Realistic Raza

Realistic Raza

Share

Welcome to Realistic Raza, your gateway to enthralling posts videos and insightful life lessons. My youtube channel is Realistic Raza.

19/09/2026
18/09/2026

گائنی وارڈ میں کام کرنے والوں کو معاشرے کی ایسی ریلیلٹی کا پتا ہوتا ہے جو عام لوگوں کی سوچ میں بھی نہیں آتا .

وہاں ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے
ہیں جو حیرت میں ڈال دیتے ہیں .

ایسا واقع ہی ایک پیش آیا ایک خاتون کے ساتھ جسکی عمر 27 سال تھی اور وہ دیکھنے میں 35 سال یا 40 سال کی لگتی تھی .بے رونق چہرہ ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے .

اسے ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی . بہت خوبصورت سی .آپریشن کے بعد جب اس عورت کی حالت سنبھلی تو وہ اپنی بچی کو گود میں لے کر بیٹھی تھی . اسکی آنکھوں میں آنسو تھے.

اور ملال تھا .اسکا چہرہ بتا رہا تھا وہ خوش نہیں تھی .اسکے ساتھ اسکی ماں تھی جو خیال رکھنے کے لیے تھی .

اسکی حالت بتا رہی تھی کہ وہ مالی طور پر اتنے اچھے نہیں ہیں . پیدائشی بچی ایک پرانے اور باریک کمبل میں لپٹی تھی .اور بچی کے جسم پر بھی پرانے کپڑے زیب تن تھے .

ایک شام پیدائشی بچی مسلسل رو رہی تھی اسکی ماں نے پانی میں چینی ملا کر ایک پرانے فیڈر میں ڈال کر اسے پلانا شروع کیا

ساتھ بیڈ پر ایک اور مریضہ تھیں جو اچھے خاصے گھر کی معلوم ہوتی تھی .

اسنے بچی کو روتے دیکھا اور اسنے دیکھا کہ فیڈر میں بچی کے چینی اور پانی ہے .وہ فوراً بولی باجی بچی کو دودھ پلاؤ نہیں ہے تو ہم سے لے لو .

وہ غریب خاتون فوراً بولی نہیں اسکے بابا لے کر آتے ہی ہونگے .ساتھ بیڈ والی عورت نے کہا کہ تب تک ہم سے لے لیں .چینی اور پانی بچی کے لیے محفوظ نہیں ہے .
یہ سنتے ہی وہ غریب خاتون رونے لگی اور اسنے سارا معاملہ بتایا .

اصل میں اس کی شادی اچھے گھر میں ہوئی تھی اسکے پاس پہلے ہی دو بیٹیاں تھیں .اسکے شوہر نے اسے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو تمہارے سسرال سے کوئی نہیں آۓ گا

اور ولادت کا سارا خرچہ تم اور تمہاری ماں خود اٹھائیں گے .

اس دوران پورا وارڈ خاموشی سے اسکی باتیں سن رہا تھا .وہ رو بھی رہی تھی کہ بیٹی پیدا ہونے پر اس کو ذہنی اذیت دی جاتی تھی

اس پر پریشر ڈالا جاتا تھا .یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے اسے آگے بچے پیدا نا کرنے کی ہدایت دے دی. اس وقت وارڈ میں موجود ہر عورت روئی تھی . وارڈ میں موجود سب عورتوں نے اسکا خیال رکھا کھانے پینے کا بھی بچے کے دودھ کا بھی .

ایسے مردوں سے ایک سوال ہے میرا کہ کس بات پر تم خود کو افضل سمجھتے ہو .تم " افضل اس لیے تھے کیونکہ تم پر کفالت کی ذمہ داری تھی عورت سے ذیادہ تمہارا صبر آزمایا جانا تھا . تمہارے منہ میں چھالا بن جاۓ تو تم درد سے کراہتے ہو. اور تمہاری عورت ایک درد نو ماہ رکھتی ہے . پھر 3 کلو کا بچہ پیدا کرتی ہے وہ . پیدا کرتے ہوۓ اسکی جان اٹکی ہوتی ہے . کیسے ظلم کر لیتے ہو ؟ کیسے اس پر اولاد میں "لڑکا ہو " اسکا بوجھ اس پر مسلط کر دیتے ہو. جبکہ بائیو لوجیکل بھی عورت کے پاس وہ کروموسوم نہیں ہے جو بیٹا پیدا کر کے دے سکے .

14/09/2026

امریکہ جا کر تبلیغ کرنے کے لئے جماعت کی تشکیل ہوئی!

امیر صاحب نے ہدایات جاری فرمائیں۔۔۔ کیونکہ یہاں پر بے حیائی کا زور ہے تو اگر کسی ساتھی کو کہیں پر بھی کوئی خاتون نازیبا لباس میں نظر آئے تو وہ " لاحول ولاقوۃ " پڑھ کر سر جھٹک دے۔

خیر دوران گشت ایک ساتھی نے زور سے کہا۔۔ لاحول ولاقوۃ

باقی ساتھی چونک کر بولے ۔۔۔۔ کہاں ہے۔۔ کہاں ہے!!!

09/09/2026

دو دن میں انیس روپے پٹرول مہنگا کرنی والی حکومت یا تو شدید بے بس ہے یا شدید بے حس

27/08/2026

Sometimes staying still is the best option.

, , , , , , , ,

22/08/2026

Believe in yourself and be proud of who you are. Don't let anyone tell you differently. There is beauty in everyone and no one should stop you from growing into a confident and strong young person.

خود پر یقین رکھیں اور اپنی ذات پر فخر کریں۔ کسی کو بھی اس کے برعکس کچھ کہنے نہ دیں۔ ہر انسان میں خوبی اور حسن موجود ہوتا ہے، اور کسی کو بھی آپ کو ایک پراعتماد اور مضبوط انسان بننے سے نہیں روکنا چاہیے۔

Category

Telephone

Address


Lahore
39350