰🧳✈️

ہم آپ کے بچے کے نام اور تفصیلات کے ساتھ **خوبصورت، منفرد اور یادگار سرٹیفکیٹس** تیار کرتے ہیں۔ 💫

💌 **اپنے ننھے مسافر کے لیے سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے ابھی ہم سے رابطہ کریں!**

Photos from Dhanak Rung Store's post 16/08/2026

🎉 **آپ کے ننھے شہزادے یا شہزادی کی سالگرہ کو بنائیں اور بھی خاص!** 🎈✨

خوبصورت اور دلکش **Birthday Bunting Banner** کے ساتھ اپنی پارٹی کی سجاوٹ میں شامل کریں ایک پیارا سا ذاتی لمس۔ 💕
آپ کی پسند، آپ کی تھیم اور آپ کے خاص دن کے مطابق خوبصورت ڈیزائن — تاکہ ہر لمحہ یادگار بن جائے۔ 🥳🎂✨

📩 **آرڈر اور کسٹمائزیشن کے لیے ابھی ہمیں DM کریں!**

✨ **DHANAK RUNG STORE** — آپ کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے! 💫

16/08/2026

Personalized Crown Boxes & Cake Toppers
Dm For Order ✅

Photos from Dhanak Rung Store's post 16/08/2026

👑💙 **ننھے شہزادوں کی خوشیوں کو بنائیں اور بھی خاص!** ✨

آپ کے ننھے شہزادے کی **سالگرہ، عقیقہ یا کسی بھی خاص موقع** کے لیے خوبصورت **Personalized Crown Boxes & Cake Toppers** 🎂👑

💙 بچے کے نام اور تصویر کے ساتھ مکمل **Customized Design**
🍬 باکس **چاکلیٹس/ٹافیز سے Filled** بھی مل سکتے ہیں
📦 اگر چاہیں تو **Empty Boxes** بھی آرڈر کیے جا سکتے ہیں

اپنی پسند کے رنگ، نام اور ڈیزائن کے ساتھ اپنے بچے کے خاص دن کو مزید یادگار بنائیں! 💫

📩 **اپنا Customized Order دینے کے لیے Dhanak Rung Store سے رابطہ کریں۔**

13/08/2026

🇵🇰 Independence Day Special Offer 🇵🇰

Celebrate Pakistan’s Independence Day with Dhanak Rung Store! 💚🇵🇰

🎉 14% OFF on ALL PRODUCTS 🎉
For the next 14 days — till 27th August!

Whether you’re planning a birthday, school event, celebration, party, or any special occasion, make it extra beautiful with Dhanak Rung. ✨

🎈 Birthday & Party Decor
🎨 Backdrops & Charts
🍰 Cake Toppers
📚 Workbooks
💡 Neon Signs
✨ And much more!

🇵🇰 Order now and grab this special Independence Day opportunity!
Make your events more beautiful, more colorful & more memorable! 💚

📲 DM us to place your order.

14PercentOff SpecialOffer PartyDecor BirthdayDecor EventDecor PakistanIndependenceDay ShopLocal Jhang

Telephone

Address


Lahore